04/03/2026
بلوچستان میں بڑھتی مہنگائی کے پیشِ نظر صوبائی اسمبلی کے رکن عبید اللہ گورگیج کی جانب سے کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر رات کے وقت مستحق اور غریب خاندانوں میں خصوصی رمضان راشن تقسیم کیا گیا رات کی تاریکی میں جب اکثر گھروں کے چولہے بجھنے لگتے ہیں، ایسے میں سینکڑوں ضرورت مند خاندانوں تک آٹا، گھی، چینی، دالیں اور دیگر ضروری اشیاء پر مشتمل راشن بیگز پہنچائے گئے۔ اس اقدام کا مقصد صرف وقتی ریلیف دینا نہیں بلکہ مستحق افراد کی عزت نفس کو برقرار رکھتے ہوئے خاموشی سے مدد فراہم کرنا تھارمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے اور اس مقدس مہینے میں ضرورت مندوں کا سہارا بننا ہم سب کی اخلاقی اور سماجی ذمہ داری ہے یہ اقدام خدمت ہمدردی اور بھائی چارے کی عملی مثال بن
گیا۔