Balochistan News Updates

Balochistan News Updates ملک بھر کی خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے فیس بک پیج کو فالو کرے
Follow (Balochistan_News_Updates)

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے وکیل ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ پر وی آئی پی موومنٹ کے دوران رکاو...
07/10/2026

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے وکیل ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ پر وی آئی پی موومنٹ کے دوران رکاوٹیں ہٹانے اور سرکاری امور میں مداخلت سے متعلق مقدمے میں فردِ جرم عائد کر دی ہے۔

06/10/2026

اسمبلیوں میں یہ فیوڈل لارڈز بڑی انقلابی تقریریں گے، دھرتی کو اپنی ماں بتائیں گے، اپنی سلطنت بچانے کو امن فورس بنائیں گے... مگر اس دھرتی پر بسنے والوں سے یہ کیسے پیش آتے ہیں، یہ اس کی ہلکی سی ایک جھلک ہے۔ ان کی امن فورس میں اسی دھرتی کی غریب ماؤں کے بچے ہی کام آئیں گے۔ یہ اپنے محلوں میں اسی آن، بان اور شان سے دندناتے رہیں گے۔

زمین کے عام باسیوں کو کیڑے مکوڑے سمجھنے والے یہ زمین کے ان داتا، درحقیقت اتنے کم زور آور سہمے ہوئے ہیں کہ زمین پر ہتھیار کے بغیر چل پھر بھی نہیں سکتے۔ ان سے ان ہتھیاروں کا سایہ ہٹا لیا جائے تو ان کی ساری طاقت آج ہی زمیں بوس ہو جائے۔

یہ چار دن پہلے بڑے طنز و تکبر سے پوچھ رہے تھے، "دوسروں کے گھروں میں گھسنا کون سے بلوچیت ہے؟" ان سے کوئی پوچھے، اپنے عوام کو بھیڑ بکریوں کی طرح ٹریٹ کرنا کون سی بلوچیت ہے؟ اقتدار میں رہ کر بھی اپنے علاقے کو پسماندہ رکھنا کون سی بلوچیت ہے؟ دھرتی کے وسائل کوڑیوں کے دام بیچنا کون سی بلوچیت ہے؟ مقتدرہ کی غلامی کرنا اور اپنے لوگوں کو غلام رکھنا کون سی بلوچیت ہے؟

بلوچیت کو جیسا بدنام ان جیسوں نے کیا ہے، وہ تاریخ کا سیاہ باب ہے۔

ہم اپنے حصے کے فرعون پہچانتے ہیں اور ان سے نمٹنا بھی جانتے ہیں۔ انھیں پالنے والے صرف ان پر سے اپنا دست شفقت ہٹا لیں۔ یہ ہتھیار، یہ پروٹوکول، یہ طنطنہ ان سے لے لیں تو ان کے قدموں کو چھوتے یہی ہاتھ ان کے گریںانوں تک آ سکتے ہیں!!

06/10/2026

ملتان مسلم کالج میں ،بارکھان کے طالب علم کی خود کشی وجوہات ،قتل یا خود کشی ،والد کا بیان سامنے اگیا

06/10/2026

میر جہانزیب مینگل کی حکومت میں شمولیت کا امکان، 72 گھنٹوں میں اعلان متوقع

ذرائع کے مطابق انہیں وزیراعلیٰ کا مشیر اور محکمہ داخلہ کا قلمدان ملنے کا امکان ہے

06/10/2026

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

06/10/2026

زابد ریکی نے اس ملک کے عظیم پاسپورٹ کو جس انداز میں پھینکا ہے میں اس کی شدید مذمت کرتا ہوں،وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی

بلوچستان میں حفاظتی ٹیکہ جات کا نظام مزید مضبوط بنانے کا عزم، گیٹس فاؤنڈیشن کے تعاون سے جاری منصوبوں کا جائزہکوئٹہ: بلوچ...
05/10/2026

بلوچستان میں حفاظتی ٹیکہ جات کا نظام مزید مضبوط بنانے کا عزم، گیٹس فاؤنڈیشن کے تعاون سے جاری منصوبوں کا جائزہ

کوئٹہ: بلوچستان میں حفاظتی ٹیکہ جات کی خدمات کو مزید مؤثر بنانے، ویکسینیشن کوریج بہتر کرنے اور ہر بچے تک زندگی بچانے والی ویکسین کی رسائی یقینی بنانے کیلئے گیٹس فاؤنڈیشن کے تعاون سے جاری منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اس حوالے سے پروگریس ریویو اجلاس 5 اور 6 اکتوبر 2026 کو کوئٹہ کے سرینا ہوٹل میں منعقد ہوا، جس میں گیٹس فاؤنڈیشن کے تعاون سے بلوچستان کے توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات (EPI) میں جاری منصوبوں کی پیش رفت، اہم کامیابیوں، عملدرآمد میں درپیش مشکلات اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس میں سیکرٹری صحت بلوچستان مجیب الرحمان، نیشنل کوآرڈینیٹر برائے پولیو انوار الحق، ای او سی کوآرڈینیٹر بلوچستان انعام الحق، ای پی آئی کوآرڈینیٹر بلوچستان ڈاکٹر آفتاب کاکڑ، گیٹس فاؤنڈیشن پاکستان و افغانستان کے ڈپٹی ڈائریکٹر مائیکل گال وے، بریگیڈیئر ابو الحسن، الطاف بوسن اور پولیو سی ڈی سی کے سینئر ایڈوائزر ڈاکٹر رانا صفدر سمیت ای پی آئی، پی ای آئی، بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن، یونیسف، عالمی ادارہ صحت، آغا خان یونیورسٹی اور دیگر ترقیاتی و عملدرآمدی شراکت داروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران گیٹس فاؤنڈیشن کے تعاون سے جاری منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے فیلڈ اور انتظامی سطح پر درپیش چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے معمول کی حفاظتی ویکسینیشن کو مزید مؤثر بنانے، ویکسینیشن کوریج میں اضافہ، بچوں تک رسائی بہتر بنانے اور پروگرام کے مختلف شراکت داروں کے درمیان رابطہ کاری کو مضبوط بنانے کیلئے اقدامات پر غور کیا۔

شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام کی مؤثر عملدرآمدی حکمت عملی کے ذریعے بلوچستان میں ویکسین سے بچاؤ کے قابل بیماریوں کے خلاف بچوں کو زیادہ سے زیادہ تحفظ فراہم کیا جا سکتا ہے۔

اجلاس میں جاری منصوبوں کے اہداف کے حصول، فیلڈ سرگرمیوں کی مؤثر نگرانی اور دستیاب وسائل کے بہتر استعمال سمیت آئندہ کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

شرکاء نے بلوچستان میں حفاظتی ٹیکہ جات کی خدمات کو مزید مستحکم کرنے، ویکسینیشن کوریج بہتر بنانے اور صوبے کے ہر بچے تک زندگی بچانے والی ویکسین پہنچانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

05/10/2026

کچھ ہی دن بعد نوبیل امن انعام کا اعلان ہوگا
نوبیل امن انعام کو کس کو دیا جائے گا اپنی رائے دیں

05/10/2026

ماس ٹرانزٹ کے آغاز پر پورا کوئٹہ خوش، بلوچستان کا ارسطو تنقید کر رہا ہے
اپنے حلقے میں سیاست کی جگہ نہیں، شاید اسی لیے ہر وقت منفی سوچتے ہیں، وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی

ثنا بلوچ کا نام لیے بغیر سرفراز بگٹی کی شدید تنقید

05/10/2026

شاعر اس شعر میں دوبارہ وزرات پر بیٹھنا چاہتا ہے 🤣

Address

Quetta
88288

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Balochistan News Updates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share