Daily Reformer Quetta

Daily Reformer Quetta Official Page of the Daily Reformer News Quetta. The Daily & Montly Publishing Group of Newspapers.

Monthly Chiltan and Monthly Chattan Megazines are also Affiliated with Daily Reformer News Quetta. 🇵🇰

مانجھی پور نیوز  (نامہ نگار / ریفارمر نیوز کوٸٹہ) اسسٹنٹ کمشنر مانجھی پور ظہیر احمد بلوچ نے شہر کے مختلف پیٹرول پمپس کا ...
02/09/2026

مانجھی پور نیوز (نامہ نگار / ریفارمر نیوز کوٸٹہ) اسسٹنٹ کمشنر مانجھی پور ظہیر احمد بلوچ نے شہر کے مختلف پیٹرول پمپس کا اچانک دورہ کرکے پٹرول اور ڈیزل کے گیجز چیک کئے۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف پیمانوں اور گیجز کا تفصیلی جائزہ لیا، تمام پیٹرول پمپس پر گیجز مقررہ پیمائش کے مطابق اور درست پائے گئے۔
اسسٹنٹ کمشنر ظہیر احمد بلوچ نے پیٹرول پمپ انتظامیہ کو ہدایت کی کہ شہریوں کو مقررہ مقدار کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر نے مانجھی پور شہر میں ناجائز تجاوزات کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ افراد کو سڑکوں، فٹ پاتھوں اور عوامی راستوں پر قائم تجاوزات فوری طور پر ہٹانے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی آمدورفت میں رکاوٹ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، جبکہ بازار میں ٹریفک کی روانی اور شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے تجاوزات کے خلاف کارروائی جاری رکھی جائے گی۔
اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ شہر میں صفائی ستھرائی، سرکاری نرخ نامے اور دیگر انتظامی امور کی باقاعدہ نگرانی کو یقینی بنایا جائے۔

*گورنر ہاؤس بلوچستان*اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا دورہ کوئٹہ کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما حاجی ...
02/09/2026

*گورنر ہاؤس بلوچستان*

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا دورہ کوئٹہ کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما حاجی میرنور اللہ لہڑی اور دیگر پارلیمانی اراکین وزراء پارٹی کارکنوں کے ساتھ ملاقات خصوصی نشست بھی منعقد ہوئی۔

خصوصی نشست میں ملک کی سیاسی صورتحال، بلوچستان کے عوامی مسائل اور پارٹی امور سمیت مختلف اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ربجا RIBJA کے زیرِ اہتمام تعزیتی ریفرنس، مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لیے اجتماعی دعاااسلام آباد: راولپنڈی اسلام آباد بیورو...
02/09/2026

ربجا RIBJA کے زیرِ اہتمام تعزیتی ریفرنس، مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لیے اجتماعی دعا
ااسلام آباد:
راولپنڈی اسلام آباد بیوروز جرنلسٹس ایسوسی ایشن (RIBJA) کے زیرِ اہتمام ایسوسی ایشن کے ارکان کے عزیز و اقارب اور صحافتی برادری سے وابستہ مرحومین کی وفات پر تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں جڑواں شہروں سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تعزیتی ریفرنس میں سردار نثار تبسم اور سردار فیاض کی جوان سال بہن، محمد فیاض کی والدہ، جبکہ ربجا کے بانی رہنما عابد کاظمی اور زبیر بلوچ سمیت دیگر مرحومین کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا۔

تقریب میں نیشنل پریس کلب کے سیکرٹری فنانس عابد عباسی سمیت صحافتی برادری کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر تمام مرحومین اور ربجا کے ارکان کے ان عزیز و اقارب کے ایصالِ ثواب اور مغفرت کے لیے اجتماعی دعا کی گئی جو حالیہ عرصے میں دنیا فانی سے رخصت ہوئے۔

اس موقع پر ربجا کے صدر مرتضیٰ ملک، جنرل سیکرٹری فیاض چوہدری اور چیئرمین سردار شوکت محمود خان نے تعزیتی کلمات میں مرحومین کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں ہر ذی روح کو موت کا ذائقہ چکھنا ہے اور یہ کائنات فانی ہے۔ اپنے پیاروں کی جدائی یقیناً ناقابلِ تلافی نقصان ہے، تاہم غم کی ان گھڑیوں میں اپنے ساتھیوں اور ان کے خاندانوں کے ساتھ کھڑا ہونا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ربجا اپنے ارکان کو مشکل اور دکھ کی گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑے گی اور صحافتی برادری کے درمیان باہمی اخوت، ہمدردی اور یکجہتی کے فروغ کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گی۔

رہنماؤں نے مرحومین کے درجات کی بلندی، مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ربجا کے ارکان اور ان کے اہل خانہ کے دکھ درد میں شریک ہونے کے لیے آئندہ بھی ایسی تعزیتی اور فلاحی تقریبات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

*بلوچستان کے حقوق کے جدوجہد ننگ و ناموس اور سائل وسائل کے پاسداری کا جو سبق راہشون سردار عطاء اللہ خان مینگل نے دیا اس ج...
02/09/2026

*بلوچستان کے حقوق کے جدوجہد ننگ و ناموس اور سائل وسائل کے پاسداری کا جو سبق راہشون سردار عطاء اللہ خان مینگل نے دیا اس جمہوری سیاست کے ساتھ جڑے رہنگے۔
بلوچستان نیشنل پارٹی مستونگ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بلوچستان نیشنل پارٹی مستونگ کے زیر اہتمام راہشون سردار عطاء اللہ خان مینگل کی پانچویں برسی کے موقع پر ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔
تعزیتی ریفرنس زیر صدارت ضلعی صدر حاجی محمد انور مینگل کے منعقد ہوا اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ضلعی جنرل سیکرٹری میر فرید مینگل نے کی پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت سینئر رہنما حاجی محمد عالم مینگل نے حاصل کی ۔
تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر حاجی محمد انور مینگل۔ سابقہ سی سی ممبر ملک عبدالرحمن خواجہ خیل ۔ سینئر رہنما حاجی نور جان شاہوانی۔ سابقہ چیرمین بی ایس او جہانگیر منظور بلوچ۔ سینئر رہنما حاجی غفار جان مینگل ۔ ضلعی پبلیکیشن سیکریٹری منیر اغا بلوچ۔ سابقہ بی ایس او کے زونل صدر باقر گل بلوچ سابقہ ضلعی صدر حاجی نذر جان ابابکی۔ سینئر رہنما ٹکری باسط ابابکی ۔
نے خطاب کرتے ہوئے راہشون سردار عطاء اللہ خان مینگل کی حالات زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کے گرانقدر خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا بلوچستان نیشنل پارٹی کو یہ اعزاز حاصل ہے کے وہ سردار عطاء اللہ خان مینگل کے پیروکار ہیں اس شخصیت نے بلوچستان کو ایک فریم ورک کی شکل دے کر بلوچستان کو بلوچستان کی پہچان دی سن 70 کی رہائی میں راہشون سردار اختر جان مینگل قوم کو یکجا کر کے جب قوم کی نمائندگی کا شرف حاصل کیا تو اس عظیم ہستی نے تعلیم صحت کھیل ثقافت سیاست ہر میدان میں بلوچستان کو ادارے فرام کر کے اپنی مخلصانہ سیاست کا لوہا منایا آج ہر شعبے میں ہمارے وطن کے لوگ ہماری نمائندگی جس طرح کر رہے ہیں وہ ہمارے راہشون سردار عطاء اللہ خان مینگل کی مرون منت سے ہیں بلوچ قوم آج بھی سردار عطاء اللہ خان مینگل کی یک جہتی اور ایک پلیٹ فارم سے وابستگی کے وجہ سے ان دشمن سازشوں کا شکار ہو رہے ہیں بلوچ قوم کو آج اس یک جہتی کی ضرورت ہے ۔
بلوچستان دنیا کی نذر میں ایک سونے کی چڑیا کی حیثیت رکھتی ہے اس لیے بلوچ قوم کے خلاف ہر طرف سے ظلم زیادتی ہو رہی ہے وقت ہمیں بہت سارے سبق دے چکھا ہے ہمیں متحد ہو کر اپنی جمہوری جھنگ کو آگے بڑھانا ہے بلوچستان کو پھر سے عطاء اللہ خان مینگل جیسے نامور سیاست دان کی ضرورت ہے ہم یک جا ہونگے ہم کامیاب ہونگے ورنہ ایک ایک کر کے خاموش ہوتے رینگے۔
بلوچستان نیشنل پارٹی مستونگ کھڈکوچہ کے باغات یا لوگوں کی نکل مکانی کے اس گہنونے سازش کی پرزور مذمت کرتی ہے اور نواب محمد خان شاہوانی کے ساتھ اس کی حمایت کا اعلان کرتی ہے بلوچستان نیشنل پارٹی مستونگ نواب محمد خان شاہوانی کے ہر اس احتجاج کا حصہ رہے گی ۔
آخر میں راہشون سردار عطاء اللہ خان مینگل اور شہدائے شاہوانی اسٹیڈیم کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور لنگر تقسیم کی گئی ۔
جاری کردہ ضلعی انفارمیشن سیکرٹری بلوچستان نیشنل پارٹی مستونگ*

ڈائریکٹر کالجز پروفیسر محمد حسین بلوچ سابقہ انٹرنیشنل باکسر عبداللہ رند کے بیٹے محبوب رند کی ٹراما سینٹر اسپنی روڈ کوہٹہ...
02/09/2026

ڈائریکٹر کالجز پروفیسر محمد حسین بلوچ سابقہ انٹرنیشنل باکسر عبداللہ رند کے بیٹے محبوب رند کی ٹراما سینٹر اسپنی روڈ کوہٹہ میں عیادت کر رہے ہیں۔

01/09/2026

اسلام آباد، راولپنڈی میں شدید بارش، نشیبی علاقے زیرِ آب، ہنگامی اقدامات

اسلام آباد/راولپنڈی: جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلا دھار بارش کے باعث متعدد نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے، جبکہ سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔

راولپنڈی میں نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہونے پر انتظامیہ نے ہنگامی اقدامات شروع کردیئے اور متاثرہ علاقوں میں امدادی و ریسکیو ٹیموں کو متحرک کردیا۔ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

اسلام آباد میں بھی شدید بارش کے بعد مختلف مقامات پر پانی جمع ہوگیا، جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ انتظامیہ نے نکاسیٔ آب کے لیے ڈی واٹرنگ پمپس اور دیگر ہنگامی وسائل استعمال کرنا شروع کردیئے ہیں۔

حکام نے شہریوں کو ندی نالوں، نشیبی علاقوں اور پانی کے تیز بہاؤ والے مقامات سے دور رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے ممکنہ مزید بارشوں کے پیشِ نظر محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

ڈیرہ اللہ یار ۔شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔،  زیارت کراس ایف سی (فرنٹیئر کور) کے باہمت اور سر بکف جوان سپاہی غلا...
01/09/2026

ڈیرہ اللہ یار ۔شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔
، زیارت کراس ایف سی (فرنٹیئر کور) کے باہمت اور سر بکف جوان سپاہی غلام رسول کٹبار زیارت میں دہش ت گردوں کے بزدلانہ حم ل ے کا مردانہ وار مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کر کے وطن پہ قربان ہو گئے۔

مانجھی پور نیوز ۔ایک شریف النفس انسان ڈپٹی ڈی ایچ او  صحبت پور ڈاکٹر محمد عارف داجلی صاحب۔  اور ان کی ٹیم  ڈی ایس وی علی...
01/09/2026

مانجھی پور نیوز ۔ایک شریف النفس انسان ڈپٹی ڈی ایچ او صحبت پور ڈاکٹر محمد عارف داجلی صاحب۔ اور ان کی ٹیم ڈی ایس وی علی نواز کھوسہ دیگر ٹیم ممبران جنہوں نے پورے بلوچستان میں پی پی ایچ ائی ویکسینیشن پروگرام میں صوبے بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کی ان کی کارکردگی قابل ستائش ہے اور ہمارے ضلع صحبت پور کے لیے بھی ایک اعزاز ہے ایک تعریفی نوٹ جو ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد عارف نے اپنی ٹیم کے متعلق دیا کی ایک کلک

01/09/2026

بریکنگ نیوز

کوئٹہ : بوستان میں مسلح افراد اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کی اطلاعات

کوئٹہ–ژوب شاہراہ ٹریفک کے لیے بند، آمدورفت معطل،سوشل میڈیا رپورٹس

01/09/2026

*قلات۔مسلح افراد نے 4 افراد کو اغواء کرلیا*

قلات: کوئٹہ-کراچی مرکزی شاہراہ پر رودینجو جتک آباد کے مقام پر مسلح افراد کی واردات

مسلح موٹرسائیکل سواروں نے آلٹو کار روک کر 4 مسافروں کو اغوا کرلیا

اغوا کاروں نے گاڑی پر پٹرول چھڑک کر نذرآتش کردیا
مغوی افراد کو نامعلوم مقام کی طرف لے کر فرار ہوگئے

Address

3rd Floor Firdousi Building Jinnah Road Quetta
Quetta
87300

Opening Hours

Monday 16:00 - 01:00
Tuesday 16:00 - 01:00
Wednesday 16:00 - 01:00
Thursday 16:00 - 01:00
Friday 16:00 - 01:00
Saturday 16:00 - 01:30
Sunday 16:00 - 01:30

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Reformer Quetta posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share