Baa khabar Quettta

Baa khabar Quettta daily quetta news

اس بار کوئٹہ میں دسمبر پوری طرح خشک نظر آرہا ہے، نہ بارش نظر آرہی اور نہ ہی برف باری۔ موسم کا یہ بدلتا مزاج صاف دِکھا رہ...
12/12/2025

اس بار کوئٹہ میں دسمبر پوری طرح خشک نظر آرہا ہے، نہ بارش نظر آرہی اور نہ ہی برف باری۔ موسم کا یہ بدلتا مزاج صاف دِکھا رہا ہے کہ کلائمیٹ چینج اب حقیقت بن کر ہمارے دروازے پر کھڑا ہے،اگر ہم نے اس شہر میں درخت نہ لگائے اور فضا کی دیکھ بال نہ کی تو آگے بھی یہی صورتحال رہیگی، اللہ ہم پے اپنی رحمت برسائے۔

کوئٹہ لیاقت بازار غریب بچوں کا یہ حال ہے حکومت کو چاہیے کہ ان کے لیے بندوبست کریں حکومت کو چاہیے کہ ان کے لیے ایک اچھا س...
12/12/2025

کوئٹہ لیاقت بازار غریب بچوں کا یہ حال ہے حکومت کو چاہیے کہ ان کے لیے بندوبست کریں حکومت کو چاہیے کہ ان کے لیے ایک اچھا سا ایجوکیشن اور علاج معالجہ کے لیے بندوبست کریں اس طرح معصوم بچے روڈ پہ پڑے پھر نئی ملیں گے
اس پوسٹ کو شیئر کرو اس بچے کو اپنا بچہ سمجھ کر تاکہ حکومت بلوچستان تک یہ پہنچے

کوئٹہ میں زرنج رکشو پر پابندی غریب عوام سے روزگا چیج  رہا ہیں
12/12/2025

کوئٹہ میں زرنج رکشو پر پابندی غریب عوام سے روزگا چیج رہا ہیں

بریکنگ نیوز بلوچستان کے علاقے موسیٰ ٰ خیل میں چوری کے شبے میں مشتبہ افراد کو دہکتے انگاروں پر چلانے کا افسوسناک واقعہ *و...
11/12/2025

بریکنگ نیوز

بلوچستان کے علاقے موسیٰ ٰ خیل میں چوری کے شبے میں مشتبہ افراد کو دہکتے انگاروں پر چلانے کا افسوسناک واقعہ

*وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا غیر انسانی اور ماورائے قانون اقدام پر سخت نوٹس*

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا فرسودہ رسم کے تحت انسانیت سوز عمل پر شدید اظہارِ برہمی

افسوسناک واقعہ میں ملوث چھ مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، محکمہ داخلہ بلوچستان

گلہ جان نامی مقامی دکاندار نے بیس ہزار روپے کی چوری پر چھ افراد پر شک ظاہر کیا ، ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل رزاق خان خجک

مشتبہ افراد کو آگ پر گزارنے کا فیصلہ مقامی سطح پر ایک چھوٹے سے جرگے نے کیا ، ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل

تمام ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل رزاق خان خجک

ابتدائی تحقیقات کے مطابق غلام محمد نامی شخص نے آگ پر چلنے والی رسم کے لیے "دہکتا الاؤ" تیار کیا ، ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل

چھ ملزمان گرفتار، مزید دو کی نشاندہی و شناخت مکمل کرلی گئی جلد گرفتار کیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر رزاق خان خجک

قانون سے بالاتر اقدام میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے, محکمہ داخلہ بلوچستان

*خیبر پختونخوا میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت، یومیہ 56 لاکھ معکب فٹ گیس حاصل ہوگی* *پشاور(ہمارا بلوچستان نیوز)نئی در...
10/12/2025

*خیبر پختونخوا میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت، یومیہ 56 لاکھ معکب فٹ گیس حاصل ہوگی*

*پشاور(ہمارا بلوچستان نیوز)نئی دریافت سے ملکی توانائی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی: ترجمان او جی ڈی سی ایل*

خیبر پختونخوا میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوگئے۔

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کے ترجمان نے بتایا کہ خیبر پختو نخوا میں نشپابلاک کوہاٹ سے تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق براگزئی ایکس ون کنویں سے یومیہ2280 بیرل تیل حاصل ہو گا اور یومیہ 56لاکھ معکب فٹ گیس پیداوار بھی ہوگی۔

ترجمان نے بتایا کہ نشپا بلاک میں کنگریالی فارمیشن سے یہ پہلی ہائیڈروکاربن دریافت ہے، براگزئی ایکس ون کنویں کی ڈرلنگ5170 میٹر گہرائی تک مکمل کی۔

ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق نشپا بلاک میں او جی ڈی سی بطور آپریٹر 65 فیصد ، پی پی ایل 30 اور جی ایچ پی ایل 5 فیصد کے حصے دار ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ نئی دریافت سے او جی ڈی سی ایل کے ذخائر میں مزید اضافہ ہو گا، نئی دریافت سے ملکی توانائی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی

Address

Quetta
87300

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Baa khabar Quettta posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share