Quetta News

Quetta News Pak afghan news agency
(1)

برادر اسلامی ملک انڈونیشیا  میں گزشتہ کئی روز سے شدید عوامی مظاہرے اس  لئے ہورہے ہیں کہ وہاں کی حکومت نے 580 پارلیمانی ا...
02/09/2025

برادر اسلامی ملک انڈونیشیا میں گزشتہ کئی روز سے شدید عوامی مظاہرے اس لئے ہورہے ہیں کہ وہاں کی حکومت نے 580 پارلیمانی اراکین کی تنخوائیں انڈونیشیا کے شہریوں کی اوسط ماہانہ تخواہ سے 20 فیصد زیادہ کرنے کا اعلان کیا ہے
اور ایک ہمارا ملک ہے جہاں ججز کی تنخواہیں پاکستانیوں کی اوسط ماہانہ تخواہ سے شاید ہزار فیصد زیادہ ہیں اور گزشتہ دنوں تو اراکینِ پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں یک مشت دوسو فیصد اضافہ یہ کہہ کر کردیا گیا کہ مہنگائی بہت ہوگئی ہے اور اراکینِ پارلیمنٹ کا موجودہ تنخواہوں میں گزارا کرنا مشکل ہورہا ہے

*موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے دل کے دورے اور فالج سے اموات کی شرح بڑھ رہی ہے۔ سب سے پہلے لپڈ پروفائل ٹیسٹ (Lipid Profile ...
02/09/2025

*موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے دل کے دورے اور فالج سے اموات کی شرح بڑھ رہی ہے۔ سب سے پہلے لپڈ پروفائل ٹیسٹ (Lipid Profile Test) کروائیں۔*
*اس موسم میں:*
*1. سبز چائے کا زیادہ استعمال کریں۔*
*2. دیسی تھوم کچی کھاؤ-*
*3. چائے میں دار چینی شامل کریں۔*
*4. نہاتے وقت پہلے پاؤں پر پانی ڈالیں پھر جسم پر، پانی سیدھا سر پر نہ ڈالیں*
*5. شاور کے بعد پنکھے کے نیچے نہ بیٹھیں.*
*6. سر ڈھانپے بغیر موٹرسائیکل چلانے سے گریز کریں۔*
*یہ ایک عوامی پیغام ہے انسانیت کی خاطر ۔۔۔۔*

02/09/2025

کوئٹہ: دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے ۔ پولیس

*وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر افغانستان میں زلزلے سے متاثرہ خاندانوں کے لیے 35 ٹرکوں پر مشتمل امد...
02/09/2025

*وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر افغانستان میں زلزلے سے متاثرہ خاندانوں کے لیے 35 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان طورخم کے راستے روانہ کر دیا گیا۔ یہ امداد برادر ملک افغانستان کے عوام کے ساتھ یکجہتی اور مشکل وقت میں ان کی معاونت کے جذبے کے تحت فراہم کی گئی ہے۔*

اس موقع پر وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے ریلیف نیک محمد خان، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ، سیکرٹری ریلیف یوسف رحیم اور ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے اسفندیار خٹک اور دیگر اعلی افسران موجود تھے۔ تقریب میں افغانستان کے قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکر کو پی ڈی ایم اے ہیڈ کواٹر آنے پر خوش آمدید کہا گیا۔

تقریب میں صوبے کی اعلی حکام کی جانب سے افغانستان کے قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکرکی کی موجودگی میں 35 ٹرکوں پر مشتمل ریلیف کھیپ افغان حکام کے حوالے کی گئی، جن میں دو ٹرک ادویات کے بھی شامل ہیں۔ امدادی سامان میں 500 ونٹرائز ٹینٹس، 500 فیملی سائز ٹینٹس، 1000 ترپال، 1500 گدے، 3000 تکیے، 1500 رضائیاں اور 500 کمبل شامل ہیں۔

یہ سامان زلزلہ متاثرہ خاندانوں کی فوری ضروریات پوری کرنے اور انہیں موسم کی سختیوں سے بچانے کے لیے فراہم کیا گیا ہے۔
تقریب کے دوران صوبائی حکام نے افغانستان میں زلزلے سے جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور متاثرہ کمیونٹی کے لیے دعا کی۔ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نے کہا کہ صوبائی حکومت مشکل کی اس گھڑی میں اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور حکومت کی جانب سے ریلیف، تعاون اور مدد کا سلسلہ متاثرہ خاندانوں کی بحالی تک جاری رہے گا۔

افغان قونصل جنرل محب اللہ شاکر نے حکومتِ خیبر پختونخوا کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ امداد دونوں برادر ممالک کے درمیان خیرسگالی اور بھائی چارے کے رشتے کی مضبوطی کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے پاکستانی عوام اور حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے ایک قابلِ قدر اقدام قرار دیا۔

افغانستان کے صوبہ کنڑ میں حالیہ زلزلے کے باعث اب تک تقریباً 800 افراد جاں بحق اور 2500 سے زائد زخمی ہوئے ہیں، جبکہ ہزاروں مکانات زمین بوس ہوئے ۔ جس کے نتیجے میں متاثرہ خاندان کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اور پاکستان کی جانب سے فراہم کردہ یہ بروقت امداد ان کے لیے قیمتی سہارا ثابت ہوگی۔

افغان صوبہ کنڑ میں زلزلہ متاثرین کے امداد کیلئے کمانڈو پہنچنا شروعیاد رہے یہ وہ علاقے ہیں جہاں ہیلی پیڈ بھی نہیں ہے اور ...
02/09/2025

افغان صوبہ کنڑ میں زلزلہ متاثرین کے امداد کیلئے کمانڈو پہنچنا شروع
یاد رہے یہ وہ علاقے ہیں جہاں ہیلی پیڈ بھی نہیں ہے اور موٹر کار کا کوئی راستہ بھی نہیں بچا ہے

کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق شہر میں یکم اکتوبر سے اہم شاہراؤں پر پولیس اہلکاروں کے بجائے کیمروں کی مدد سے چالان کئے جائیں...
02/09/2025

کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق شہر میں یکم اکتوبر سے اہم شاہراؤں پر پولیس اہلکاروں کے بجائے کیمروں کی مدد سے چالان کئے جائیں گے اور یہ ای چالان شہریوں کے گھروں پر تصویری ثبوت کے ساتھ بھیجے جائیں گے۔

شہریوں کو 21 دنوں کے چالان کی ادائیگی کرنی ہوگی۔ ٹریفک پولیس کے مطابق 14 دنوں میں چالان ادا کرنے پر 50 فیصد رعایت دی جائے گی اور 21 دنوں میں چالان ادا نہ کرنے پر دوگنا جرمانہ ہوگا۔

3 ماہ میں ادائیگی نہ کرنے پر لائسنس معطل ہوگا جبکہ 6 ماہ میں بھی ادائیگی نہ کی تو شناختی کارڈ بلاک کردیا جائے گا۔

😂✊🏻

02/09/2025

اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے۔

بریکنک نیوز سردار ظاہر ناصر قتل کیس میں مطلوب ملزم لورالائی پولیس نے  گرفتار کرلیا پولیس ذرائع
02/09/2025

بریکنک نیوز
سردار ظاہر ناصر قتل کیس میں مطلوب ملزم لورالائی پولیس نے گرفتار کرلیا
پولیس ذرائع

دکی۔گرفتاری کی ڈر سے افغان شہری زہریلی گیس کا شکار دم گھٹنے سے زندگی سے ہاتھ دھوبیٹھادکی۔افغان مہاجرین کی گرفتاری کے خلا...
02/09/2025

دکی۔گرفتاری کی ڈر سے افغان شہری زہریلی گیس کا شکار دم گھٹنے سے زندگی سے ہاتھ دھوبیٹھا

دکی۔افغان مہاجرین کی گرفتاری کے خلاف آپریشن

دکی۔اہریشن کے دوران کوئلہ کانوں میں افغان مزدوروں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری

دکی۔گرفتاری کے ڈر سے افغان مزدور روح اللہ ولد محمد کریم قوم توخئی ساکن افغانستان نے کوئلے کے ہالج میں گھس کر پناہ لی

دکی۔ہالج میں زہریلی گیس ہونے کی وجہ سے مزدور دم گھٹنے سے موقع پر جانبحق

دکی۔مقامی مزدوروں نے لاش نکال کر ہسپتال منتقل کردی

02/09/2025

محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے صوبہ بھر کے سکولوں کی اسمبلی میں تلاوت قرآن اور قومی ترانے کے بعد تین مرتبہ درود شریف لازمی قرار دیدیا

وینزویلا کے صدر: وینزویلا امریکی جارحیت کے خلاف انتہائی دباؤ کا شکار ہے۔ہم غیر معمولی فوجی دھمکیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔و...
01/09/2025

وینزویلا کے صدر: وینزویلا امریکی جارحیت کے خلاف انتہائی دباؤ کا شکار ہے۔

ہم غیر معمولی فوجی دھمکیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔

وینزویلا کے خلاف آٹھ جنگی جہاز، 1200 میزائل اور ایک ایٹمی آبدوز تیار ہیں۔

یہ دھمکی لاطینی امریکہ کی تاریخ میں سب سے بڑا خطرہ ہے۔

ملک کے 82 لاکھ افراد نے وینزویلا کے دفاع کے لیے رجسٹریشن کروائی ہے۔

01/09/2025

ڈاکٹر فیروز اچکزئی کا بداخلاقی کا سنا تھا کینسر کا ایک غریب مریض جو انکے پیشنٹ بھی ہے سلسلے میں گیا تھا
آج پریکٹیکلی طور دیکھ بھی لیا.
انتہائی بدتمیز انسان ہے. پتہ نہیں دو لفظ پڑھ کر یہ لوگ اتنے فرعون کیوں بن جاتے ہیں ؟. انسانی فطرت ہے جب گھر کے چار دیواری میں جو شعور و انسانیت بندہ سیکھنا بھول جائے وہ کتابوں سے بڑے کم انسان بنتے ہیں.

عبداللہ

Address

Mqsjid Road
Quetta
87300

Telephone

+923316973114

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Quetta News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share