14/09/2025
کل ڈکیتی کی ہونے والی واردات۔۔۔کیا اپ نے اس طرح کی" ڈکیتی "کی واردات کبھی دیکھی یا سنی؟اس وطن کی کوکھ سے جنم لینے والوں کے اندر ،ابھی احساس کا رشتہ مرا نہیں ہے۔
یہ حقیقت ہے کہ ہمیں ایک دوسرے کے دکھ درد کو سمجھنے کے لیے پیدا کیا گیا ہے۔۔۔ امتحان اصل یہ ہے کہ ان دکھوں کا مداوا ہم کس حد تک کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔ یہی زندگی کا امتحان ہے۔
انسان کی تخلیق پر تو فرشتوں نے کہا تھا کہ یہ زمین میں فساد برپا کرے گا لیکن کائنات کے پروردگار نے کہا تھا کہ جو میں جانتا ہوں وہ تم نہیں جانتے۔ اور یہ ویڈیو اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمیں ایک دوسرے کے انسو پونچھنے کے لیے پیدا کیا گیا تھا۔
ائیے! اس عظم اور امید کے ساتھ اس پیغام کو شیئر کریں کہ ہم احساس کے اس رشتے کو مرنے نہیں دیں گے .اگر ہم دوسروں کے لیے مددگار ثابت نہیں ہو سکتے, تو ہم تکلیف اور اذیت کا باعث بھی نہیں بنیں گے۔