Ast News channel

Ast News channel Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Ast News channel, Media/News Company, Quetta.

اے ایس ٹی نیوز ۔
08/06/2026

اے ایس ٹی نیوز ۔

08/06/2026

اے ایس ٹی نیوز ۔
سابق ڈپٹی میئر کوئٹہ میر یونس لہڑی اے ایس ٹی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے

کوئٹہ: اے ایس ٹی نیوز ۔ سیاسی و قبائلی رہنما سردارزادہ میر شاہ جہان گرگناڑی نے تیزاب گردی کے حالیہ واقعے پر گہری تشویش ا...
07/06/2026

کوئٹہ: اے ایس ٹی نیوز ۔ سیاسی و قبائلی رہنما سردارزادہ میر شاہ جہان گرگناڑی نے تیزاب گردی کے حالیہ واقعے پر گہری تشویش اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے انسانیت سوز واقعات کی صرف بیانات اور سوشل میڈیا پر مذمت کافی نہیں، بلکہ ان کی روک تھام کے لیے عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات کے بعد متعلقہ اداروں کی کارکردگی اور ذمہ داریوں کا جائزہ لینا ضروری ہے۔ عوام کو محفوظ ماحول اور بہتر طبی سہولیات فراہم کرنا حکومت اور متعلقہ حکام کی بنیادی ذمہ داری ہے، تاہم حالیہ واقعہ انتظامی کمزوریوں اور سیکیورٹی نظام پر کئی سوالات اٹھا رہا ہے۔

سردارزادہ میر شاہ جہان گرگناڑی نے مطالبہ کیا کہ صوبائی وزیر صحت، سیکرٹری صحت اور ایم ایس سول ہسپتال فوری طور پر استعفیٰ دیں۔ انہوں نے کہا کہ جب عوام کو محفوظ ماحول، بہتر طبی سہولیات اور مؤثر انتظامی نظام فراہم نہ کیا جا سکے تو متعلقہ حکام کو اخلاقی ذمہ داری قبول کرنی چاہیے۔ ان عہدوں پر قابل، تجربہ کار اور باصلاحیت افراد کو تعینات کیا جائے تاکہ محکمہ صحت میں بہتری لائی جا سکے اور عوام کا اعتماد بحال ہو۔

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کا سول ہسپتال بلوچستان کا سب سے بڑا اور اہم طبی مرکز ہے، جہاں صوبے بھر سے مریض علاج کی غرض سے آتے ہیں۔ ایسے اہم ادارے میں جدید طبی مشینری، معیاری علاج معالجے کی سہولیات اور فول پروف سیکیورٹی نظام وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں سیکیورٹی کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے تاکہ مریضوں، تیمارداروں اور طبی عملے کو محفوظ ماحول میسر آ سکے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا شفاف جائزہ لے کر حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اور عملی اقدامات کیے جائیں۔

07/06/2026

ڈاکٹر ماہ نور صاحبہ پر تیزاب گردی کا واقعہ کئی سوالات چھوڑ گیا ہے۔
اے ایس ٹی نیوز

غفلت آخر کہاں ہوئی؟

یہ سیکیورٹی کی کمزوری تھی یا انتظامی ناکامی؟

یا پھر یہ سب کچھ ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا؟

اگر سیکیورٹی نظام مؤثر تھا تو یہ واقعہ کیسے پیش آیا؟

ہر واقعے کے بعد انگلی صرف ایم ایس کی طرف اٹھانا کس حد تک درست ہے؟

آخر کیوں ہمارے ہسپتال آئے روز میڈیا اور سوشل میڈیا کی خبروں کی زینت بنتے ہیں؟

اصل وجوہات کیا ہیں؟

اصل ذمہ دار کون ہیں؟

اور سب سے اہم سوال، ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے عملی اقدامات کب نظر آئیں گے؟

06/06/2026

06/06/2026

کوئٹہ: اے ایس ٹی نیوز ۔لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے کے مقدمے میں اہم پیش رفت، مبینہ ملزم ہلاک.
کوئٹہ کے سول اسپتال میں لیڈی ڈاکٹر ماہ نور ناصر پر تیزاب پھینکنے کے واقعے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعے میں ملوث مبینہ ملزم کی شناخت ہمایوں شاہ کے نام سے ہوئی ہے، جو سول اسپتال میں بطور لفٹ آپریٹر خدمات انجام دے رہا تھا۔.
ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں۔ بعد ازاں پولیس نے دعویٰ کیا کہ ملزم کو نوشکی بس اسٹاپ کے قریب ٹریس کیا گیا، جہاں گرفتاری کی کوشش کے دوران مبینہ طور پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
پولیس کے مطابق جوابی کارروائی میں مبینہ ملزم ہمایوں شاہ ہلاک ہو گیا۔ واقعے کے بعد جائے وقوعہ سے اسلحہ اور دیگر شواہد بھی تحویل میں لے لیے گئے ہیں، جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔.
واضح رہے کہ لیڈی ڈاکٹر ماہ نور ناصر پر تیزاب پھینکے جانے کے واقعے نے طبی حلقوں اور عوام میں شدید تشویش پیدا کر دی تھی، جس کے بعد ملزم کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔

06/06/2026

ملک فہیم شاہوانی کی رہائش گاہ پر رمدانزئی شاہوانی قبائل کی پروقار دستاربندی تقریب منعقد
ملک فہیم رمدانزئی شاہوانی کی رہائش گاہ پر رمدانزئی شاہوانی قبائل کی ایک پروقار دستاربندی تقریب منعقد ہوئی، جس میں چیف آف بیرک نواب محمد خان شاہوانی سمیت قبائلی عمائدین، معتبر شخصیات اور معززینِ علاقہ نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران چیف آف بیرک نواب محمد خان شاہوانی نے بلوچی رسم و رواج کے مطابق دستاربندی کی رسم ادا کی۔ بعد ازاں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بلوچی تہذیب، ثقافت اور روایات کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ دستاربندی صرف ایک رسم نہیں بلکہ عزت، ذمہ داری، اعتماد اور قیادت کی علامت ہے۔ انہوں نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ اپنی ثقافتی اقدار، رسم و رواج اور قبائلی روایات کی پاسداری کو یقینی بنائیں۔
نواب محمد خان شاہوانی نے کہا کہ بلوچی روایات ہمیں بھائی چارے، محبت، رواداری، صبر و برداشت اور باہمی احترام کا درس دیتی ہیں، جن کے فروغ سے معاشرے میں امن اور استحکام قائم رہتا ہے۔
انہوں نے ملک فہیم رمدانزئی شاہوانی کی شخصیت اور خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ایک باصلاحیت، باوقار، مخلص اور دوراندیش شخصیت ہیں جو ہمیشہ امن، بھائی چارے، محبت اور قبائلی یکجہتی کے فروغ کے لیے نمایاں کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ ان کی سماجی و قبائلی خدمات قابلِ ستائش ہیں اور وہ اپنی اعلیٰ اخلاقی اقدار، عوامی خدمت کے جذبے اور روایات سے وابستگی کے باعث عوام میں عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔
تقریب کے شرکاء نے بلوچی رسم و رواج کے تحفظ، قبائلی اتحاد اور باہمی ہم آہنگی کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔

06/06/2026
06/06/2026

اے ایس ٹی نیوز
سینیٹر منظور کاکڑ اے ایس ٹی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے

05/06/2026

بی این پی کو بڑا سیاسی دھچکا، مرکزی کونسل کے رکن سمیت درجنوں رہنماؤں کا اجتماعی استعفیٰ
اے ایس ٹی نیوز ۔
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کو اس وقت بڑا سیاسی دھچکا پہنچا جب پارٹی کے مرکزی کونسل کے رکن اور سابق مرکزی سوشل میڈیا کمیٹی کے رکن ادریس پرکانی اور ٹکری نصیب اللہ لانگو سمیت مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے متعدد اہم رہنماؤں اور کارکنوں نے اپنے خاندانوں، عزیز و اقارب اور ساتھیوں کے ہمراہ پارٹی سے اجتماعی استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا۔
مستعفی ہونے والوں میں کلی مہترزئی یونٹ کے سیکرٹری اور قبائلی رہنما ٹکری نصیب اللہ لانگو، کلی رحیم گل یونٹ کے سیکرٹری ماما عبدالودود مینگل، ابراہیم مینگل، سعید مینگل، جمیل کاکڑ، وحید احمد سرپرہ، حزب اللہ مینگل، کوئٹہ سٹی سے سبز علی مری، ہزارگنجی سے قدوس بلوچ، مغربی بائی پاس لالہ آباد یونٹ کے ڈاکٹر غلام مصطفیٰ پرکانی، کلی سمال آباد کے ضلعی کونسلر فضل پرکانی، شبیر احمد سمالانی، کلی جتک آباد سے میر عبدالہادی شاہوانی، شیخ ماندہ بابا زیارت سے شبیر احمد مینگل، منیر احمد مینگل، سجاد مینگل، شبیر محمد حسنی، جبکہ پنجپائی سے علی احمد سمالانی، تنویر احمد سمالانی اور علی محمد سمالانی شامل ہیں۔
اجتماعی استعفوں کے اعلان کے بعد سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے۔ مبصرین اس پیش رفت کو بی این پی کے لیے ایک اہم سیاسی نقصان قرار دے رہے ہیں۔ مستعفی رہنماؤں نے اپنے خاندانوں، عزیز و اقارب اور دوست احباب سمیت پارٹی سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے آئندہ سیاسی لائحہ عمل کا اعلان جلد کریں گے۔۔

Address

Quetta
87300

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ast News channel posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share