13/10/2025
اپ ان سے لاکھ اختلاف کریں ، ان کے انداز سیاست کو ناپسند کریں ، ان کی پالیسیوں کو ہدف تنقید بنائیں ، ان پر ہر طرح کا طعن و تشنیع کریں کہ ان کا اپنا وطیرہ بھی ہمیشہ یہی رہاہے ہے، لیکن لیکن ، اس بات کی حمایت کیسے کی جا سکتی ہے کہ کوئی شخص احتجاج ہی نہیں کر سکتا ، یہ کیسے مان لیا جائے کہ صرف مرضی کی جماعت ہی احتجاج کرے گی ، یہ کیوں کر باور کر لیا جائے کہ بے شک کوئی مذاکرات کی دہائی دیتا رہے ہم نے تو بس گولی لاٹھی سے ہی کام چلانا ہے ۔۔ نہیں مانا جا سکتا کیونکہ یہ ظلم ہے ، یہ ناانصافی ہے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کلمہ گو کا خون اتنا ارزاں نہیں مانا جا سکتا ۔۔شاید اب بھی وقت ہے رک جاؤ ، کہیں انہی لاٹھیوں اور گولیوں کی تڑتڑاہٹ کے بیچوں بیچ وہ بےآواز کاٹھی نہ چل جائے جس کے بعد مہلت نہیں ملتی ۔۔
ولا تحسبن الله غافلا عما يعمل الظالمون