10/09/2025
"جب کسی کی موت آتی ہے۔"
1950 میں، مصری فنکارہ "گامیلیا" کو اپنے معدے میں شدید درد محسوس ہوا، جس نے انہیں علاج کے لیے سوئٹزرلینڈ جانے پر مجبور کر دیا۔
انہوں نے فوراً ایئرلائن سے رابطہ کیا تاکہ جلد از جلد کی فلائٹ بک کر سکیں، مگر عملے نے بتایا کہ تمام نشستیں بک چکی ہیں۔
شدید اصرار کے بعد، عملے نے وعدہ کیا کہ وہ ہر ممکن کوشش کریں گے۔ خوش قسمتی سے، روانگی سے چند گھنٹے قبل ایک مسافر نے اپنا ٹکٹ منسوخ کر دیا، اور وہ ٹکٹ گامیلیا کو مل گیا۔
لیکن قدرت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ جیسے ہی طیارہ قاہرہ ایئرپورٹ سے اُڑا، وہ البحیرہ کے علاقے الدلنجات میں گر کر تباہ ہو گیا۔ ملبے میں صرف ایک جوتے کا ٹکڑا ملا، جو گامیلیا پہنے ہوئے تھیں۔
اور قسمت کا عجیب کھیل یہ تھا کہ جس شخص نے اپنی ٹکٹ منسوخ کی تھی، وہ اور کوئی نہیں بلکہ معروف مصنف "انیس منصور" تھے، جنہوں نے بعد میں اس واقعے کو اپنے ایک مضمون میں قلمبند کیا جس کا عنوان تھا: "وہ مر گئی… تاکہ میں زندہ رہوں۔"