06/12/2025
کوئٹہ :::::وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایات اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن چمن کی درخواست پر چمن میں جاری سرحدی جھڑپوں کے تناظر میں پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) بلوچستان نے پانچ ایمبولینسز اور ریسکیو عملے کو ضلع چمن روانہ کر دیا ہے۔
وزیراعلی بلوچستان کی ہدایات کی روشنی میں ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے بلوچستان جہانزیب خان غورزئی نے تمام متعلقہ افسران اور فیلڈ اسٹاف کو ہائی الرٹ رہنے اور ہر قسم کی ہنگامی صورتحال کے لیے فوری تیاری یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق ریسکیو ٹیمیں، صوبائی ایمرجنسی آپریشن سینٹر (PEOC) اور مربوط ایمرجنسی ریسپانڈرز اگلے احکامات تک مکمل الرٹ رہیں گے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔