Click Balochistan

Click Balochistan آج کی بڑی خبر بلوچستان سے۔
📡 Daily News from the Heart of Quetta Balochistan
Stay Informed.

طاقت کے ذریعے خوف پیدا کرنے سے نفرت کم نہیں ہوگی یہ جذبات نسل در نسل منتقل ہوتے رہیں گے۔ سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی سرد...
07/09/2026

طاقت کے ذریعے خوف پیدا کرنے سے نفرت کم نہیں ہوگی یہ جذبات نسل در نسل منتقل ہوتے رہیں گے۔ سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی سردار اختر مینگل

07/09/2026

کیا نئے صوبے بننے چاہئیں؟ اپنی رائے ضرور دیں۔

06/09/2026

یومِ دفاع کی مناسبت سے کوئٹہ میں شاندار مشاعرہ، مختلف زبانوں کے شعراء کی بھرپور شرکت۔

رپورٹ: سمیرا راجپوت

کوئٹہ: ملکی دفاع اور قومی جذبے کو اجاگر کرنے کے لیے بزمِ صائم ادبیات اور صائم اردو اکیڈمی کے زیرِ اہتمام، محکمہ امورِ نوجوانان حکومتِ بلوچستان کے تعاون سے یومِ دفاع کی مناسبت سے گورنمنٹ گرلز کالج جناح ٹاؤن میں ایک شاندار محفلِ مشاعرہ منعقد کی گئی۔

تقریب میں بلوچستان کی مختلف زبانوں سے تعلق رکھنے والے معروف شعراء، ادیبوں، نوجوانوں اور ادب سے وابستہ افراد نے بھرپور شرکت کی۔

مشاعرے کی صدارت پشتو اور اردو کے معروف سینئر شاعر سرور سودائی نے کی، جبکہ ایم پی اے بلوچستان اسمبلی سنجے کمار تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔

محفل میں پشتو، براہوی، بلوچی، اردو اور سندھی زبانوں کے معروف شعراء نے اپنا کلام پیش کیا، جن میں سرور جاوید، اعجاز امر، محترمہ تسنیم صنم، رشید حسرت، زاہد دشتی، نور بلیدی اور دیگر شعراء شامل تھے۔ شعراء نے اپنے کلام کے ذریعے وطن سے محبت، ملکی دفاع اور قومی یکجہتی کے جذبات کو اجاگر کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے بلوچستان اسمبلی سنجے کمار نے کہا کہ ملکی دفاع میں شاعروں اور ادیبوں نے اپنے قلم کے ذریعے جو کردار ادا کیا، وہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قلم اور ادب معاشرے میں شعور، حب الوطنی اور اتحاد کو فروغ دینے کا مؤثر ذریعہ ہیں۔

اس موقع پر ڈائریکٹر یوتھ افیئرز جناب سجاد اسلم بلوچ نے کہا کہ شاعر اور ادیب کسی بھی معاشرے میں نہایت اہمیت رکھتے ہیں۔ محکمہ امورِ نوجوانان کی کوشش ہے کہ ادب کے فروغ کے لیے نوجوانوں کو آگے لایا جائے اور انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کیے جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ امورِ نوجوانان نوجوانوں کی ادبی و تخلیقی صلاحیتوں کے فروغ کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑے گا، جبکہ بہت جلد بلوچستان میں آل پاکستان یوتھ مشاعرہ بھی منعقد کیا جائے گا۔

تقریب کے اختتام پر بزمِ صائم ادبیات کی بانی صدر محترمہ تسنیم صنم نے تمام مہمانوں، شعراء اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے مہمانوں اور شعراء میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔

محفلِ مشاعرہ نے بلوچستان کی کثیر لسانی ادبی ثقافت، قومی یکجہتی اور نوجوانوں کے لیے ادب کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا یوم دفاع کے موقع پر پیغام۔6 ستمبر ملکی تاریخ کا ناقابلِ فراموش دن ہے، وزیر اعلیٰ ...
06/09/2026

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا یوم دفاع کے موقع پر پیغام۔

6 ستمبر ملکی تاریخ کا ناقابلِ فراموش دن ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

یومِ دفاع پر شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

شہداء کی قربانیاں ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

پاک فوج کے بہادر جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

1965 کے شہداء نے وطن کے دفاع کی عظیم مثال قائم کی، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

وطن کے دفاع کے لیے قوم اور افواجِ پاکستان متحد ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

پاکستان کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

شہداء کے خاندان پوری قوم کے لیے قابلِ احترام ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

بلوچستان کے عوام ملکی دفاع کے لیے ہمیشہ پرعزم رہے ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

قومی اتحاد ہی پاکستان کی سب سے بڑی طاقت ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

پاکستان کی آزادی، خودمختاری اور سلامتی کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

سیاست کے سینے میں دل نہیں ہوتا، شاید یہی وجہ ہے کہ ایک دوسرے کو گالم گلوچ کرنے، دلال اور نہ جانے کیا کیا قرار دینے اور ا...
05/09/2026

سیاست کے سینے میں دل نہیں ہوتا، شاید یہی وجہ ہے کہ ایک دوسرے کو گالم گلوچ کرنے، دلال اور نہ جانے کیا کیا قرار دینے اور ایک دوسرے کے خلاف قراردادیں منظور کرنے کے بعد شیر و شکر ہوگئے۔

بلوچستان نیشنل پارٹی کی مرکزی خواتین سیکرٹری و سابق رکن بلوچستان اسمبلی محترمہ شکیلہ نوید اور سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی خ...
05/09/2026

بلوچستان نیشنل پارٹی کی مرکزی خواتین سیکرٹری و سابق رکن بلوچستان اسمبلی محترمہ شکیلہ نوید اور سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی خواتین اراکین نے اپنے مشترکہ مذمتی بیان میں ریٹائرڈ پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ فیض کی گرفتاری اور ان کے خلاف انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک عمر رسیدہ اور ریٹائرڈ خاتون پر دہشت گردی جیسے سنگین مقدمات قائم کرنے سے کیا بلوچستان کے حالات بہتر ہو جائیں گے؟ ایسے اقدامات سے مسائل حل ہونے کے بجائے عوامی آواز کو دبانے اور پرامن اختلافِ رائے رکھنے والے شہریوں کو خوفزدہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

محترمہ شکیلہ نوید نے کہا کہ شہریوں اور پرامن سیاسی و سماجی آوازوں کے خلاف سخت قوانین کا استعمال جمہوری اقدار کے منافی اور جمہوریت کے چہرے پر بدنما داغ ہے۔ بلوچستان میں روز بروز بڑھتی ہوئی ناانصافی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خدشات کم ہونے کے بجائے مزید بڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عائشہ فیض کی گرفتاری بلوچستان کے عوام کے ساتھ جاری ناانصافی جبر اور سیاسی و سماجی آوازوں کو دبانے کے سلسلے کی ایک کڑی ہے، جس کی کسی بھی مہذب اور جمہوری معاشرے میں گنجائش نہیں ہونی چاہیے۔

بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ ڈاکٹر عائشہ فیض کے خلاف مقدمے پر نظرثانی کی جائے اور شہریوں کے بنیادی، جمہوری اور قانونی حقوق کا احترام یقینی بنایا جائے۔

کوئٹہ: ڈاکٹر عائشہ فیض کی گرفتاری کے ذریعے حکومت نے قانون واخلاقی حدیں پار کردی،نوابزادہ لشکری رئیسانیانسانی حقوق کے عال...
05/09/2026

کوئٹہ: ڈاکٹر عائشہ فیض کی گرفتاری کے ذریعے حکومت نے قانون واخلاقی حدیں پار کردی،نوابزادہ لشکری رئیسانی

انسانی حقوق کے عالمی ادارے بلوچستان میں ہونے والی انسانی حقوق کی پامالی پر توجہ دیں اور اسے روکنے میں اپنا کردار ادا کریں،ایکس پر ٹوئیٹ۔

03/09/2026

نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی میر ہمایوں عزیز کرد کی سربراہی میں وفد کی سرجن ڈاکٹر عائشہ فیض سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی میر ہمایوں عزیز کرد نے سرجن ڈاکٹر عائشہ فیض کو چادر پہنائی ان کے سر پر دست شفقت رکھا۔

اسلام آباد میں اراکین کی بےعزتی کی گئی اپنے بیان پر قائم ہوں۔ صادق عمرانی
03/09/2026

اسلام آباد میں اراکین کی بےعزتی کی گئی اپنے بیان پر قائم ہوں۔ صادق عمرانی

Address

Quetta City
Quetta
87300

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Click Balochistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Click Balochistan:

Shortcuts

Share