Apna Pakistan

Apna Pakistan Latest Jobs in Pakistan listing from all major newspapers in Pakistan and Traveling,Entertainment

25/06/2026

وینزویلا میں 7.1 شدت کے خوفناک زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں 32 افراد ہلاک اور 7 سو سے زائد زخمی ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق زلزلے کے شدید جھٹکے دارالحکومت کاراکاس سمیت کئی شہروں میں محسوس کیے گئے،ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.2 اور 7.5 تھی،پہلے زلزلے کی گہرائی 22کلومیٹر، جبکہ دوسرے زلزلے کی گہرائی 10کلومیٹر ریکارڈ کی گئی،زلزلے سے کئی عمارتیں اور مکانات ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔

حکومت نےمتاثرہ علاقوں میں ہنگامی حالت نافذکرنےکا اعلان کردیا،عبوری صدر ڈیلسی روڈریگیز نے زلزلے سے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے امدادی سرگرمیوں کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
زلزلے کےباعث مائیکیٹیا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کوہونے والےنقصان کے بعد عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے، جبکہ کئی علاقوں میں بجلی اور انٹرنیٹ سروس بھی متاثر ہوئی ہے،امدادی ٹیمیں ملبے تلے دبے افراد کی تلاش اورمتاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مصروف ہیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے کےمطابق زلزلوں کے باعث بڑے پیمانے پرجانی و مالی نقصان کا خدشہ ہے۔ادارے نے اندازہ ظاہرکیا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کرنے کے امکانات 44 فیصد ہیں جس کے باعث صورتحال انتہائی تشویشناک قرار دی جا رہی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق زلزلے کے جھٹکے پڑوسی ملک کولمبیا میں بھی محسوس کیے گئے،دوسری جانب جاپان کے مشرقی ساحل کے قریب بھی 6.9 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا،تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

دوسری جانب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےوینزویلا میں خوفناک زلزلےپربیان دیتےہوئےکہاوینزویلا سے آنیوالی ابتدائی اطلاعات اچھی نہیں،وینزویلامیں 2 بڑےتباہ زلزلوں میں بڑےپیمانےپرہلاکتیں ہوئیں، امریکاوینزویلا کی مددکےلیےتیارہے،تمام حکومتی ایجنسوں کووینزویلا کی مدد کی ہدایت کی ہے،ہم اپنےنئے اورعظیم دوستوں کے لیے حاضر ہیں۔

25/06/2026

پنجاب حکومت کا نرسری سے 12ویں جماعت کا نصاب تبدیل کرنے کا فیصلہ،
پرائمری نصاب سے مختلف موضوعات کو کم کیا جائے گا،

بچے سیکھنے کے بجائے رٹے لگا رہے ہیں، سی ای او پیکٹا

25/06/2026

پنجاب حکومت کا 10 محرم الحرام تک لاہور، راولپنڈی-اسلام آباد اور ملتان میں میٹرو بس، الیکٹرک بسں، سپیڈو بسں سروس بند کرنے کا فیصلہ

25/06/2026
*مہمانوں کے بچوں کے لیے اسپیشل بنایا ہے😛🤪*
25/06/2026

*مہمانوں کے بچوں کے لیے اسپیشل بنایا ہے😛🤪*

25/06/2026

پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کی *ماہ مئی* کی کارکردگی کی رینکنگ جاری
ڈپٹی کمشنر سرگودھا 1st
ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ 2nd
ڈپٹی کمشنر خانیوال 3rd

پاکستانی قوم کا بہادر شہید لیاقت علی جس نے آج تحصیل جنڈ میں خودکش بمبار کو روک کر اپنی جان کا نظرانہ دے کر دوسری زندگیاں...
12/05/2026

پاکستانی قوم کا بہادر شہید لیاقت علی جس نے آج تحصیل جنڈ میں خودکش بمبار کو روک کر اپنی جان کا نظرانہ دے کر دوسری زندگیاں بچائیں

پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادار...
12/05/2026

پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 22 مئی سے 23 اگست تک بند رہیں گے، نوٹیفکیشن
#

Address

Kansi Street
Quetta
87300

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Apna Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share