22/08/2026
استاد عارف بگٹی — بلوچستان کے فن، فوک میوزک اور فنکاروں کی آواز ❤️🎶
استاد عارف بگٹی بلوچستان کے اُن مخلص اور باصلاحیت فنکاروں میں سے ہیں جو نہ صرف اپنے فن سے محبت کرتے ہیں بلکہ بلوچستان کے ہر آرٹسٹ کی فلاح، مسائل کے حل اور فنکاروں کی پروموشن کے لیے دن رات کوشاں رہتے ہیں۔
ان کی آواز میں سوز، درد اور مٹی کی خوشبو محسوس ہوتی ہے۔ وہ بلوچستان کے فوک میوزک کی ایک خوبصورت پہچان ہیں اور ایک مخلص، دردِ دل رکھنے والے انسان کی حیثیت سے فنکار برادری کے لیے ہمیشہ آواز بلند کرتے ہیں۔
اس خوبصورت پیشکش میں مست توکلی کی لازوال داستان کو ایک منفرد اور نئے انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ اس پروجیکٹ کو بڑی محنت، محبت اور شوق کے ساتھ شوٹ کیا گیا ہے تاکہ بلوچستان کی ثقافت، لوک داستان اور فن کی خوبصورتی کو دنیا کے سامنے لایا جا سکے۔
🎙️ استاد عارف بگٹی
🎵 بلوچستان فوک میوزک
📖 مست توکلی کی داستان
🎬 خصوصی پیشکش — Gidan TV Production