Shumaila Ismail

Shumaila Ismail Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Shumaila Ismail, Media/News Company, Quetta.

Central Executive Committee Member National Party Social Activist, former CEO Balochistan News Channel Core Team Member Balochistan Youth Action Committee

03/09/2026
03/09/2026
سردار عطاء اللہ مینگل کی پانچویں برسی کے موقع پر سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے
02/09/2026

سردار عطاء اللہ مینگل کی پانچویں برسی کے موقع پر سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے

بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے زیرِ اہتمام یونٹ سازی مہم کے سلسلے میں اجلاس آج 29 اگست 2026 کو بلو...
29/08/2026

بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے زیرِ اہتمام یونٹ سازی مہم کے سلسلے میں اجلاس آج 29 اگست 2026 کو بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کی سابق خواتین سیکرٹری باجی منورہ سلطانہ سمالانی کی رہائش گاہ، جی وار کالونی، کوئٹہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ایڈووکیٹ فریدہ بلوچ نے کی۔
اجلاس میں واکداریں زالبول خواتین یونٹ کا باضابطہ افتتاح کیا گیا۔ تقریب کی مہمانِ خصوصی بلوچستان نیشنل پارٹی کی مرکزی خواتین سیکرٹری اور بلوچستان صوبائی اسمبلی کے سابقہ رکن شکیلہ نوید دہوار تھیں، جبکہ مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کی اراکین جمیلہ بلوچ اور شمائلہ اسماعیل نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں موجود خواتین اراکین کی باہمی مشاورت اور اتفاقِ رائے سے ماہ جبیں کو یونٹ سیکرٹری، سمیرا کو ڈپٹی یونٹ سیکرٹری جبکہ منورہ سلطانہ سمالانی کو کونسلر منتخب کیا گیا۔
اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی خواتین نے ہر دور میں اپنی صلاحیتوں، عزم اور کردار سے ثابت کیا ہے کہ وہ مردوں کے شانہ بشانہ ہر شعبۂ زندگی میں نمایاں خدمات انجام دیتی رہی ہیں۔ چاہے میدانِ سیاست ہو، تعلیم، تجارت، سماجی خدمت یا دیگر شعبے، بلوچ خواتین نے ہمیشہ اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھائی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی اور بلوچ معاشرتی اقدار خواتین کو عزت، وقار، تعلیم، خدمتِ خلق اور معاشرتی ترقی میں مثبت کردار ادا کرنے کی تلقین کرتی ہیں۔ ایک باشعور اور باکردار خاتون نہ صرف اپنے خاندان کی بہترین تربیت کرتی ہے بلکہ ایک مضبوط، باوقار اور ترقی یافتہ معاشرے کی تشکیل میں بھی بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔ آج کے دور میں خواتین کی سیاسی، سماجی اور تعلیمی میدان میں فعال شرکت وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ بلوچستان کے عوام کے حقوق، ترقی اور خوشحالی کے لیے مؤثر آواز بلند کی جا سکے۔
اجلاس کے اختتام پر خواتین سے اپیل کی گئی کہ وہ راہشون سردار عطاء اللہ خان مینگل کی پانچویں برسی اور شہدائے شاہوانی اسٹیڈیم، کیچی بیگ کی پہلی برسی کے موقع پر منعقد ہونے والے تعزیتی ریفرنس میں بھرپور اور منظم انداز میں شرکت کریں۔ مقررین نے کہا کہ راہشون سردار عطاء اللہ خان مینگل کی قومی، جمہوری اور سیاسی جدوجہد نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ ہے، جبکہ شہدائے شاہوانی اسٹیڈیم کی قربانیاں بلوچ قومی تاریخ کا ایک روشن باب ہیں۔ ان کی یاد کو زندہ رکھنا اور ان کے مشن کو آگے بڑھانا ہم سب کی قومی، سیاسی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔
اجلاس کے اختتام پر پارٹی کی تنظیمی سرگرمیوں کو مزید فعال بنانے، خواتین کی سیاسی تربیت، تنظیم سازی اور عوامی رابطہ مہم کو مزید مؤثر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

29/08/2026

وزیراعلیٰ بلوچستان عوام کو اشتعال دلانے اور پُرامن لوگوں کو تصادم کی طرف دھکیلنے سے گریز کریں۔ محترمہ شمائلہ اسماعیل

مرکزی ایگزیکٹو ممبر بلوچستان نیشنل پارٹی (BNP) محترمہ شمائلہ اسماعیل نے وزیراعلیٰ بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ کھڈ کوچہ کے زمینداروں اور کسانوں کے باغات کاٹنے کا منصوبہ فوری طور پر ترک کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان پہلے ہی بدامنی بے روزگاری اور معاشی مشکلات کا شکار ہے ایسے میں ہزاروں خاندانوں کے باغات کھیت زمینیں اور مکانات متاثر کرنا ان کی روزی روٹی چھیننے کے مترادف ہے۔

محترمہ شمائلہ اسماعیل نے کہا کہ حکومت طاقت اور تصادم کے بجائے مذاکرات انصاف اور عوام کے معاشی حقوق کے تحفظ کا راستہ اختیار کرے۔

بی این پی کے تین رنگ صرف پرچم نہیں، میرے وطن، میری شناخت اور میری محبت کی علامت ہیں۔
27/08/2026

بی این پی کے تین رنگ صرف پرچم نہیں، میرے وطن، میری شناخت اور میری محبت کی علامت ہیں۔

بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے زیرِ اہتمام خواتین یونٹ سازی پروگراممورخہ: 26 اگست 2026 (بدھ)بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع ...
26/08/2026

بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے زیرِ اہتمام خواتین یونٹ سازی پروگرام
مورخہ: 26 اگست 2026 (بدھ)
بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے زیرِ اہتمام خواتین یونٹ سازی کا پروگرام سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی رکن شمائلہ اسماعیل کی رہائش گاہ، پنچ فٹی، کوئٹہ میں منعقد ہوا۔
اس موقع پر بلوچستان نیشنل پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی اراکین جمیلہ بلوچ، شمائلہ اسماعیل اور پروین لانگو بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے سابق خواتین سیکرٹری باجی منورہ سلطانہ سمالانی نے شرکت کی، جبکہ کثیر تعداد میں خواتین کارکنان بھی موجود تھیں۔
اجلاس میں باہمی مشاورت اور اتفاقِ رائے سے نئی خواتین یونٹ سمول بیلی تشکیل دی گئی، جس کے تحت درج ذیل عہدیداران منتخب ہوئیں:
یونٹ سیکرٹری: صائمہ
ڈپٹی یونٹ سیکرٹری: رخسانہ
کونسلر: رحمیہ
کونسلر: لالا بی بی
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بلوچستان اس وقت جن حالات سے گزر رہا ہے، وہ انتہائی تشویشناک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت، جو فارم 47 کے ذریعے قائم ہوئی، عوام کے حقیقی مینڈیٹ کی نمائندہ نہیں ہے اور عوام اسے مسترد کر چکے ہیں۔
مقررین نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی ہمیشہ عوام کے جمہوری، آئینی اور سیاسی حقوق، وسائل پر مقامی اختیار، قانون کی بالادستی، انصاف اور پائیدار امن کے قیام کے لیے جدوجہد کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی ہر سطح پر اپنی پر امن سیاسی جدوجہد جاری رکھے گی۔ انہوں نے خواتین پر زور دیا کہ وہ تنظیم کو مزید فعال بنانے، عوامی رابطہ مہم کو مضبوط کرنے اور شعوری و سیاسی بیداری پیدا کرنے میں اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔
نو منتخب عہدیداران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ بلوچستان نیشنل پارٹی کا ہر سطح پر جانی و مالی ساتھ دیں گی اور پارٹی کے منشور کو گھر گھر پہنچائیں گی۔
اس موقع پر 12 ربیع الاول کی مناسبت سے، نیز راہشون سردار عطاء اللہ خان مینگل، نواب اکبر خان بگٹی اور بلوچستان کے دیگر شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا، جس کے بعد شرکاء کی پرتکلف عشائیے سے تواضع کی گئی۔
شرکاء نے نواب اکبر خان بگٹی، راہشون سردار عطاء اللہ خان مینگل اور بلوچستان کے تمام شہداء کی سیاسی، قومی اور جمہوری خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان کی جدوجہد کو جاری رکھتے ہوئے بلوچستان کے عوام کے حقوق، جمہوریت، انصاف اور خوشحالی کے لیے سیاسی جدوجہد بدستور جاری رکھی جائے گی۔
اجلاس کے اختتام پر خواتین کارکنان نے پارٹی کو مزید مضبوط، منظم اور فعال بنانے، خواتین کی سیاسی شرکت میں اضافہ کرنے اور بلوچستان کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

عید میلاد النبی ﷺ مبارک ہو 🌙✨اللہ تعالیٰ ہمیں نبی کریم ﷺ کی محبت، سنت اور تعلیمات پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
26/08/2026

عید میلاد النبی ﷺ مبارک ہو 🌙✨

اللہ تعالیٰ ہمیں نبی کریم ﷺ کی محبت، سنت اور تعلیمات پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

Address

Quetta

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shumaila Ismail posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share