22/05/2022
ایک بار جب جنگلات میں لگی آگ ہاتھ سے نکل جائے تو اس پر قابو پانا ناممکن ہوتا ہے۔ ہم سب کی اب صرف اور صرف توجہ اس بات پر مرکوز ہونی چاہیے کہ کوہِ سلیمان کے جنگلات کی بحالی کے اقدامات میں کس طرح مدد کی جا سکتی ہے۔ پاکستان میں انسانی ہاتھوں سے او گایا گیا چھانگا مانگا جنگل کی مثال ہمارے سامنے ہے۔ حکامِ بالا پہ اس بات پر زور دینے کی ضرورت ہے کہ آئندہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام اور جلد سے جلد جنگلات کی بحالی پر کام شروع کیا جائے۔