27/09/2025
بلوچستان اسمبلی میں اس وقت اگر کسی کو عوام کا اصل ترجمان کہا جا سکتا ہے تو وہ واحد شخصیت میر لیاقت علی لہڑی ہیں۔ وہ نہ صرف بلوچستان کے عوام کے خیر خواہ ہیں بلکہ ہر موقع پر عوامی مسائل کو بلاخوف اور بلا جھجک ایوان میں اجاگر کرتے ہیں۔
آج پوری اسمبلی ایک طرف ہے اور میر صاحب ایک طرف، اور یہی فرق ثابت کرتا ہے کہ وہ عوامی طاقت کے حقیقی نمائندہ ہیں۔ ان کی سادگی، مخلصی اور جدوجہد نے انہیں عوام کے دلوں کا رہنما بنا دیا ہے۔ بلوچستان میں رہنے والے تمام اقوم اور عوام ہر قدم پر بھرپور حمایت اور طاقت کے ساتھ میر لیاقت لہڑی کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ میر صاحب کی سیاست کا مقصد صرف اور صرف بلوچستان کے عوام کی خدمت ہے۔