Awam News

Awam News THE FIRST & LARGEST NEWS CHANNEL OF BALOCHISTAN.

30/05/2025

"ہمیں قلم اور کتاب کو ترجیح دینی ہوگی" —غبیزئی قوم کے سربراہ احمد خان اچکزئی کا تعلیم پر خصوصی انٹرویو عوام نیوز کو

27/05/2025

والد سے متعلق سوال پر اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر میرمن بہت آبدیدہ ہوگئیں۔

27/05/2025

پشتون خاتون آفیسر میرمن کاکڑ ڈاکٹر سے اسسٹنٹ کمشنر کیوں بنی ؟

قادر بخش پرکانی: بلوچستان کی بیوروکریسی کا قابلِ فخر چہرہسینئر افسر قادر بخش پرکانی کی بطور کمشنر قلات ڈویژن تعیناتی ایک...
23/05/2025

قادر بخش پرکانی: بلوچستان کی بیوروکریسی کا قابلِ فخر چہرہ

سینئر افسر قادر بخش پرکانی کی بطور کمشنر قلات ڈویژن تعیناتی ایک نہایت ہی خوش آئند اور بروقت فیصلہ ہے۔ میں نے بطور پی آر او ان کے ساتھ تقریباً ایک سال کام کیا، اور اس دوران ان کی قیادت، حسنِ اخلاق اور انتظامی فہم سے جو کچھ سیکھا، وہ میری زندگی کا قیمتی سرمایہ ہے۔قادر بخش پرکانی ان افسران میں شامل ہیں جن کی مثال پوری بیوروکریسی میں کم ہی ملتی ہے۔ وہ ہر ذمہ داری کو نہایت دیانت، خلوص اور وژن کے ساتھ نبھاتے ہیں۔ ان کے مزاج میں انکساری، لہجے میں شائستگی اور فیصلوں میں عوامی مفاد ہمیشہ نمایاں ہوتا ہے۔انہوں نے اپنے کیرئیر میں متعدد کلیدی عہدوں پر شاندار خدمات سرانجام دیں، جن میں شامل ہیں:

- ڈپٹی کمشنر زیارت
- انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات
- ایڈیشنل سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ
- ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس
- چیف آف سیکشن، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، بلوچستان
- کمشنر لیبر ڈیپارٹمنٹ
- مختلف اضلاع میں ڈپٹی کمشنر
- سول سیکرٹریٹ بلوچستان میں مختلف سیکرٹری و ایڈیشنل سیکرٹری کے عہدے

ان کی شخصیت میں وہ تمام اوصاف موجود ہیں جو ایک مثالی قائد کے لیے لازم ہوتے ہیں۔ ان کی موجودگی کسی بھی ٹیم میں نظم، جذبہ اور کارکردگی کی ضمانت ہے۔
نوجوان افسران کے لیے وہ ایک عملی درس گاہ کی حیثیت رکھتے ہیں، اور ان کی تعیناتی قلات ڈویژن میں ایک متحرک، شفاف اور بااعتماد نظامِ حکومت کے آغاز کی نوید ہے قادر بخش پرکانی واقعی بلوچستان کی بیوروکریسی کا وہ درخشاں ستارہ ہیں جس پر صوبے کو بجا طور پر فخر ہے۔
Qadir Pirkani

The Sher Family from Haripur, Khyber Pakhtunkhwa, has made history as all five sisters Laila, Shireen, Sassi, Marvi, and...
15/05/2025

The Sher Family from Haripur, Khyber Pakhtunkhwa, has made history as all five sisters Laila, Shireen, Sassi, Marvi, and Zoha Malik Sher successfully passed Pakistan’s prestigious CSS (Central Superior Services) examination.

Raised in Rawalpindi after their village was submerged due to the Tarbela Dam, these sisters overcame societal odds and proved the power of education, determination, and family support. Educated at St. Anne’s Presentation Convent, their achievement stands as a beacon of inspiration for women across Pakistan, emphasizing that with resilience and dedication, no dream is too big.

15/05/2025

اسسٹنٹ کمشنر کچلاک نعمت اللہ ترین نے عوام نیوز کو دیے گئے خصوصی براڈکاسٹ انٹرویو میں کہا کہ اپنے دورِ تعیناتی کے دوران انہوں نے گراں فروشی کے خلاف متعدد مؤثر کارروائیاں کیں اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے۔

*پسماندہ علاقے مجک قلعہ عبداللہ کی ہونہار بیٹی ڈاکٹر میرمن کاکڑ کی شاندار کامیابی — حالیہ بی پی ایس سی امتحان میں پشتون ...
12/05/2025

*پسماندہ علاقے مجک قلعہ عبداللہ کی ہونہار بیٹی ڈاکٹر میرمن کاکڑ کی شاندار کامیابی — حالیہ بی پی ایس سی امتحان میں پشتون بیلٹ کی پہلی کامیاب خاتون اسسٹنٹ کمشنر*

*بلوچستان پبلک سروس کمیشن میں خواتین امیدواروں میں دوسری پوزیشن، صوبے کی باصلاحیت خواتین کے لیے نئی امید*

بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے دور افتادہ اور پسماندہ علاقے *مجک* سے تعلق رکھنے والی *ڈاکٹر میرمن کاکڑ دختر صلاح الدین کاکڑ* نے بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے حالیہ سخت اور مقابلہ جاتی امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے *اسسٹنٹ کمشنر* کے عہدے پر تعیناتی حاصل کر لی ہے۔ ڈاکٹر میرمن اس امتحان میں *پشتون بیلٹ سے کامیاب ہونے والی پہلی خاتون امیدوار* ہیں، جبکہ مجموعی طور پر بلوچستان بھر کی خواتین امیدواروں میں انہوں نے *دوسری پوزیشن* حاصل کی۔

ڈاکٹر میرمن کاکڑ نے طب جیسے باوقار شعبے میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد عوامی خدمت کے جذبے کے تحت سول سروس کا انتخاب کیا۔

ڈاکٹر میرمن کاکڑ نے کہا کہ یہ امتحان انتہائی سخت اور اعصاب شکن تھا، مگر اللہ تعالیٰ کے فضل، والدین کی دعاؤں، اہلِ خانہ، اساتذہ اور دوستوں کی حوصلہ افزائی کے باعث میں کامیاب ہو سکی۔"

ڈاکٹر میرمن کاکڑ نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ میں نہ صرف اپنے علاقے بلکہ پورے بلوچستان کے لیے ایسی مثال بنوں کہ یہاں کی بیٹیاں تعلیم، ترقی اور خدمت کے ہر میدان میں نمایاں کردار ادا کر سکیں۔"

ڈاکٹر میرمن نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بلوچستان کی خواتین میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں، بس انہیں اعتماد، مواقع اور رہنمائی کی ضرورت ہے۔ وہ اپنی کامیابی کو صرف ذاتی نہیں بلکہ پورے علاقے، خاص طور پر مجک جیسے پسماندہ خطے کے لیے ایک امید قرار دیتی ہیں۔

میں چاہتی ہوں کہ میری طرح ہر لڑکی اپنے خوابوں کو سچ کر سکے۔ اگر لگن، دعا اور محنت ہو تو کچھ بھی ناممکن نہیں۔"

Address

Quetta

Telephone

+923332055551

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Awam News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share