Daily Voice Balochistan

Daily Voice Balochistan Daily Voice Balochistan outlet that provides updates and information on current events, politics in Pakistan and Balochistan.

اسلام آباد۔ سیکرٹری جنرل بلوچستان بی اے پی سینیٹر منظور خان کاکڑ سے مرکزی سینئر ناہب صدر سینیٹر نصیب اللہ بازئی اور جنرل...
28/10/2025

اسلام آباد۔ سیکرٹری جنرل بلوچستان بی اے پی سینیٹر منظور خان کاکڑ سے مرکزی سینئر ناہب صدر سینیٹر نصیب اللہ بازئی اور جنرل سیکرٹری کوئٹہ سٹی سید انورشاہ ملاقات
ملاقات پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

27/10/2025

کوئٹہ،سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کو ڈسٹرکٹ جیل میں ماہ رنگ بلوچ صبغت شاہ جی اور دیگر ساتھیوں سے ملنے نہیں دیا گیا ۔ جیل کے اندر سے واپس کر دیا گیا ۔مشتاق احمد خان نے وجہ پوچھی تو جیل انتظامیہ وجہ بتانے سے گریزاں رہی۔
جماعت اسلامی کے سابق رہنما و سابق سینیٹر اور حال ہی میں غزہ جانے کی کوشش میں اس رائیلی جیل میں قید رہنے والے مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ انہیں کوئٹہ میں ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ، صبغت اللہ شاہ جی ،رہنما بلوچ یکجہتی کمیٹی سے ملنے کوئٹہ جیل گیا،باوجود وکیل کے ذریعے تحریری درخواست کے باوجود مجھے ملنے نہیں دیاگیا،یہ فاشزم ہے،میں اس رویے کی مذمت کرتا ہوں۔

صوبائی حکومت گرلز کالجز میں بیانیے کی جنگ کے نام پر طالبات کو ہراساں کر رہی ہے۔ بی ایس او شال زونکوئٹہ(پ،ر) بلوچ اسٹوڈنٹ...
27/10/2025

صوبائی حکومت گرلز کالجز میں بیانیے کی جنگ کے نام پر طالبات کو ہراساں کر رہی ہے۔ بی ایس او شال زون

کوئٹہ(پ،ر) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن شال زون کے ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت نام نہاد ’’بیانیے کی جنگ‘‘ میں محض گرلز کالجز پر فوکس کرکے فی میل اسٹوڈنٹس کو ہراساں کررہی ہے. فی میل اسٹوڈنٹس کے والدین کی اجازت کے بغیر صوبائی حکومت طالبات کو اپنے خالی خولی بیانیے کی جنگ میں نعرے لگانے پر مجبور کررہی ہے۔ بیانیے کی جنگ اس سے پہلے بھی طاقت کے زور پر آزمائی گئی لیکن اس کے نقصانات آج کے حالات میں واضح ہیں

جعلی اور کھوکھلے بیانیے کے بجائے اگر حالات کی بہتری اور کارکردگی پر توجہ دی جاتی تو آج یہ صورتحال نہ ہوتی. ایک طرف صوبائی حکومت تعلیمی اداروں میں مثبت شعوری سرگرمیوں کو روکنے کے لئے طاقت کا استعمال کرتی ہے جبکہ عوام میں جانے سے گریزاں حکومت محض کرپشن کا سہارا لے کر تعلیمی اداروں کو اپنے شوقِ تقریر و جذبات کے لئے استعمال کررہی ہے. یہی عمل اگر عام عوام میں کیا جائے تو عوام خود ہی موجودہ کارکردگی کا احتساب کرے گی

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اب جعلی خوشامدی کلچر، دیگر گرلز کالجز کے بعد پولی ٹیکنک گرلز کالج پہنچ چکا ہے. جہاں ایک طرف کالج میں بوائز کے جانے پر پابندی کا شور مچایا جاتا ہے، مگر وہاں نہ طالبات کی مرضی پوچھی گئی اور نہ ہی ان کی رائے لی گئی. کالج کی پرنسپل اپنے کرپشن کو چھپانے کے لئے صوبائی حکومت کے خوشامدی پروگرامز کا سہارا لے رہی ہے جبکہ تعلیمی معیار دن بدن گر رہا ہے

اگر تعلیمی اداروں کو صوبائی حکومت کی جعلی سیاست اور بیانیے کی جنگ سے دور نہ رکھا گیا تو بی ایس او شدید احتجاج کرے گی. صوبائی حکومت اگر واقعی عوامی تائید رکھتی ہے تو عوامی مقامات پر جلسے جلوس اور خالی کھوکھلی خوشامدی تقاریر کرے تاکہ پتہ چلے کہ موجودہ صوبائی حکومت کی عوام میں کوئی تائید نہیں ہے

زہری میں تمام شاہراہیں کھولنے کا فیصلہ، نواب ثناءاللہ زہری اور نوابزادہ امیر حمزہ زہری کے اعلیٰ حکام سے رابطے رنگ لے آئے...
26/10/2025

زہری میں تمام شاہراہیں کھولنے کا فیصلہ، نواب ثناءاللہ زہری اور نوابزادہ امیر حمزہ زہری کے اعلیٰ حکام سے رابطے رنگ لے آئے

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناءاللہ خان زہری اور صوبائی مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ زہری کے اعلیٰ حکام سے مسلسل رابطوں کے بعد زہری جانے والی تمام شاہراہیں مکمل طور پر کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے نواب ثناءاللہ خان زہری نے جھالاوان ہاوس کراچی میں تحصیل زہری سے آئے ہوئے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ “زہری" میرا گھر ہے، امن و امان کے قیام کے لیے کیے گئے اقدامات سے مطمئن ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے صوبائی مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ زہری کو ہدایت دی تھی کہ وہ اعلیٰ ضلعی و سیکورٹی حکام سے قریبی رابطے میں رہیں، جب کہ خود انہوں نے بھی اس سلسلے میں اعلیٰ عسکری حکام سے رابطہ کیا سابق وزیر اعلیٰ نے مزید بتایا کہ اس سے قبل زہری میں عائد کرفیو میں نرمی کی گئی تھی اور اب حالات میں بہتری کے پیشِ نظر تمام شاہراہیں کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ علاقے کے شہری آزادانہ نقل و حرکت کر سکیں.

کوئٹہ: بی این سی نیوز کے ڈائریکٹر دوست محمد بلوچ آریا اسپتال میں زیرِ علاج ہیں، تمام دوستوں اور احباب سے دعا کی درخواست ...
25/10/2025

کوئٹہ: بی این سی نیوز کے ڈائریکٹر دوست محمد بلوچ آریا اسپتال میں زیرِ علاج ہیں، تمام دوستوں اور احباب سے دعا کی درخواست کی جاتی ہے

سیکرٹری زراعت بلوچستان نور احمد پرکانی کا چیف اکانومسٹ مارکیٹنگ آفیسر ڈاکٹر عارف شاہ کی اہلیہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیتک...
25/10/2025

سیکرٹری زراعت بلوچستان نور احمد پرکانی کا چیف اکانومسٹ مارکیٹنگ آفیسر ڈاکٹر عارف شاہ کی اہلیہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

کوئٹہ: سیکرٹری محکمہ زراعت بلوچستان نور احمد پرکانی نے سابق ڈی جی زراعت اور موجودہ چیف اکانومسٹ مارکیٹنگ آفیسر ڈاکٹر عارف شاہ کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطاء فرمائے۔ آمین ثم آمین

25/10/2025

زہری کی رہائشی اپنے بھائی کے انصاف کیلئےکوئٹہ پریس کلب پہنچ گئی

افسوس ہے بلوچستان کی دولت زمین کے اندر دفن ہے، وزیراعظم شہباز شریف
25/10/2025

افسوس ہے بلوچستان کی دولت زمین کے اندر دفن ہے، وزیراعظم شہباز شریف

کراچی: پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ میر لیاقت لہڑی نے نواب زادہ امیر حمزہ زہری کی شادی کی تقریب میں شرکت کی۔اس موقع...
24/10/2025

کراچی: پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ میر لیاقت لہڑی نے نواب زادہ امیر حمزہ زہری کی شادی کی تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر وزیرِ ریونیو میر حاصم گردگیلو سمیت دیگر معزز مہمان بھی موجود تھے۔

24/10/2025

اس ملک کا مقبول لیڈر عمران خان ہے
ماہ رنگ بلوچ کو سزا دینےکی وجہ کیا ؟
بی این پی کا پی ٹی آئی جلسے کی حمایت
خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ کو سلام کرتا ہوں،ساجد ترین ایڈووکیٹ

24/10/2025

پنجاب نہیں بلکہ یہ خود اپنا استحصال کر رہے ہے ۔ سردار عبدالرحمن کھتیران

24/10/2025

اسمبلی کے اجلاس دوران وزیر خزانہ شعیب نوشیروانی کی کرسی ٹوٹ گئ

Address

Quetta
87300

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Voice Balochistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Daily Voice Balochistan:

Share