Balochistan TV

Balochistan TV Balochistan First Local News Channel (BTV)

کوئٹہ: سریاب میں تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے 2 موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگئے ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔
13/09/2026

کوئٹہ: سریاب میں تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے 2 موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگئے ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

بلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندیکوئٹہ: ڈائریکٹوریٹ آف کالجز و ہائر ایجوکیشن بلوچستان ن...
13/09/2026

بلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندی

کوئٹہ: ڈائریکٹوریٹ آف کالجز و ہائر ایجوکیشن بلوچستان نے صوبے کے تمام سرکاری بوائز، گرلز، پوسٹ گریجویٹ، ڈگری اور انٹر کالجز میں کسی بھی قسم کی تقریب، تنظیمی سرگرمی یا پروگرام کے انعقاد پر پابندی عائد کردی۔

جاری مراسلے کے مطابق متعلقہ مجاز اتھارٹی کی پیشگی اجازت کے بغیر کسی تنظیم یا گروپ کو تقریب منعقد کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں ذمہ داران کے خلاف B.E.E.D.A Rules کے تحت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

تمام کالجز کے پرنسپلز کو احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

*اسلام آباد مذاکرات چاہتا ہے تو پہلے عمران خان، ماہ رنگ بلوچ، علی وزیر، ایمان اور نور اللہ ترین سمیت تمام سیاسی قیدیوں ک...
13/09/2026

*اسلام آباد مذاکرات چاہتا ہے تو پہلے عمران خان، ماہ رنگ بلوچ، علی وزیر، ایمان اور نور اللہ ترین سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرے، ساجد ترین۔*

*کوئٹہ(بلوچستان ٹی وی )بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما و ایڈووکیٹ ساجد ترین نے کہا ہے کہ اگر اسلام آباد بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کا آغاز کرنا چاہتا ہے تو سب سے پہلے عمران خان، ماہ رنگ بلوچ، علی وزیر، ایمان زینب مزاری، نور اللہ ترین سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرنا ہوگا۔*

*سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں ساجد ترین ایڈووکیٹ نے کہا کہ جب تک بلوچستان کو ایک کالونی کے طور پر چلایا جاتا رہے گا اور حکومتوں کو بھیڑ بکریوں کی طرح خریدا جاتا رہے گا، اس وقت تک حالات بہتر نہیں ہوں گے۔*

*انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے مسائل کا حل طاقت کے بجائے سیاسی مذاکرات اور سنجیدہ اقدامات کے ذریعے ہی ممکن ہے، تاہم مذاکرات کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنا ضروری ہے۔*

*ساجد ترین نے مطالبہ کیا کہ سیاسی کارکنوں اور رہنماؤں کی رہائی سمیت ایسے اقدامات کیے جائیں جن سے اعتماد بحال ہو اور تمام فریقین کو بامعنی مذاکرات کے لیے یکساں ماحول میسر آسکے۔*

*بلوچستان پولیس کے خود احتسابی بیورو نے 6 ماہ میں 6 کرپٹ اور غفلت برتنے والے اہلکاروں کو نوکری سے فارغ کر دیا۔* *کوئٹہ( ...
13/09/2026

*بلوچستان پولیس کے خود احتسابی بیورو نے 6 ماہ میں 6 کرپٹ اور غفلت برتنے والے اہلکاروں کو نوکری سے فارغ کر دیا۔*

*کوئٹہ( بلوچستان ٹی وی ) سینٹرل پولیس آفس میں قائم خود احتسابی(اکاو نٹیبلٹی)بیورو کے کمپلین سیل میں عام شہریوں کو کسی بھی رینک کے افسران اور اہلکاروں کے خلاف شکایات درج کرا سکتے ہیں۔گزشتہ چھ ماہ کے دوران مجموعی طور پر ابتک 615شکایات درج کیے گئے ہے۔ جن میں 562کیسز نمٹا دیئے گئے اور 26کیسز شکایات کنندگان کی درخواست پر موخر کردیا ہے۔جبکہ 6 اہلکاروں پر الزامات ثابت ہونے پر 3 کو جبری ریٹائر اور 3 کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا ہے ۔*

*اسی طرح 6 پولیس اہلکاروں کی سروس کی ضبطگی اور 4 کیسز میں مختلف نوعیت کے سزا دینے کے احکامات دے دیئے گئے ہیں ۔اسی طرح 112 کیسز کی باریک بینی سے جانچ پڑتال کرنے کے بعد بے بنیاد ثابت ہونے پر فائل کر دیئے گئے ہیں ان شکایات میں 95 پولیس اہلکاروں کی اپنے اختیارات سے تجاوز ، 24 کی بد عنوانی، 5 کی حسبہ بیجا،6 کی غلط ایف آئی آر، 2 کی بے جا تشدد ،17 کی بدتمیزی و بد اخلاقی 25 کی ہراسگی 27 کی ایف آئی آر کا اندراج نہ ہونا اور 41 کی تفویض کی گئی ذمہ داریوں میں کاہلی اور ںسست روی کا رویہ رکھنا شامل ہیں۔*

*اس کے علاہ شہریوں کے باہمی تنازعات سے متعلق مجموعی طور پر 371 شکایات موصول ہوئیں جن میں 160 خاندانی تنازعات، 118 رقم کے لین دین سے متعلق تنازعات جبکہ 93 شکایات زمین کے تنازعات سے متعلق تھیں۔ شہریوں کی شکایات کے ازالے اور باہمی تنازعات کے حل کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔*

*اکاو نٹیبلٹی بیورو اور شکایات سیل برانچ میں باقاعدہ موصول ہونے والی شکایات پر قانون اور میرٹ کے مطابق کارروائی جاری ہے۔ بلوچستان پولیس نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ شہریوں کی جائز شکایات کے ازالے، شفافیت کے فروغ اور پولیس و عوام کے درمیان اعتماد کی فضا کو مزید مستحکم کرنے کے لیے مو ثر اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ سینٹرل پولیس آفس کوئٹہ میں عوامی شکایات کے ازالے کے لیے براہ راست ہر شہری اپنی شکایات، مسائل اور تجاویز براہِ راست آئی جی پولیس بلوچستان کو دینے کے لیے ان کے واٹس ایپ نمبر03043470110 پر ارسال کر سکتے ہیں جبکہ اس کے علاوہ ٹول فری نمبر 81-111775544پر درج کروا یا سکتا ہے ۔*

*شکایات کنندگان صوبے کے کسی مقام اور کسی بھی وقت کال کرکے اپنی شکایات درج کرواسکتے ہیں جبکہ تمام پولیس تھانوں کے باہر آویزاں فون نمبرز پر بھی 9203377 / 9204081 / 9204180 / 9204094 پر کال کرکے اپنی شکایا ت کر سکتے ہیں۔ عوامی سہولت کیمراکز پر عام شہری کو آگاہی دینے کی ہدایات آویزاں بھی کر دی گئی ہیں۔جبکہ فیلڈ افسران کو اس حوالے سے پابند کیا گیا ہے کہ وہ شہریوں کو اس سہولت کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے مقامی سطح پر اس کی تشہیر کو یقینی بنائیں ۔*

*واضح رہے کہ اس سہولت کا مقصد بلوچستان پولیس کے سربراہ تک اپنے جائز شکایات کے ازالے کے لیے براہ راست رسائی، پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کو مضبوط کرنے کے علاوہ شفافیت کا فروغ اور ان کیشکایات کا ازالہ بروقت ممکن بنانا ہے۔*

13/09/2026

چمن ، شیلا باغ ٹنل پر کام کا آغاز ، ٹنل تعمیر کرنے کا کام زور شور سے جاری ہے
کوئٹہ چمن شیلا باغ کے مقام پر ڈیڈھ کلومیٹر ٹنل تعمیر کی۔جائے گی جس سے کوژ ک پاس کا 17کومیٹر لمبا راستہ مختصر ھو کر ڈیڈھ کلومیٹر رہ جائے گا ، ٹنل کی تعمیر سے پاک افغان ٹریڈ ، و دیگر سفری سہولیات کے ساتھ ساتھ اس اہم۔تجارتی راستے پر حادثات کے باعث جانی نقصان بھی کم۔ھو کر رہ جائینگے ،

*بلوچستان کی 12 جیلوں میں گنجائش سے زائد قیدی، کوئٹہ جیل میں نئی بیرکس کی تعمیر کے لیے اقدامات جاری۔**کوئٹہ بلوچستان کی ...
13/09/2026

*بلوچستان کی 12 جیلوں میں گنجائش سے زائد قیدی، کوئٹہ جیل میں نئی بیرکس کی تعمیر کے لیے اقدامات جاری۔*

*کوئٹہ بلوچستان کی 12 جیلوں میں مجموعی طور پر 2 ہزار 757 قیدیوں کو رکھنے کی گنجائش موجود ہے، تاہم اس وقت ان جیلوں میں 2 ہزار 925 قیدی موجود ہیں، جس کے باعث جیلوں میں گنجائش سے 168 قیدی زیادہ ہیں۔ ذرائع کے مطابق کوئٹہ اور گڈانی جیل میں قیدیوں کی تعداد مقررہ گنجائش سے زیادہ ہے، جبکہ قیدیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر کوئٹہ جیل میں نئی بیرکس کی تعمیر کے لیے اقدامات جاری ہیں۔*

*جیل ذرائع کے مطابق بلوچستان بھر میں مچھ، گڈانی، خضدار، مستونگ، ژوب، سینٹرل جیل کوئٹہ، سبی، لورالائی، ڈیرہ مراد جمالی، تربت، نوشکی اور پشین سمیت 12 جیلوں میں مجموعی طور پر 2 ہزار 757 قیدی رکھنے کی گنجائش ہے، جبکہ موجودہ تعداد 2 ہزار 925 تک پہنچ چکی ہے۔*

*ذرائع کا کہنا ہے کہ قیدیوں کی تعداد میں روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی ہوتی رہتی ہے اور ضمانت پر رہائی کے باعث تعداد کم بھی ہوتی رہتی ہے، تاہم بعض جیلوں میں گنجائش کے مقابلے میں قیدیوں کی تعداد نمایاں طور پر زیادہ ہے۔*

*ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ میں 470 قیدیوں کی گنجائش ہے، تاہم اس وقت وہاں تقریباً 950 قیدی موجود ہیں، جبکہ گڈانی جیل میں 300 قیدیوں کی گنجائش کے مقابلے میں 350 سے زائد قیدی موجود ہونے کا بتایا گیا ہے۔*

*ذرائع نے بتایا کہ کوئٹہ جیل میں 11 کم عمر بچے بھی قید ہیں۔ قیدیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت کی جانب سے نئی بیرکس کی تعمیر کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ منصوبہ مکمل ہونے کے بعد کوئٹہ جیل میں قیدیوں کو رکھنے کی گنجائش بڑھ کر تقریباً 2 ہزار 500 ہو جائے گی۔*

*دوسری جانب ملک بھر کی جیلوں میں بھی گنجائش سے زائد قیدیوں کا مسئلہ برقرار ہے۔ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق ملک کی جیلوں میں مجموعی طور پر تقریباً 64 ہزار قیدیوں کی گنجائش ہے، جبکہ اس وقت ایک لاکھ 10 ہزار کے قریب قیدی مختلف جیلوں میں موجود ہیں، جن میں بڑی تعداد زیرِ سماعت مقدمات کے قیدیوں کی ہے۔*

*اعداد و شمار کے مطابق پنجاب کی 45 جیلوں میں تقریباً 38 ہزار قیدی رکھنے کی گنجائش ہے، تاہم اس وقت وہاں 70 ہزار کے قریب قیدی موجود ہیں۔ پنجاب کی جیلوں میں موجود 70 ہزار قیدیوں میں سے صرف تقریباً 16 ہزار سزا یافتہ ہیں، جبکہ بڑی تعداد میں قیدیوں کے مقدمات زیرِ سماعت ہیں۔*

*اسی طرح سندھ کی 23 جیلوں میں 14 ہزار قیدی رکھنے کی گنجائش کے مقابلے میں تقریباً 25 ہزار قیدی موجود ہیں، جن میں سے صرف 4 ہزار کے قریب سزا یافتہ قیدی ہیں۔*

*خیبر پختونخوا کی 39 جیلوں میں بھی 11 ہزار 382 قیدی موجود ہیں، جن میں صرف تقریباً 2 ہزار قیدی سزا یافتہ ہیں، جبکہ باقی قیدیوں کے مقدمات زیرِ سماعت ہیں۔*

*اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک بھر میں جیلوں میں گنجائش سے زائد قیدیوں کی موجودگی ایک اہم انتظامی مسئلہ بن چکی ہے، جس کے باعث نئی بیرکس کی تعمیر کے ساتھ ساتھ زیرِ سماعت مقدمات کے قیدیوں کے معاملات جلد نمٹانے کی ضرورت بھی بڑھ گئی ہے۔*

13/09/2026

#بلوچستان: گڈانی کشتی حادثے پر فشریز حکام کی مبینہ غفلت، وزیراعلیٰ سے کارروائی کی اپیل

گڈانی: حبکو کنڈ کے قریب گزشتہ رات کھلے سمندر میں مچھلی کے شکار کے لیے جانے والی کشتی الٹنے کے افسوسناک واقعے کے بعد فشریز ڈپارٹمنٹ کے متعلقہ عملے کی مبینہ غیر موجودگی پر ماہی گیر برادری اور علاقہ مکینوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد سرکاری ریسکیو اور فشریز عملہ موقع پر بروقت موجود نہیں تھا، جبکہ مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت سمندر میں لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش میں مصروف ہیں۔
مقامی ماہی گیروں نے الزام عائد کیا ہے کہ فشریز ڈپارٹمنٹ کا کردار ماہی گیروں کی فلاح و بہبود اور سمندری تحفظ کے بجائے مبینہ طور پر بھتہ خوری تک محدود ہو گیا ہے۔ تاہم ان الزامات کی شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات ضروری ہیںماہی گیر برادری نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، چیف سیکریٹری بلوچستان اور متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے فشریز ڈپارٹمنٹ کے متعلقہ اہلکاروں کی مبینہ غفلت کی تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔متاثرہ ماہی گیروں کی فوری تلاش، ریسکیو آپریشن کو مؤثر بنانے اور مستقبل میں ایسے حادثات کی روک تھام کے لیے سمندر میں مستقل اور فعال ریسکیو نظام قائم کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

کوئٹہ ،پکنک کے دوران مسلح افراد کی فائرنگ ،نوجوان جاں بحق۔کوئٹہ(بلوچستان ٹی وی ) کوہٹہ تھانہ شالکوٹ کی حدود میں سجاول آب...
12/09/2026

کوئٹہ ،پکنک کے دوران مسلح افراد کی فائرنگ ،نوجوان جاں بحق۔

کوئٹہ(بلوچستان ٹی وی ) کوہٹہ تھانہ شالکوٹ کی حدود میں سجاول آباد ڈیم مغربی بائی پاس کے قریب پہاڑی پر پکنک منانے والے نوجوان کو چار نامعلوم مسلح افراد نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے قتل کردیا، ملزمان نوجوان سے موبائل فون اور 19 ہزار روپے نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔

*پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ روز تھانہ شالکوٹ کی حدود میں سجاول آباد ڈیم، مغربی بائی پاس کے قریب پہاڑی علاقے میں پیش آیا، جہاں رضا خان اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پکنک منانے گیا تھا۔*

*پولیس کے مطابق رضا خان اپنے ساتھیوں سمیت پہاڑی پر کھانا کھا رہا تھا کہ اس دوران چار نامعلوم مسلح افراد وہاں پہنچ گئے۔ مبینہ طور پر مسلح افراد میں سے کچھ نے وہاں موجود افراد سے پوچھ گچھ کی، جبکہ ایک شخص رضا خان کے ساتھیوں میں سے ایک فرد کو اپنے ہمراہ نیچے کی جانب لے گیا۔*

*پولیس کے مطابق نیچے جانے کے بعد مذکورہ شخص اور مسلح افراد کے درمیان مبینہ طور پر ہاتھا پائی ہوئی، جس کے بعد ملزمان نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں رضا خان شدید زخمی ہوگیا۔*

*واقعے کے بعد مسلح افراد مبینہ طور پر رضا خان کا موبائل فون اور 19 ہزار روپے نقدی چھین کر موقع سے فرار ہوگئے۔*

*زخمی رضا خان کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد مقتول کی لاش ورثاء کے حوالے کردی۔*

*واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے محرکات، ملزمان کی شناخت اور فائرنگ کے اصل حقائق جاننے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔*

مولانا فضل الرحمان نے ملک میں نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس پر رائے کیلیے جے یو آئی کا اجلاس بلالیا۔ *اسلام آباد ( بلوچست...
12/09/2026

مولانا فضل الرحمان نے ملک میں نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس پر رائے کیلیے جے یو آئی کا اجلاس بلالیا۔

*اسلام آباد ( بلوچستان ٹی وی )جمعیت علمائے اسلام نے ملک میں انتظامی یونٹس اور نئے صوبوں کے معاملے پر مرکزی مجلس عمومی کا اجلاس طلب کرلیا۔*

*ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے جےیوآئی کی مرکزی مجلس عمومی کا اجلاس 19 اور 20 ستمبر کو پشاور میں بلا لیا۔ اجلاس میں انتظامی یونٹس اور نئے صوبوں کے قیام کی باز گشت پر جماعتی رائے کا تعین کیا جائے گا۔*

*انہوں نے بتایا کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات کے لیے صوبائی جماعتوں کی تیاریوں کا جائزہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے اس کے علاوہ اجلاس میں ملک میں امن و امان کی تشویشناک صورتحال پر غوروخوض ہو گا۔*

*ترجمان جے یو آئی کے مطابق اجلاس ملکی و بین الاقوامی صورتحال کا جائزہ بھی لیا جائے گا جبکہ آئندہ کی سیاسی حکمت عملی طے کی جائے گی۔*

پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت بکنگ جاری، دو ہزار سے زائد حج پیکیجز متعارف۔ *اسلام آباد (بلوچستان ٹی وی )وفاقی وزارت مذہبی امو...
12/09/2026

پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت بکنگ جاری، دو ہزار سے زائد حج پیکیجز متعارف۔

*اسلام آباد (بلوچستان ٹی وی )وفاقی وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت بکنگ جاری ہے جبکہ تاحال 64 ہزار نشستیں دستیاب ہیں اور منظم کمپنیوں نے دو ہزار سے زائد مختلف حج پیکیجز متعارف کروائے ہیں۔*

*ترجمان وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ’پاک حج ایپ‘ اور حج پورٹل سے پرائیویٹ حج کی بکنگ جاری ہے اور اب تک7 ہزار 600 عازمین حج کی پرائیویٹ اسکیم میں بکنگ مکمل ہوگئی ہے جبکہ رائیویٹ حج اسکیم میں 64 ہزار حج نشستیں تاحال دستیاب ہیں۔*

*انہوں نے بتایا کہ25 منظم کمپنیوں کو حج پورٹل کے ذریعے 6 ارب 88 کروڑ روپے موصول ہوئے ہیں اور پرائیویٹ حج بکنگ کی آخری تاریخ 20 نومبر مقرر ہے ان کا کہنا تھا کہ 25 منظم کمپنیوں نے دو ہزار سے زائد مختلف حج پیکیجز متعارف کروائے ہیں۔*

*ترجمان نے بتایا کہ پرائیویٹ حج کی بکنگ اور ادائیگی صرف ’پاک حج ایپ‘ اور پورٹل سے ممکن ہے، لہٰذا عوام ہوشیار رہیں، پورٹل کے علاوہ کسی فرد یا کمپنی کو حج واجبات جمع نہ کرائیں۔*

Address

Quetta

Telephone

+923138636584

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Balochistan TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share