Inside PAK Digital

Inside PAK Digital TRUTH REVEALED
Alhamdulillah For Everything
For Free Promotion Inbox

05/08/2025

معصوم کی معصومیت پر بھی ترس نہ ایا
کوئٹہ کینٹ سے لاپتہ بچہ مردہ حالت میں نالے سے برآمد، قتل کے شبے میں پولیس اہلکار گرفتار
کوئٹہ: ظفر کالونی کوئٹہ کینٹ سے چند روز قبل لاپتہ ہونے والے سات سالہ بچے کی لاش نالے سے برآمد ہو گئی۔متوفی کی شناخت سبحان احمد ولد فہیم اقبال کے نام سے ہوئی ہے جو چند روز قبل پراسرار طور پر لاپتہ ہوا تھا۔
بچے کی لاش پولیس ریکروٹمنٹ سینٹر سے ملحقہ نالے سے برآمد کی گئی۔ذرائع کے مطابق قتل کے شبے میں ایک پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ دوسرے اہلکار کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو نالے سے نکال کر ضروری قانونی کارروائی کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا۔واقعے کی تفتیش جاری ہے اور پولیس مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کر رہی ہے

افسوس اب وہ میانوالی نہیں رہا پہلے زمانہ میں میانوالی کے لوگ دشمن کے بچوں اور عورتوں کی بھی عزت کرتے تھے لیکن آج ایک بچے...
05/08/2025

افسوس اب وہ میانوالی نہیں رہا پہلے زمانہ میں میانوالی کے لوگ دشمن کے بچوں اور عورتوں کی بھی عزت کرتے تھے لیکن آج ایک بچے کو مار کر بدلہ لیا گیا 😭 . .
مجھے وہ کہانی یاد آ گئی ایک بار سنا ہے میانوالی کے دو قبائل کی دشمنی تھی تو جن کا بندہ مرا ہوا تھا انہوں نے بدلہ لینے کے لیے ایک فیملی سمیت مرد کو روکا روکنے والے لڑکے تھے نقصان سے بچت ہو گئی تو جس قبیلہ کا پہلے بندہ قتل ہوا تھا اس قبیلہ کے بڑے لوگ سارے میلا لے کر قاتلوں کے گھر گئے اور اسی بنا پر ان سے معافی بھی مانگی اور قتل بھی معاف کر دیا کہ ہمارے لڑکوں نے عورت کے ساتھ ہوتے ہوئے دشمن کا راستہ روکا اس لئے ہمارا سر جھک گیا اور دشمنی کی روایات کو دیکھتے ہوئے معافی مانگتے ہیں اور قتل بھی معاف کرتے ہیں
یہ تھا میانوالی کا رسم رواج لیکن آج کل 😭

ٹیم سرِعام نے *منڈی بہاؤالدین* میں ایک سنگین اور حساس کارروائی انجام دی، جس میں انکشاف ہوا کہ ایک گروہ لڑکیوں کو لاکھوں ...
22/07/2025

ٹیم سرِعام نے *منڈی بہاؤالدین* میں ایک سنگین اور حساس کارروائی انجام دی، جس میں انکشاف ہوا کہ ایک گروہ لڑکیوں کو لاکھوں روپے دے کر فحش ویڈیوز بنا کر ڈارک ویب پر فروخت کر رہا تھا۔

ذرائع کے مطابق، ٹیم سرِعام نے خفیہ کیمروں کے ذریعے گینگ کے ایک رکن سے ڈیل کر کے ثبوت حاصل کیے اور پھر پولیس کے ساتھ مل کر کارروائی کرتے ہوئے سرغنہ کو گرفتار کر لیا۔

مزید تفصیلات اور ویڈیوز جلد ہی اے آر وائی نیوز پر نشر کی جائیں گی، جہاں اس کیس کی گہرائی اور ملزمان کی شناخت سامنے لائی جائے گی۔سچ کوئٹہ نیوز رپورٹ

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکموں کی کارکردگی اور ترقیاتی منصوبوں پر اعلیٰ سطحی اجلاستمام صوبائی م...
22/07/2025

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکموں کی کارکردگی اور ترقیاتی منصوبوں پر اعلیٰ سطحی اجلاس

تمام صوبائی محکموں کے انتظامی سیکرٹریز اور چیف سیکرٹری شکیل قادر خان کی اجلاس میں شرکت

چیف سیکرٹری بلوچستان کی جانب سے محکموں کی کارکردگی اور ترقیاتی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ

بلوچستان کی انڈسٹریل اسٹیٹس کو سولر توانائی پر منتقل کرنے کا منصوبہ، سالانہ 5 ارب یونٹ بجلی کی پیداوار متوقع

صوبے میں 27437 زرعی ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کیا گیا، اجلاس میں بریفنگ

پندرہ ہزار گھرانوں کو ہوم سولر سسٹمز فراہم کیے جا چکے ہیں، بریفنگ

گزشتہ مالی سال میں بلوچستان میں 15 نئے کارخانے قائم ہوئے، اجلاس میں بریفنگ

ایک سال کے دوران 3049 اسکول فعال، 234779 بچے اسکولوں میں داخل ہوئے، بریفنگ

10513 اساتذہ بھرتی، 17907 اساتذہ کو تربیت دی گئی، اجلاس کو آگاہ کیا گیا

پانچ ہزار غیر ضروری آسامیوں کا خاتمہ کیا گیا، اجلاس کو آگاہی

وزیر اعلیٰ بلوچستان کی تمام سیکرٹریز کو اندرون صوبہ دورے اور محکموں کی نگرانی کی ہدایت

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے محکمہ محنت و افرادی قوت کے زیر اہتمام اسلام آباد میں زیر تعلیم بچوں کی شکایات کا نوٹس لے لیا، رپورٹ طلب

محکمہ لیبر یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کی پیش رفت سے متعلق آئندہ ہفتے تفصیلی طور پر آگاہ کرے، وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت

یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام بلوچستان کے روشن مستقبل کی بنیاد ہے کوئی کوتاہی یا سست روی برداشت نہیں کی جائے گی، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی

واسا سمیت خود مختار ادارے ریونیو پیدا کرنے کی صلاحیت پیدا کریں، وزیر اعلیٰ کی ہدایت

کوئٹہ کے آبی مسائل کا دیرپا حل نکالنے کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے، میر سرفراز بگٹی

منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لیے مزید ادارے قائم کیے جائیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان

اگلے تین ماہ میں کوئی نشئی سڑکوں پر نظر نہیں آنا چاہئے، محکمہ سماجی بہبود کو سخت ہدایت

تمام محکمے 15 اگست تک چھوٹی اسکیموں کی محکمہ جاتی منظوری کا عمل مکمل کریں، وزیر اعلیٰ بلوچستان

ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے تاکہ عوام براہِ راست مستفید ہو سکیں، میر سرفراز بگٹی

وزیر اعلیٰ کا سرکاری دفاتر میں سست روی اور روایتی طرز عمل پر شدید اظہارِ برہمی

غفلت، بدعنوانی یا ناقص کارکردگی برداشت نہیں کی جائے گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان

میرٹ اور جوابدہی کے اصولوں پر سختی سے عمل کیا جائے گا ، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

وَ  لَا  تَحْسَبَنَّ  الَّذِیْنَ  قُتِلُوْا  فِیْ  سَبِیْلِ  اللّٰهِ  اَمْوَاتًاؕ بَلْ  اَحْیَآءٌ  عِنْدَ  رَبِّهِمْ  یُ...
22/07/2025

وَ لَا تَحْسَبَنَّ الَّذِیْنَ قُتِلُوْا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ اَمْوَاتًاؕ بَلْ اَحْیَآءٌ عِنْدَ رَبِّهِمْ یُرْزَقُوْنَ
تِرا وجود کسی نُور سے بنا ہوا ہے
کہ خاک زادے یوں روشن جبیں نہیں ہوتے
تُو کن جہانوں سے اُترا ہے ماورائے سخن
زمین زاد تو اتنے حسیں نہیں ہوتے
میجر ربنواز گیلانی شہید

جدید ٹیکنالوجی، فوری ریسپانس — خیبرپختونخوا حکومت ہمہ وقت تیاروزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی خصوصی ہدایات پر ریسکیو 1122 ...
22/07/2025

جدید ٹیکنالوجی، فوری ریسپانس — خیبرپختونخوا حکومت ہمہ وقت تیار

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی خصوصی ہدایات پر ریسکیو 1122 کی جانب سے دریائے سوات کے کنارے جدید ڈرونز کے ذریعے فرضی مشقیں

وزنی سامان اٹھانے کی صلاحیت
تکنیکی آزمائشوں میں کامیابی
سیلابی صورتحال سے نمٹنے کی بھرپور تیاری

یہ اقدامات مون سون سیزن میں عوامی تحفظ کے لیے خیبرپختونخوا حکومت کے ویژن اور بروقت ایکشن کا عملی ثبوت ہیں۔

پنجاب یونیورسٹی نے فیسوں میں 59 فیصد تک اضافہ کر دیا
22/07/2025

پنجاب یونیورسٹی نے فیسوں میں 59 فیصد تک اضافہ کر دیا

پاکستانی میزائیل تجربہ کی گئی ہے ۔جس کا ایک حصہ ڈیرہ بگٹی علاقے لوپ سہرانی میں آکر گرا۔۔ جس سے کوئی جانی مالی نقصان سے ا...
22/07/2025

پاکستانی میزائیل تجربہ کی گئی ہے ۔جس کا ایک حصہ ڈیرہ بگٹی علاقے لوپ سہرانی میں آکر گرا۔۔ جس سے کوئی جانی مالی نقصان سے اللہ پاک نے رحم کی ھے

عمران خان کو نئی وفاقی جیل منتقل کیا جارہاہے : سہیل وڑائچ
22/07/2025

عمران خان کو نئی وفاقی جیل منتقل کیا جارہاہے : سہیل وڑائچ

ریاست پاکستان نے فتنہ الہندوستان کے خلاف آپریشن پہرُد کلینزر کا آغاز کر دیا ہےیہ ایک ہائی انٹیلیجنس، مرحلہ وار ملٹری آپر...
22/07/2025

ریاست پاکستان نے فتنہ الہندوستان کے خلاف آپریشن پہرُد کلینزر کا آغاز کر دیا ہے

یہ ایک ہائی انٹیلیجنس، مرحلہ وار ملٹری آپریشن ہے جس کا مقصد دہشتگرد نیٹ ورکس، معاونین اور خفیہ ٹھکانوں کا مکمل صفایا ہے۔

ایس ایس جی، آرمی ایوی ایشن اور کاؤنٹر ٹیرر یونٹس کی مشترکہ کارروائیوں میں پہاڑی اور سرحدی علاقوں میں اہم ٹھکانے، اسلحہ ڈپوز اور کمیونیکیشن مراکز تباہ کیے گئے۔
゚viralシ ゚viralシfypシ゚ ゚viralシ ゚viralシfypシ゚viralシalシ ゚

قلات میں پاکستانی فوج کی آپریشن جاریبلوچستان کے علاقے قلات میں پاکستانی فوج آپریشن کررہی ہے اطلاعات کے مطابق کوہک اور اس...
22/07/2025

قلات میں پاکستانی فوج کی آپریشن جاری
بلوچستان کے علاقے قلات میں پاکستانی فوج آپریشن کررہی ہے اطلاعات کے مطابق کوہک اور اس سے متصل علاقوں میں پاکستانی فوج کے پیدل اور گاڑیوں سوار اہلکار علاقے میں پیش قدمی کررہے ہیں۔ حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے مذکورہ علاقے میں اس سے قبل پیش قدمی کی کوشش کرنے والے فورسز کو پے در پے حملوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔واضح رہے تین روز قبل نوشکی کے پہاڑی سلسلوں میں آپریشن کا آغاز کیا گیا تھا جس میں گن شپ ہیلی کاپٹروں نے حصہ لیکر علاقے میں شدید شیلنگ کرنے سمیت راکٹ فائر کیے۔نوشکی میں پاکستان فوج کے کمانڈوز اور آزادی پسندوں کے درمیان شدید نوعیت کی جھڑپوں کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہے۔

• کورکمانڈر یقینی بنائیں کہ ایک لیٹر بھی ایرانی پیٹرول کراچی نہ آئے• ڈی جی رینجرز امن و امان کے لیے اور کرپشن کے خلاف کھ...
22/07/2025

• کورکمانڈر یقینی بنائیں کہ ایک لیٹر بھی ایرانی پیٹرول کراچی نہ آئے

• ڈی جی رینجرز امن و امان کے لیے اور کرپشن کے خلاف کھل کر کام کریں

• فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی تاجروں سے ملاقات میں کور کمانڈر اور ڈی جی رینجرز دونوں کو ہدایت

Address

Quetta

Telephone

+923402442303

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Inside PAK Digital posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Inside PAK Digital:

Share