
01/07/2025
کوئٹہ: ڈائریکٹر جنرل نادرا بلوچستان سےمنور شاہوانی کی ملاقات، صوبے میں خدمات کی بہتری پر تبادلہ خیال
کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل نادرا بلوچستان نوید جان صاحبزادہ نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں نادرا کی خدمات کو مزید بہتر بنانے کے لیے مختلف اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں نادرا سینٹرز میں آنے والے شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جا رہا ہے تاکہ عوام کو بروقت اور شفاف سہولیات میسر آسکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں اپنے آفس نادرا ریجنل ہیڈ کوارٹر کوئٹہ میں صحافی منور شاہوانی اور اسرار کھیتران سے ملاقات میں کیا جس میں نادرا بلوچستان کی مجموعی کارکردگی، عوامی مسائل اور ان کے فوری حل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل نادرا بلوچستان نوید جان صاحبزادہ نے بتایا کہ بلوچستان بھر کے تمام سینٹرز کے انچارجز اسٹاف کو سختی سے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ جن درخواست گزاروں کے دستاویزات مکمل ہوں، انہیں کسی بھی صورت غیر ضروری طور پر پریشان نہ کیا جائے انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کسی بھی سینٹر سے اس طرح کی شکایت موصول ہوئی تو متعلقہ انچارج کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی نادرا ایک اہم قومی ادارہ ہے، جس کے ذمے شناختی دستاویزات کی فراہمی جیسے حساس امور ہیں۔ اس لیے عملے کو چاہیے کہ وہ عوام کی خدمت کو اپنا اولین فریضہ سمجھیں۔اس ملاقات میں مزید فیصلہ کیا گیا کہ نادرا دفاتر کے باہر رہنمائی کے لیے واضح ہدایت نامے اور شکایت بکس بھی نصب کیے جائیں گے تاکہ عوام براہ راست اپنی شکایات درج کروا سکیں، جن پر فوری ایکشن لیا جائے گا۔ڈی جی نادرا نے اس موقع پر شہریوں سے بھی اپیل کی کہ اگر کہیں کسی قسم کی رشوت طلب کی جائے یا غیر ضروری تاخیر کی جائے تو اس کی اطلاع فوری طور پر نادرا کے مرکزی دفتر یا ہیلپ لائن پر دیں تاکہ ذمہ دار عناصر کے خلاف بلا تاخیر کارروائی ہو سکےمنور شاہوانی نے ڈائریکٹر جنرل نادرا کی جانب سے کئی گئی اقدامات کو سراہتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ نادرا بلوچستان کی کارکردگی میں مزید شفافیت اور تیزی آئے گی، جس سے عام شہریوں کو خاطر خواہ ریلیف ملے گا