Nawabzada Haji Mir Lashkari Raisani

Nawabzada Haji Mir Lashkari Raisani Official news/media cell of Nawabzada Mir Lashkari Raisani
Former Senator | Voice of Balochistan | Balochistan peace forum
(1)

Official page for Media cell for Balochistan and quetta for Haji lashkari raisani

سینئر سیاستدان سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میںآباد برادریوں، مذہبی اقلیتوں کو ...
15/08/2026

سینئر سیاستدان سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میںآباد برادریوں، مذہبی اقلیتوں کو اس سرزمین نے سینے سے لگا رکھا ہے،اب وقت ہے بلوچ، پشتون اقوام اور برادریاں تقسیم سے باہر نکل کر سرزمین کے وقار، اختیار اور حقوق کی جنگ لڑیں ۔یہ بات انہوں نے عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں ہفتہ کو سراوان ہاوس میں منعقدہ سیٹلرز کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی، نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا کہ بلوچستان آج تاریخ کے اس موڑ پر کھڑا ہے جہاں اس سرزمین پر بسنے والے ہر شخص کو اس مٹی و حقوق کا دفاع ، وطن کے امن ، خوشحالی ، ترقی میں کردار ادا کرنا ہوگا ، انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ایسے بھی سیٹلرز ہیں جو چھ چھ پشتوں سے یہاں آباد ہیں ، سرزمین بلوچستان نے ان کو پنا ہ دی ہوئی ہے ، بلوچستان نے سیٹلرز کو سینہ سے لگاکر ان کو یہاں روزگار دیا ، یہاں سے سینیٹرز ، اراکین اسمبلی منتخب ہوئے اعلیٰ سرکاری عہدوں پر فائز ہیں بلوچستان پر ان کا بھی حق ہے وہ اس تقسیم سے باہر نکل کر آگے آئیں اور لوگوں کو بتائیں کہ بلوچستان ان کی بھی سرزمین ہے ان کے آباو اجداد ،بزرگوں کی قبریں یہاں ہیں ، کئی پشتوں سے آباد سیٹلزر سرزمین کی ترقی، خوشحالی ، امن اور جعلی سیاسی عمل کا راستہ روکنے اور بلوچستان کی ترقی خوشحالی اور امن کیلئے اپنا کردار ادا کریں اور ان لوگوں سے دور رہیں جنہوں نے انہیں سیٹلرز کی آڑ میں بلوچستان کے اجتماعی قومی امور سے دور رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کوشش کی کہ یہاں آباد قدیم سیٹلرز کو بلوچستانی قرار دے کر بلوچستان کی ترقی ، خوشحالی اور امن کا حصہ بنائیں لیکن جنہوں نے تقسیم کی بنیاد پر سیٹلرز سے ووٹ لیا انہوں نے کبھی یہ کوشش نہیں کی کہ آپ کو اس سماج کا حصہ بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ تقسیم میں اس سرزمین کا نقصان ہے بلوچستان میں آبا د برادریاں ، اقلیتیں صوبے کے حقوق کے ساتھ ساتھ اپنے حق کیلئے بھی آواز بلند کریں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں جعلی سیاسی ماحول ، جعلی سیاسی جماعتیں اور لوگوں کو ایجاد کیا گیا جو سرزمین مخالف ایجنڈے پر عملدرآمد کررہے ہیں اسمبلی میں موجود سیاسی جماعتوں نے جعلی قانون سازی کے ذریعے آئندہ نسلوں کے وسائل کو فروخت کیا ، مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کے ذریعے سرزمین کے وسائل کو فروخت کیا گیا ، ہماری کوششوں سے وہ قانون دوبارہ اسمبلی میں آیا لیکن کئی ماہ گزرنے کے باوجود اس قانون پر بات نہیں ہوئی ، جعلی سیاسی عمل اور مقامی ہوٹل پراجیکٹ کے تحت اس صوبے پر مسلط کی گئی غیر نمائندہ اسمبلی میں یہ صلاحیت نہیں کہ وہ اس سرزمین کے حقوق کا دفاع کرے اس لیے ہم نے عوامی اسمبلی کے انعقاد کافیصلہ کیا اور جرگہ میں ہم اپنے مسائل کو اجاگر کررہے ہیں۔

15/08/2026

بلوچستان میں چھ پشتوں سے سیٹلرز آباد، اس سرزمین نے ان کو سینے سے لگا رکھا ہے، روزگار ،نمائندگی کا اختیار دیا، اعلیٰ سرکاری عہدوں پر فائز کیا،اب وقت ہے وہ بھی اس سرزمین کا حق ادا کرتے ہوئے تقسیم سے باہر نکل کربلوچستان کے وقار، اختیار اور حقوق کی جدوجہد میں شامل ہوکر قومی وطن کی ترقی ، خوشحالی میں اپنا کردار ادا کریں۔ نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کا سراوان ہاﺅس میں سیٹلرز کے اجتماع سے خطاب

سینئر سیاستدان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی سے اسفند یار کاکڑ ،ملک مجید کاکڑ ودیگر سیاسی کارکن سراوا...
13/08/2026

سینئر سیاستدان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی سے اسفند یار کاکڑ ،ملک مجید کاکڑ ودیگر سیاسی کارکن سراوان ہاﺅ س میں ملاقات کررہے ہیں

عوامی رابطہ مہم۔۔۔۔۔ کوئٹہ میں دہائیوں سے آبادسیٹلرزکا اجتماع 15 اگست برو ز ہفتہ سراوان ہاﺅ س میں ہوگا عوامی رابطہ مہم ک...
13/08/2026

عوامی رابطہ مہم۔۔۔۔۔

کوئٹہ میں دہائیوں سے آبادسیٹلرزکا اجتماع 15 اگست برو ز ہفتہ سراوان ہاﺅ س میں ہوگا

عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں کوئٹہ میں دہائیوں سے آبادسیٹلرزکا اجتماع 15 اگست بروز ہفتہ شام چار بجے سراوان ہاﺅس میں ہوگا ، اجتماع سے نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی اور سیٹلرز کے نمائندے خطاب کریں گے۔ کوئٹہ میں آباد سیٹلرز سے گزارش ہے کہ وہ اس اجتماع میں بھر پور شرکت کرکے صوبے کے اجتماعی قومی امور پر اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔

12/08/2026
سینئر سیاست دان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ سینٹ گیبریل پرائمری اسکول کی زمین پر قبضے،...
10/08/2026

سینئر سیاست دان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ سینٹ گیبریل پرائمری اسکول کی زمین پر قبضے، الاٹمنٹ کی مذمت ، اقلیتوں کے حقوق کا ہر فورم پر دفاع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسمبلی میں بیٹھ کر عوامی مفاد کی مخالفت کرنے والوں کا راستہ روکیں گے

یہ بات انہوں نے چوہدری رام چند ایڈووکیٹ، سودام چند، روفن، کیون، گر بخش ودیگر پر مشتمل ہندو اور کرسچن کمیونٹیز کے نمائندہ وفد سے پیر کے روز سراوان ہاﺅ س میں ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وفد نے نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کوکوئٹہ کے آرچر روڈ پر واقع سینٹ گیبریل پرائمری اسکول پر قبضے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ اسکول کی اراضی کو 1956ءکو گوروارہ سنگھ سبھا کے نام پر انتقال کی گئی ، جسے بعدازاں تعلیمی مقاصد کیلئے کیتھولک بورڈ کو دیا گیا گزشتہ تین ماہ سے اسکول کے بچوں اور انتظامیہ کو بے دخل، سکول کی عمارت مہندم کرکے وہاں تجارتی مال تعمیر کیا جارہاہے، نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہاکہ سینٹ گیبریل پرائمری اسکول کی اراضی اقلیت کیلئے وقف ہے اس پر قبضہ گیری کی مذمت کرتے ہیں یہ عمل ناقابل قبول ہے انہوں نے اقلیتوں کے حقوق کا ہر فورم پر دفاع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ بااثر لوگ عوامی خدمت کی بجائے اسمبلی میں بیٹھ کر عوامی مفادات کی مخالفت میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں ان کا راستہ روکیں گے تاکہ اقتدار میں آنے کے بعد عوامی املاک پرقبضہ کرنے کی روایت کا خاتمہ ہو ۔ انہوں نے کہاکہ حسب روایت جب بھی کوئی اقتدار میں آتا ہے تو عوامی ملکیت پر طاقت کے ذریعے قبضہ کرتا ہے ماضی میںبھی ہونے والے اس قسم کے اقدامات سے آج کوئٹہ شہر ایک بحران، جنگ زدہ شہر کا منظر پیش کررہا ہے

09/08/2026

رضا الرحمن عوامی رابطہ مہم کے پروگرام میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے۔

سینئر سیاست دان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خا ن رئیسانی نے کہا ہے کہ آٹھ کواگست پیش آنے والے دہشتگردی کے واقعے...
09/08/2026

سینئر سیاست دان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خا ن رئیسانی نے کہا ہے کہ آٹھ کواگست پیش آنے والے دہشتگردی کے واقعے میں اس سرزمین کے تعلیم یافتہ سماج ، دانشور طبقہ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ، دہشتگردی، غلط پالیسیوں اور نوآبادیاتی ذہنیت سے صوبے کا ہر طبقہ آج بھی متاثر ہے اس سے نجات کیلئے سرزمین کے لوگ علمی تحریک کا آغاز کریں۔

اپنے بیان میں نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے مزید کہا کہ آٹھ اگست بلوچستان میں ریاست کی غلط پالیسیوں کے نتیجے میں پیش آنے والے دہشتگردی کے واقعے میں اس سرزمین کے تعلیم یافتہ سماج ، دانشور طبقہ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا اس قسم کے واقعات دہائیوں سے پیش آرہے ہیں ،دہشتگردی، غلط پالیسیوں اور نوآبادیاتی ذہنیت سے صوبے کا ہر طبقہ متاثر ہے ، انہوںنے کہاکہ آج بھی بلوچستان بدستور جبر ،ناانصافیوںاور دہشتگردی کا شکار ہے نعشیں گررہی ہیں، عام لوگ اس صورتحال سے نکلنے کیلئے باقاعدہ علمی تحریک کا آغاز کریں، انہوں نے وکلاءکے نام اپنے پیغام میں کہاکہ وکلاءحقیقی سیاسی جدوجہد کے نتیجے میں یکجا ہوکراپنی صفوں میں اتحاد واتفاق کیساتھ اس سرزمین کے سیاسی جدوجہد کا حصہ بن کرمعاشر ے میں حصول انصاف کیلئے سرگرداں اپنے بھائیوں کا ساتھ دے کر سماج کو اس جبر و انصافی سے نجات دلائیں۔

نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کے رابطہ مہم کے سینئر رہنماﺅں نے رابطہ مہم کے تحت ہونے والے پہلے باضابطہ عوامی اجتما...
08/08/2026

نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کے رابطہ مہم کے سینئر رہنماﺅں نے رابطہ مہم کے تحت ہونے والے پہلے باضابطہ عوامی اجتماع میں بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے قومی بحرانوں کے خاتمے کی جانب اہم پیشرفت قرار دیا ہے

رابطہ مہم کے سینئر رہنماﺅں میر سخی بخش رئیسانی، لالا محمد یوسف بنگلزئی،سید شاہجان آغا، حاجی میر محمد اسحاق لہڑی،حاجی محمد یاسین رئیسانی ، حاجی محمد اسماعیل بازئی، حاجی ظفر صدیق ، حاجی منیر بنگلزئی، حاجی رحیم ترین، سلیم رئیسانی، یاسرکاکا خیل، ارباب ابراہیم کاسی، ڈاکٹر عبدالصمد بنگلزئی، آغا اسوت،سمیر گل، حاجی وقار خلجی ، علاﺅا لدین کاکڑ، بابو شمشیر بنگلزئی،حاجی اسحاق درانی، ملک مصطفی کاکڑ، زمرک خان دومڑ، یاسین کھوسہ، عزیز سارنگزئی، دارو خان اچکزئی نے اپنے مشترکہ بیان میںرابطہ مہم کے تحت ہونے والے پہلے باضابطہ عوامی اجتماع میں سینکڑوں افراد کی شرکت کرکے رابطہ مہم کی تائید و حمایت کرنے پر ان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک مشترکہ طاقتور آواز کیلئے منقسم مینڈیٹ کا یکجا ہوکر سنجیدہ ،شعوری، فکری جدوجہد میں شمولیت قومی بحرانوں کے خاتمے کی جانب اہم پیشرفت ہے۔ انہوںنے مزید کہاکہ بلوچستان میں آباد اقوام، برداریاں قومی اتفاق سنجیدہ اجتماعی فکر کے تحت اٹھ کھڑے ہوکر قومی وطن کو درپیش بحرانوں سے باہر نکال کر اس سرزمین کے سیاسی معاشی اور معاشرتی فیصلے خود کریں ۔

31 مارچ 2021 کو محترم نوزاد لشکری صاحب نے پشتون بلوچ جرگے کا انعقاد کیا، جس کا مقصد پشتون اور بلوچ اقوام کے درمیان باہمی...
08/08/2026

31 مارچ 2021 کو محترم نوزاد لشکری صاحب نے پشتون بلوچ جرگے کا انعقاد کیا، جس کا مقصد پشتون اور بلوچ اقوام کے درمیان باہمی رابطے، اتحاد اور بھائی چارے کو فروغ دینا اور بلوچستان کے موجودہ حالات پر سنجیدہ مشاورت کرنا تھا۔

ہم نوابزادہ لشکری صاحب کی اس کاوش کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ان کی اس مثبت، مخلصانہ اور دوراندیشانہ کوشش کو سراہتے ہیں۔ ایسے جرگے اور اقدامات بلوچستان میں باہمی اعتماد، یکجہتی اور امن کے فروغ کے لیے نہایت اہم ہیں۔

Address

Raisani Road
Quetta

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nawabzada Haji Mir Lashkari Raisani posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share