21/04/2026
مرکزِ اہلسنت جامع مسجد نورانی کو حب انتظامیہ کی جانب سے رات کے اندھیرے میں بغیر کسی سرکاری نوٹس کے سیل کرنا نہایت افسوسناک اور قابلِ مذمت اقدام ہے۔ اس اچانک کارروائی سے نمازیوں کو عبادات سے محرومی کا سامنا کرنا پڑا اور عوام کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے۔
شہری و مذہبی حلقوں میں اس عمل پر شدید تشویش پائی جا رہی ہے اور مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کی جائیں، ذمہ داران کا تعین کر کے کارروائی کی جائے اور مسجد کو فوری طور پر کھول کر عبادات بحال کی جائیں۔