DST

DST Official news

12/12/2025

Quetta ka taza tareen hall Saryab rood Quetta

11/12/2025
11/12/2025

Illegal bazar

11/12/2025

*تھانہ لیاقت آباد میں مبینہ عقیل لاٹھی کے جوئے کے اڈوں کی سرگرمیاں تیز ہوگئی* *پولیس خاموش شہری شدید اضطراب کا شکار**تھانہ لیاقت آباد کی حدود میں مبینہ طور پر جوئے کے ایک منظم نیٹ ورک کی سرگرمیوں میں اضافہ شہریوں کے لیے تشویش کا باعث بن گیا ہے* *علاقے کے مکینوں کے مطابق ماشاءاللہ جوس سینٹر اور محمدی سوئٹس کے اطراف ایسے دو مقامات ہیں جہاں شب کے اوقات میں غیر معمولی نقل و حرکت دیکھی جا رہی ہے، جسے اہلِ علاقہ مشکوک سرگرمیوں سے تعبیر کر رہے ہیں*

11/12/2025

*تھانہ تیموریہ کی حدود ارم سینٹر میں مبینہ فحاشی کا انکشاف**سیکنڈ فلور پر مشکوک سرگرمیوں نے شہریوں کو پریشان کر دیا**کراچی: تھانہ تیموریہ کی حدود میں قائم ارم سینٹر میں مبینہ فحاشی اور غیر اخلاقی سرگرمیوں کی خبریں سامنے آنے کے بعد علاقے میں تشویش کی فضا پھیل گئی ہے*

11/12/2025

🚨 _لائن کی کھدائی کرتے ہوئے_ *Karachi Crime update 🚨*

*پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان تعاون کے 7 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط* ```دونوں ممالک کے درمیان منشیات سمگل...
09/12/2025

*پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان تعاون کے 7 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط*
```دونوں ممالک کے درمیان منشیات سمگلنگ کی روک تھام کے لیے مفاہمتی یادداشت، حلال تجارت اورسرٹیفکیشن کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے```
`پاکستانی طلبا کی انڈونیشیا میں اعلیٰ تعلیم کیلئے انڈونیشین ایڈ سکالر شپ پروگرام پر بھی دستخط`

*نئے صوبے بنانے کیلئے قومی اسمبلی میں اتفاق رائے موجود ہے، بلاول* ```20 صوبے بنانے سے پہلے جہاں نئے صوبے بنانے سے متعلق ...
09/12/2025

*نئے صوبے بنانے کیلئے قومی اسمبلی میں اتفاق رائے موجود ہے، بلاول*
```20 صوبے بنانے سے پہلے جہاں نئے صوبے بنانے سے متعلق اتفاق رائے موجود ہے پہلے وہاں بنائیںچیئرمین پی پی```
`پیپلزپارٹی کی خوبی رہی ہے ہم جمہوری بھی رہے اور گورنر راج بھی لگائے،بیان`

*ایبٹ آباد: قتل کی لرزہ خیز واردات ، 67 تولے سونا امانت واپس مانگنے پر لیڈی ڈاکٹر سہیلی کے ہاتھوں قتل*ایبٹ آباد میں 67 ت...
09/12/2025

*ایبٹ آباد: قتل کی لرزہ خیز واردات ، 67 تولے سونا امانت واپس مانگنے پر لیڈی ڈاکٹر سہیلی کے ہاتھوں قتل*

ایبٹ آباد میں 67 تولے سونے کے لالچ میں لیڈی ڈاکٹر کو قتل کرکے جنگل میں دفن کردیا گیا۔

ایبٹ آباد میں بے نظیر شہید ڈسٹرکٹ ہسپتال سے چار روز قبل اغوا ہونے والی لیڈی ڈاکٹر وردہ مشتاق کی لاش پولیس نے دورافتادہ پہاڑی علاقے ٹھنڈیانی روڈ، لڑی بنوٹا سے برآمد کر لی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ ڈاکٹر نے دوست کے پاس تقریباً 67 تولے سونے کے زیورات 2023 سے رکھے تھے۔

پولیس کے مطابق ملزمہ ردا نے ڈاکٹر وردہ کو اپنے زیر تعمیر گھر میں لے جا کر ملزمان اورنگزیب اور ندیم کے حوالے کیا، جنہوں نے ڈاکٹر وردہ کو لڑی بنوٹا کے علاقے میں لے جا کر قتل کیا۔

پولیس نے ملزم ندیم اور ردا کی نشاندہی پر مقتولہ کی لاش برآمد کر کے اسے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایبٹ آباد کے ایک ہسپتال سے چار روز قبل اغوا ہونے والی لیڈی ڈاکٹر کو قتل کرکے جنگل میں دفن کیا گیا تھا، ڈاکٹر وردہ کا دوست کے ساتھ 67 تولے سونے کا تنازعہ تھا، لیڈی ڈاکٹر کو چار روز قبل ڈی ایچ کیو ہسپتال سے اغوا کیا گیا تھا۔
بتایا گیا ہے کہ پولیس نے ڈاکٹر کے اغوا میں ملوث ہونے کے الزام میں ڈاکٹر کی دوست اور اس کے شوہر کو پہلے ہی گرفتار کرلیا تھا، اس جوڑے کے ذمہ مقتولہ کے 67 تولے سونا واجب الادا تھا، ڈاکٹر وردہ نے بیرون ملک سفر سے قبل اس دوست کو تقریباً 67 تولے سونا اپنے پاس محفوظ رکھنے کے لیے سونپا تھا، مبینہ طور پر وہ واپسی پر سونا واپس لینے گئی اور تب سے لاپتہ تھی۔

معلوم ہوا ہے کہ ڈاکٹر وردہ 4 روز قبل ڈی ایچ کیو ہسپتال سے اپنی اس قریبی خاتون دوست کے ساتھ چلی گئی تھیں اور اس کے بعد سے واپس نہیں آئیں تھیں، ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ڈاکٹر کے اغوا کے خلاف صوبہ بھر میں احتجاج اور ہڑتال کا اعلان کیا تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر کی اس دوست نے اسے کرائے کے قاتلوں کے حوالے کیا اور اب اس کی لاش ٹھنڈیانی کے جنگلات میں دفن ہوئی ملی ہے، پولیس کی ایک پارٹی جنگل میں گئی اور ڈاکٹر کی لاش برآمد کی۔

دوسری جانب لیڈی ڈاکٹر وردہ مشتاق کے اغوا اور قتل کے خلاف بے نظیر شہید اسپتال کے ڈاکٹرز و عملہ سراپا احتجاج ہیں جس کے باعث اسپتال میں تمام سروسز معطل کردی گئی ہیں۔

ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس اسپتال میں احتجاج کے بعد سڑکوں پر نکل آئے اور فوارہ چوک میں احتجاج کرتے ہوئے روڈ ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔

مظاہرین نے پولیس کے خلاف نعرہ بازی کی اور لیڈی ڈاکٹر کے قتل کو پولیس کی نااہلی قرار دے دیا۔

چاغی: اسسٹنٹ کمشنر دالبندین مجیب الرحمٰن ساتکزئی نے تحصیل چاغی میں قائم افغان مہاجرین کمیونٹی اسکول اور ہیلتھ کیئر سینٹر...
09/12/2025

چاغی:
اسسٹنٹ کمشنر دالبندین مجیب الرحمٰن ساتکزئی نے تحصیل چاغی میں قائم افغان مہاجرین کمیونٹی اسکول اور ہیلتھ کیئر سینٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

09/12/2025

*‏غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پاکستان میں اگلے سال تک سولر پینلز کی بجلی نیشنل گرڈ سے بڑھ جائے گی۔*

برطانوی خبرایجنسی رائٹرز نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ انڈسٹریل ریجن میں سولر پینلز نیشنل گرڈ سے زیادہ بجلی بنائیں گے، سولر پینلز کی وجہ سے کاربن کا اخراج اور بلوں میں کمی آئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق نیشنل گرڈ سے ڈیمانڈ میں کمی سے یوٹیلٹی کمپنیوں کو نقصان ہورہا ہے، پاکستان نیشنل گرڈ سے زیادہ سولر بجلی بنانے والا پہلا ترقی پذیر ملک بنے گا۔

رائٹرز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سولر بجلی کی پیداوار میں لاہور سب سے آگے ہے، فیصل آباد کا دوسرا اور سیالکوٹ کا تیسرا نمبر ہے۔

‎ ‎

Address

Quetta City
Quetta

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DST posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share