JUI Quetta Digital

JUI Quetta Digital جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ

کوئٹہ ( )جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کی کمیٹی برائے بجلی، گیس و واسا کا تعارفی اجلاس کمیٹی کے چیئرمین مولانا محب اللہ کی...
10/09/2026

کوئٹہ ( )جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کی کمیٹی برائے بجلی، گیس و واسا کا تعارفی اجلاس کمیٹی کے چیئرمین مولانا محب اللہ کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں ضلعی ترجمان حافظ عبدالغنی شہزاد، کوآرڈینیٹر ڈیجیٹل میڈیا عبدالباری شہزاد، حاجی عطاء محمد شمشوزئی اور مفتی رشید احمد نے شرکت کی۔ اجلاس میں کوئٹہ شہر میں بجلی، گیس اور پانی کے سنگین اور توجہ طلب مسائل پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین مولانا محب اللہ نے کہا کہ اگرچہ جمعیت علماء اسلام اس وقت حکومت میں نہیں، تاہم عوام اور جماعتی کارکنوں کی نظریں جمعیت علماء اسلام پر ہیں، اس لیے عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنی ذمہ داری سے غافل نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی، گیس اور واسا سمیت متعلقہ محکموں کے حکام سے رابطوں اور ملاقاتوں کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا، جبکہ ان محکموں میں موجود جماعتی ساتھیوں کی فہرستیں مرتب کرکے ان کی خدمات اور تعاون بھی حاصل کیا جائے گا۔ اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ عوام کو درپیش بنیادی مسائل کے حل کے لیے حتی المقدور مؤثر آواز بلند کرتے ہوئے ہر ممکن کوشش جاری رکھی جائے گی۔

کمیٹی نمبر 6 — کمیٹی برائے تھانہ جات و پولیس امور، ضلع کوئٹہ*الحمدللہ! کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمد شعیب جدون صاحب کی زی...
10/09/2026

کمیٹی نمبر 6 — کمیٹی برائے تھانہ جات و پولیس امور، ضلع کوئٹہ

*الحمدللہ! کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمد شعیب جدون صاحب کی زیرِ صدارت کمیٹی کا اجلاسِ اوّل منعقد ہوا

جس میں ماشاءاللہ کمیٹی کے معزز اراکین مولانا محب اللہ صاحب حاجی نعمت اللہ ادوزئی حاجی قاسم خان خلجی صاحب میر حشمت لہڑی صاحب نے بھرپور شرکت کی

اجلاس میں کمیٹی کے دائرۂ کار، ذمہ داریوں، طریقۂ کار اور آئندہ کے لائحۂ عمل کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو اور تفصیلی مشاورت ہوئی۔ معزز اراکین نے اپنے قیمتی تجربات اور قابلِ عمل تجاویز پیش کیں، جن کی روشنی میں اہم امور پر باہمی مشاورت سے فیصلے بھی کیے گئے۔*
*ان شاء اللہ کمیٹی کارکنان و ذمہ داران، مدارس و طلبہ کو پولیس، تھانہ جات، ایف سی اور دیگر متعلقہ امور میں منظم، مؤثر اور بروقت معاونت فراہم کرنے کے لیے اپنی ذمہ داری ادا کرے گی۔*
*اللہ تعالیٰ اس ذمہ داری کو اخلاص و حکمت کے ساتھ نبھانے اور جماعت و عوام کی خدمت کا مؤثر ذریعہ بنانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

*--------اعـــــــلامــــیہ-------*جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کی سماجی کمیٹی برائے تعلیم ترقیاتی امور و سیکرٹریٹ کے چیئ...
10/09/2026

*--------اعـــــــلامــــیہ-------*
جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کی سماجی کمیٹی برائے تعلیم ترقیاتی امور و سیکرٹریٹ کے چیئرمین محترم حاجی بشـــیر احـــمد کاکڑ صاحب نے کمیٹی کا پہلا تعارفی اجلاس جمعہ 11 ستمبر بوقتِ سہ پہر 4 بجے ضلعی دفتر اینگل روڈ کوئٹہ میں طلب کیا ہے۔
اجلاس میں کمیٹی کے آئندہ لائحۂ عمل اور متعلقہ امور پر باہمی مشاورت کی جائے گی۔
تمام اراکین سے وقتِ مقررہ پر شرکت یقینی بنانے کی مؤدبانہ استدعا ہے۔

*منجانب شعبہ نشـــــر واشاعت جمعیت علماء اســـــلام ضلع کوئٹہ*

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت بلوچستان کے امیر حضرت مولانا مفتی محمد احمد صاحبجمعیت علماء اسلام ضلع کویٹہ کے نائب امیر مولانا...
07/09/2026

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت بلوچستان کے امیر حضرت مولانا مفتی محمد احمد صاحب
جمعیت علماء اسلام ضلع کویٹہ کے نائب امیر مولانا محمد ایوب ایوبی صاحب یوم الفتح عظیم الشان ریلی 7ستمبر خصوصی خطاب کررہے ہیں

آج ضلعی سیکرٹریٹ اینگل روڈ کویٹہ میں جمعیت علماء اسلام ضلع کویٹہ ضلعی صحت کمیٹی کا اجلاس زیرصدارت کمیٹی کے چیئرمین مفتی ...
07/09/2026

آج ضلعی سیکرٹریٹ اینگل روڈ کویٹہ میں جمعیت علماء اسلام ضلع کویٹہ ضلعی صحت کمیٹی کا اجلاس زیرصدارت کمیٹی کے چیئرمین مفتی نیک محمد فاروقی صاحب
صاحب منعقد ہوا
اجلاس میں کمیٹی کے اراکین عبدالصمد حقیار صاحب شاہ زاھد مشوانی اور سید سعداللہ آغا صاحب نے شرکت کی

کوئٹہ شالدرہ : جمعیت علماء اسلام حلقہ 20 شالدرہ یونٹ کے زیر انتظام ختم نبوت کانفرنس سے جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے نا...
06/09/2026

کوئٹہ شالدرہ : جمعیت علماء اسلام حلقہ 20 شالدرہ یونٹ کے زیر انتظام ختم نبوت کانفرنس سے جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے نائب امیر مولانا محمد ایوب ایوبی صاحب عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے صوبائی امیر مولانا مفتی محمد احمد صاحب خطاب کر رہے ہیں

کوئٹہ شالدرہ: جمعیت علماء اسلام حلقہ 20 شالدرہ یونٹ کے زیر انتظام ختم نبوت کانفرنس سے جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبا...
06/09/2026

کوئٹہ شالدرہ: جمعیت علماء اسلام حلقہ 20 شالدرہ یونٹ کے زیر انتظام ختم نبوت کانفرنس سے جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی نائب امیر و جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث حضرت مولانا عبد الرحمن رفیق صاحب خطاب کر رہے ہیں

*اجلاسِ کمیٹی نمبر 6**السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ**کمیٹی نمبر 6، کمیٹی برائے تھانہ جات و پولیس امور، ضلع کوئٹہ کے چی...
06/09/2026

*اجلاسِ کمیٹی نمبر 6*

*السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ*

*کمیٹی نمبر 6، کمیٹی برائے تھانہ جات و پولیس امور، ضلع کوئٹہ کے چیئرمین محترم مولوی محمد شعیب جدون صاحب کی جانب سے کمیٹی کا اجلاسِ اوّل طلب کر لیا گیا ہے۔*

*تاریخ: 10 ستمبر 2026ء، بروز جمعرات*
*وقت: دوپہر 2 بجے* *مقام: ضلعی دفتر، اینگل روڈ*

*کمیٹی کے معزز اراکین سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ کمیٹی کی اہمیت اور اس کی ذمہ داریوں کے پیشِ نظر اپنی شرکت کو یقینی بنانے کی کوشش فرمائیں، تاکہ باہمی مشاورت سے آئندہ کے امور اور لائحۂ عمل کو بہتر انداز میں طے کیا جا سکے۔*

*اللہ تعالیٰ اس کاوش کو جماعت اور عوام کی خدمت کا ذریعہ بنائے۔*

*جزاکم اللہ خیراً۔*

شہید تاجر حاجی صلاح الدین نور زئی کے انتقال پر تعزیت 5/9/2026ھفتہ شیخ ماندہ کوئٹہصوبائی نائب امیر جمعیت علماء اسلام ضلع ...
06/09/2026

شہید تاجر حاجی صلاح الدین نور زئی کے انتقال پر تعزیت 5/9/2026ھفتہ شیخ ماندہ کوئٹہ
صوبائی نائب امیر جمعیت علماء اسلام ضلع کویٹہ کے امیر شیخ الحدیث حضرت مولانا عبد الرحمن رفیق صاحب صوبائی نائب امیر جمعیت علماء اسلام ضلع کویٹہ کے سنئیر نائب امیر مولانا خورشید احمد صاحب حافظ مسعود احمد صاحب مولانا جمال الدین حقانی مولانا رشید احمد حقانی صاحب مولانا نقیب اللہ صاحب شیخ ماندہ یونٹ کے امیر مولانا محمد صادق صاحب شیخ ماندہ جاکر شہید تاجر حاجی صلاح الدین نور زئی کے انتقال پر انکے بھائی حاجی علاؤالدین نورزئی اورجمعیت علماء اسلام الجھاد یونٹ کے امیر حاجی صالح محمد نور زئی ودیگر اقرباء پسماندگان اور رشتہ داروں سے تعزیت کررہے ہیں

تبلیغی رہنما حاجی امان اللہ مرحوم کے انتقال پر تعزیت 5/9/2026ھفتہ مسلم اتحاد کالونی کوئٹہصوبائی نائب امیر جمعیت علماء اس...
06/09/2026

تبلیغی رہنما حاجی امان اللہ مرحوم کے انتقال پر تعزیت 5/9/2026ھفتہ مسلم اتحاد کالونی کوئٹہ
صوبائی نائب امیر جمعیت علماء اسلام ضلع کویٹہ کے امیر شیخ الحدیث حضرت مولانا عبد الرحمن رفیق صاحب صوبائی نائب امیر جمعیت علماء اسلام ضلع کویٹہ کے سنئیر نائب امیر مولانا خورشید احمد صاحب حافظ مسعود احمد صاحب مولانا جمال الدین حقانی مولانا رشید احمد حقانی صاحب مولانا نقیب اللہ صاحب حاجی ولی محمد بڑیچ صاحب مسلم اتحاد کالونی کے امیر مفتی عالم گل صاحب مسلم اتحاد کالونی جاکر جمعیت علماء اسلام کے رہنما حافظ بشیر لالا کے سسر مولوی احسان اللہ کے والد حاجی امان اللہ صاحب مرحوم کے انتقال پر انکے رشتہ داروں سے تعزیت کی

Address

Quetta

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when JUI Quetta Digital posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share