09/01/2026
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 21 واں اہم اجلاس
وزیراعظم کی جانب سے بلوچستان میں مواصلاتی اور تعلیمی منصوبوں کے آغاز پر صوبائی کابینہ کا اظہارِ تشکر
بلوچستان کابینہ کے اجلاس میں الیکٹرک بائیکس اسکیم عام آدمی کے لیے متعارف کرانے کا فیصلہ،
کوئٹہ۔ طلباء، ورکنگ ویمن اور سرکاری ملازمین کو 30 فیصد سبسڈی پر سہولت فراہم کی جائے گی، صوبائی کابینہ کا فیصلہ
کوئٹہ۔ عام شہریوں کو بھی آسان اقساط پر الیکٹرک بائیکس فراہم کی جائیں گی، کابینہ کا اتفاق
کوئٹہ۔ بینک فنانسنگ کے تحت اسکیم پر عملدرآمد کیا جائے گا، بلوچستان کابینہ کا فیصلہ
کوئٹہ۔ لگ بھگ ڈھائی لاکھ صوبائی سرکاری ملازمین کے علاج معالجے پر سالانہ 6 سے 7 ارب روپے خرچ ہوتے ہیں، کابینہ اجلاس میں انکشاف
کوئٹہ۔ صوبائی کابینہ کا سرکاری ملازمین کے لیے ہیلتھ انشورنس اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ
کوئٹہ۔ کابینہ اجلاس میں پیشگی میڈیکل ادائیگیوں اور عوامی انڈومنٹ فنڈ کے آڈٹ کا فیصلہ
کوئٹہ۔ صوبائی کابینہ نے انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ پروگرام کی گوادر، کیچ اور آواران تک توسیع کی منظوری دے دی
کوئٹہ۔ میرٹوکریسی کے فروغ کے لیے کابینہ کا میرٹ پر تعیناتیوں پر اتفاق
کوئٹہ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب
کوئٹہ۔ بلوچستان کے لئے مواصلاتی و تعلیمی منصوبوں کے لئے تعاون پر وزیر اعظم کے مشکور ہیں، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
کوئٹہ۔ الیکٹرک بائیکس تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے افراد کو آسان اقساط پر دی جائیں گی ، وزیر اعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ۔ عام آدمی کے ٹیکس سے حاصل ہونے والے وسائل عوام کی امانت ہیں ، وزیر اعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ۔ بلوچستان کا عام غریب آدمی مشکلات جھیلے اور وسائل کا بڑا حصہ مخصوص طبقے پر خرچ ہو یہ ناانصافی ہے، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
کوئٹہ۔ سرکاری ملازمین کے علاج معالجے کے لیے جامع ہیلتھ انشورنس اسکیم لارہے ہیں ، اعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ۔ انٹر پرائزز ڈویلپمنٹ پروگرام سے بلوچستان کے زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو معاشی استحکام کا راستہ دکھائیں گے، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
کوئٹہ۔ گڈ گورننس کا قیام میرٹوکریسی سے مشروط ہے ، اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
کوئٹہ۔ بلوچستان کابینہ نے میرٹ کے فروغ کے پختہ عزم کا اعادہ کیا ہے، عمل درآمد یقینی بنائیں گے، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کا اجلاس سے خطاب