
14/09/2025
📢 پریس ریلیز
حب – *نیشنل پارٹی لسبیلہ کے سینئر رہنما و سابق صوبائی ورکنگ کمیٹی رکن عبد الواحد بلوچ کے گھر پر کچھ شرپسند عناصر کا حملہ ایک افسوسناک اور شرمناک واقعہ ہے، جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔*
یہ حملہ نہ صرف ایک سیاسی شخصیت پر ذاتی وار ہے بلکہ پورے علاقے کے امن و سکون کو تہہ و بالا کرنے کی ایک خطرناک کوشش ہے۔ ایسے بزدلانہ اقدامات سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ کچھ عناصر شعوری طور پر بیلا اور لسبیلا کے ماحول کو انتشار اور خلفشار کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں۔
*ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے سابق صوبائی ورکنگ کمیٹی رکن اسد غنی بلوچ نے اپنے ایک پریس رلیز میں کرتے ہوئے کہا ہیکہ:*
پولیس کی یہ بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لائیں تاکہ مستقبل میں کوئی بھی شخص یا گروہ اس طرح کے واقعات کی جرات نہ کرے۔ عبد الواحد بلوچ کے گھر پر حملہ محض ایک فرد پر حملہ نہیں بلکہ پورے سماجی امن و امان پر حملہ ہے، جسے کسی بھی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
اسد غنی بلوچ نے حکومتِ بلوچستان اور ضلعی انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا کہ اس واقعے کے ذمہ داروں کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور انہیں سخت سزا دی جائے تاکہ علاقے کے عوام میں اعتماد بحال ہو اور شرپسند عناصر کو واضح پیغام ملے کہ قانون سب پر یکساں لاگو ہوتا ہے۔