02/08/2026
=بشمول کوئٹہ ومغربی بلوچستان کوئی بارش نہیں=
• جب بھی دیکھتا ہوں دور دور ایک ایک کمنٹس آرہے ہوتے ہیں بطور طعنہ کہتے ہیں کدھر ہے بارش حاجی صاحب آپ نے کہا تھا کہ 2 اگست کو دمادم مست قلندر ہوگا تادم نہ قلندر دکھائی دیتا اور نا اس کی مستی
بس سستی ہے گرمی ہے کوئی سرگرمی نہیں۔
الجواب جتنی بھی تفصیل اور وضاحت کے ساتھ لکھتا جاوں مگر لوگ بات کو نہیں سمجھتے
میں نے کب کہا تھا کہ 2 اگست کو کوئٹہ ہی میں دمادم مست قلندر ہوگا
میں نے مجموعی طور پورے پاکستان اور بقایہ بلوچستان کی بات کی تھی میرا وہ پوسٹ اب بھی موجود بلکہ اس میں واضح اشارہ بھی دے چکا تھا کہ کوئٹہ اور آس پاس کے جو علاقے ہیں پشین گلستان قلعہ عبد اللہ نوشکی اور خاران اس دمادم میں شامل نہیں اسی پوسٹ کا ایک حصہ کاپی کر کے بطور پروف پہلے کمنٹس میں دے رہا ہوں اپ خود دیکھیں اس میں میں نے باقاعدہ مذکورہ شہروں کو مستثنی کیا ہے کہ یہاں دما دم مست قلندر نہیں ہوگا۔
• اب بھی ہمارے ان علاقوں بارش کا امکان نہیں کوئٹہ کی سماء جو بادل نظر آرہے یہ بادل نہیں دوسرے پرائے بڑے بادلوں کے پرخچے ہیں جو وڑھ کر یہاں پہنچے ہیں پرخچے برس نہیں سکتے اگر برس جائیں بھی اسے باقاعدہ بارش نہیں کہسکتا وہ بوندا باندی ہوگی اس طرح کی بوندا باندی پہلے بھی کئی بار ہوچکی ہے مگر اس سے نہ سال آباد ہوگا نہ تیرا منہ بند ہوگا جب تک پوری بارش ہوکر تجھے لے نا ڈوبے (میرا مطلب تیرے دشمنوں کو)
• سندھ پنجاب اور خیبر پختونخوا بشمول بالائی بلوچستان میں کل ہی سے دمادم مست قلندر والہ ماحول بن چکا ہے آج بھی ان علاقوں کافی اچھے متحرک بادل نظر آرہے سندھ کے جنوبی علاقوں کافی اچھی بارشوں کا امکان ہے
• از مسلم باغ گلستان پشین تا چمن اسی طرح از کوئٹہ تا نوشکی تفتان اور خاران بارش نہیں
• قلعہ سیف اللہ اور آگے تا پختونخواہ اور پنجاب کا باڈر اسی طرح از زیارت وبولان بمع ہرنائی دکی سنجاوی لورالائی تا موسی خیل و رکنی باری باری ان شاء اللہ بارشیں جاری رہیں گی۔
=ہ===================ہ=
ماہر فلکیات حاجی ولی محمد بڑیچ
2026۔8۔2 (اتوار دن کا 1:00 بجہ)