Daily Fouz-ul-Azeem Digital

Daily Fouz-ul-Azeem Digital روزنامہ فوزالعظیم کوئٹہ ایک باوقار پرنٹ/ڈیجیٹل اخبار ہے جو ملک بھر کی تازہ خبریں آپ تک پہنچاتی ہے

کوئٹہ: بی این پی (عوامی) ضلع کوئٹہ کے رہنماء دُر محمد لہڑی کے بھائی فاروق لہڑی گزشتہ روز سریاب روڈ پر پیش آنے والے ناخوش...
22/09/2026

کوئٹہ: بی این پی (عوامی) ضلع کوئٹہ کے رہنماء دُر محمد لہڑی کے بھائی فاروق لہڑی گزشتہ روز سریاب روڈ پر پیش آنے والے ناخوش گوار واقعے میں شہید ہوگئے۔ ان کی فاتحہ خوانی کلی شموزئی میں جاری ہے۰

اسلام آباد: سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان سینیٹر میر عبدالقدوس بزنجو سے ان کے چچا میر عبداللہ جان بزنجو اور ماموں میر اللہ دا...
20/09/2026

اسلام آباد: سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان سینیٹر میر عبدالقدوس بزنجو سے ان کے چچا میر عبداللہ جان بزنجو اور ماموں میر اللہ داد بزنجو کے وفات پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سینیٹر انوار الحق کاکڑ ، آغا شکیل احمد درانی اظہار تعزیت و فاتحہ خوانی کررہے ہیں.

بلوچستان پولیس کی ہیلپ لائن 1715 فعال، تمام شہریوں کو شکایات کے فوری اندراج کی سہولت پولیس کے نامناسب رویے، رشوت اوربدعن...
20/09/2026

بلوچستان پولیس کی ہیلپ لائن 1715 فعال، تمام شہریوں کو شکایات کے فوری اندراج کی سہولت
پولیس کے نامناسب رویے، رشوت اوربدعنوانی ،نا انصافی یاقابل شکایت کے علاوہ ایف آئی آر کا اندراج نہ ہونا کےمعاملے پر خاموش رہنے کی

کوئٹہ، 20 ستمبر 2026 ترجمان بلوچستان کے ایک پریس ریلیز کے مطابق پولیس نے عوامی شکایات کے فوری اندراج اور ان پر بروقت کارروائی کے لیے پولیس ہیلپ لائن 1715 کے استعمال سے متعلق آگاہی مہم شروع کر دی ہے، جس کے تحت شہری پولیس سے متعلق شکایات، فوری مدد اور دیگر متعلقہ معاملات کے لیے ہیلپ لائن سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
ترجمان کے مطابق بلوچستان پولیس کی جانب سے آگاہی کے سلسلے میں شہری ایف آئی آر یا شکایت درج نہ کیے جانے، پولیس اہلکاروں کے ناجائز یا نامناسب رویے، رشوت اور بدعنوانی سمیت فوری نوعیت کے قابلِ شکایت معاملات ہیلپ لائن 1715 پر رپورٹ کر سکتے ہیں۔
عوامی شکایات کی مؤثر مانیٹرنگ اور ان پر بروقت کارروائی کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو درپیش مسائل کے ازالے کے لیے فوری اقدامات کیے جا سکیں۔
شہری شکایات اور متعلقہ پریس ریلیز کے مطابق معلومات کے لیے درج ذیل نمبرز پر رابطہ کر سکتے ہیں:
پولیس ہیلپ لائن: 1715
فون: 081-9204851
واٹس ایپ: 0304-3470110
بلوچستان پولیس نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ کسی بھی ناانصافی، بدعنوانی یا قابلِ شکایت معاملے پر خاموش رہنے کے بجائے متعلقہ ہیلپ لائن کے ذریعے اطلاع دیں تاکہ شکایت کا اندراج اور بروقت کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔

*ایک ہفتے میں 19 اشیائے ضروریہ مزید مہنگی، سب سے زیادہ اضافہ ڈیزل کی قیمت میں ہوا*وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائ...
20/09/2026

*ایک ہفتے میں 19 اشیائے ضروریہ مزید مہنگی، سب سے زیادہ اضافہ ڈیزل کی قیمت میں ہوا*
وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کر دیے، جس کے مطابق 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے*۔
وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق 51 اشیائے ضروریہ میں سے 19 کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 9 میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ 23 کی قیمتیں مستحکم رہیں*۔
*اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے میں ڈیزل 7.29 فیصد، پیٹرول 6.40 فیصد اور ایل پی جی 3.26 فیصد مہنگی ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار بنیاد پر لہسن اور انڈے بھی مہنگے ہوئے جبکہ کیلے 6.17 اور ٹماٹر 5.66 فیصد سستے ہوئےپیاز کی قیمت میں 4.57 فیصد اور مرغی کی قیمت میں 2.33 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی*

موسمیاتی نظام ’ایل نینو‘ اب ’سپر ایل نینو‘ میں تبدیل ، پوری دنیا کو متاثر کررہا ہے :بحرالکاہل میں طاقتور شکل اختیار کرنے...
20/09/2026

موسمیاتی نظام ’ایل نینو‘ اب ’سپر ایل نینو‘ میں تبدیل ، پوری دنیا کو متاثر کررہا ہے :
بحرالکاہل میں طاقتور شکل اختیار کرنے والا موسمیاتی نظام ’ایل نینو‘ اب ایک ’سپر ایل نینو‘ میں تبدیل ہو کر پوری دنیا کے موسم کو تبدیل کر رہا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ ہر 2 سے 7 سال کے دوران بننے والا موسمیاتی نظام ’ایل نینو‘ وسطی اور مشرقی بحرالکاہل میں سمندروں کے پانی کے درجہ حرارت میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔ اس سال کا ’ایل نینو‘ پانی کی سطح کے درجہ حرارت میں 2 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ اضافے کے باعث جون میں بننا شروع ہوا تھا، اس موسمیاتی نظام کی اوسطاً عمر ڈیڑھ سال یا 18 مہینے ہوتی ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے مطابق تازہ ترین صورتحال یہ ہے کہ یہ موسمیاتی نظام اب ایک طاقتور شکل اختیار کر کے ’سپر ایل نینو‘ میں تبدیل ہو چکا ہے۔ اندازے ہیں کہ اگلے سال 2027 کے شروع میں ’سپر ایل نینو‘ اپنی طاقت کے عروج پر ہوگا اور خدشہ ہے کہ یہ اب تک کے سب سے طاقتور ’سپر ایل نینو‘ سسٹمز میں سے ایک ہوگا۔
امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق اس ’سپر ایل نینو‘ کے زیرِ اثر ایک جانب مشرقی افریقہ اور جنوبی امریکہ میں انتہائی شدید بارشیں ہو سکتی ہیں، جبکہ دوسری جانب اسی موسمیاتی سسٹم کی وجہ سے جنوبی ایشیا، جنوب مشرقی ایشیا، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ میں شدید خشک سالی کا خدشہ ہے۔

*~رات کو دیر تک جاگنا اور دن میں سونا وٹامن ڈی کی خاموش *وبا*~**آج کل کوئٹہ سمیت پورے پاکستان میں رات دیر تک جاگنے اور د...
19/09/2026

*~رات کو دیر تک جاگنا اور دن میں سونا وٹامن ڈی کی خاموش *وبا*~*

*آج کل کوئٹہ سمیت پورے پاکستان میں رات دیر تک جاگنے اور دن بھر سونے کا رجحان عام ہوتا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے مرد و خواتین دونوں میں وٹامن ڈی کی کمی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ تحقیقی اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کی تقریباً 50 سے 78 فیصد آبادی اس کمی کا شکار ہے، جبکہ حاملہ خواتین میں یہ شرح 70 فیصد اور عام خواتین میں 66 فیصد تک ریکارڈ کی گئی ہے۔ حیران کن بات یہ ہے کہ سورج کی روشنی وافر مقدار میں دستیاب ہونے کے باوجود، رات کو جاگنے اور دن کو سونے کی عادت ہمیں دھوپ سے دور کر دیتی ہے، جو اس کمی کی بڑی وجہ بنتی ہے۔*

*اس کمی کے نتیجے میں ہڈیاں کمزور ہونے لگتی ہیں، قوتِ مدافعت گھٹ جاتی ہے، بالوں کا گرنا شروع ہو جاتا ہے، جوڑوں اور پٹھوں میں درد رہنے لگتا ہے، اور ڈپریشن و تھکاوٹ جیسے مسائل بھی جنم لیتے ہیں۔ طویل عرصے تک نظر انداز کرنے پر یہ ذیابیطس اور امراضِ قلب جیسے سنگین خطرات کو بھی بڑھا دیتی ہے۔*

*اس مسئلے کا سب سے آسان حل نیند کا شیڈول درست کرنا اور صبح کے وقت کم از کم 15 سے 20 منٹ دھوپ میں گزارنا ہے۔ ساتھ ہی غذا میں انڈے، دودھ اور مچھلی شامل کریں، اسکرین ٹائم کم کرے*

*انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نصیرآبادڈویژن19ستمبر*نصیراباد۔۔۔۔۔ کچھی پلین واٹر سپلائی اسکیم فیز ٹو کی مین پائپ لائن اٹھارہ انچ ڈ...
19/09/2026

*انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نصیرآبادڈویژن19ستمبر*

نصیراباد۔۔۔۔۔ کچھی پلین واٹر سپلائی اسکیم فیز ٹو کی مین پائپ لائن اٹھارہ انچ ڈایہ کو رات کی تاریکی میں ایکسی ویٹر کے ذریعے توڑ کر غیر قانونی کاشتکاری کرنے پر محکمہ پی ایچ ای نے پولیس کی مدد سے گرینڈ اپریشن کرتے ہوے درجنوں واٹر کنکشن کاٹ دیے گئے غیر قانونی واٹر کنیکشن لگانے پائپ لائن کو نقصان پہنچانے اور زرعی ابادی و کاشتکاری کرنے پر چار افراد کو گرفتار کرلیا گیا ڈیزل انجن مشین ڈی واٹریننگ موٹر مشنری ضبط مقدمات درج کروانے کے لیے پولیس کو مراسلے ارسال کردیے گئے غیر قانونی واٹر کنکشن لگانے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جاے گا ایگزیکٹو انجنیئر کچھی پلین واٹر سپلائی اسکیم ذاکر حسین جمالی جونئر انجنیئر محمد ایوب بھٹو و پی ایچ ای کے عملے اور پولیس کی مدد سے ڈیرہ مراد جمالی ربیع کینال نوتال ودیگر ایریاز میں مین پائپ لائن میں غیر قانونی کنکشن لگانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوے درجنوں وااٹر کنکشن کاٹ کر سیل کر دئے گئے ہیں مین پائپ لائن سے تین انچ دو انچ اور ایک انچ ڈایہ کے غیر قانونی واٹر کنکشن لگا کر ابادی و کاشتکاری کی جارہی تھی اس سلسلے میں چار افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے غیر قانونی کاشتکاری میں استعمال ہونے والی مشنری کو بھی پولیس نے اپنی تحویل میں لیکر تھانہ منتقل کردیا گیا ایگزیکٹو انجنئر کچھی پلین واٹر سپلائی اسکیم ذاکر حسین جمالی نے بتایا کہ ربی کینال ودیگر ایریاز میں أے روز پایپ لائن کو توڑ دیتے ہیں جس سے بڑے پیمانے پر پانی ضیایع ہوتا ہے پانی ضیاع ہونے کی وجہ سے نوتال لانڈھی بختیاراباد بھاگ ودیگر علاقوں کو پانی کی سپلائی متاثر ہو رہی تھی انہوں نے بتایا کہ کچھی پلین واٹر سپلائی اسکیم سے تین اضلاع نصیراباد سبی اور کچھی کے علاقوں کو پانی کی فراہمی ہورہی ہے انہون نے کہا پانی کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں کو کسی صورتحال برداشت نہیں کرینگے پانی کی بلا تعطل فراہمی حال جاری رکھیں گے انہوں نے کہا پایپ لائن کو نقصان پہنچا نے اور غیر قانونی واٹر کنکشن لگانے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا عمل جاری رہے گا عوام سے اپیل ہے کہ وہ پائپ لائن کو توڑنے اور غیر قانونی کنکشن لگانے سے اجتناب کریں۔

ڈاکٹر ناشناس لہڑی اور مرتضیٰ ترین کا سینئر صحافی نصیر کاکڑ سے ملاقات،سینئر صحافی نصیر کاکڑ کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر...
19/09/2026

ڈاکٹر ناشناس لہڑی اور مرتضیٰ ترین کا سینئر صحافی نصیر کاکڑ سے ملاقات،
سینئر صحافی نصیر کاکڑ کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر اظہار تشویش اور ان کے ساتھ یکجہتی کی
کوئٹہ (پ ر) بی این پی (عوامی) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و پاکستان میڈیا کونسل بلوچستان کے چیئرمین ڈاکٹر ناشناس لہڑی اور نیوز پیپر ایکشن کمیٹی کے جنرل سیکرٹری مرتضیٰ ترین عرفان ناشناس نے یو این اے کے بیورو چیف سینئر صحافی نصیر کاکڑ کے آفس جا کر ان سے ملاقات کی اور گزشتہ دنوں ان کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے حوالے سے حال پرسی کی اس کے بعد انہوں نے سینئر صحافی نصیر کاکڑ کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے یکجہتی کی.

بی این پی (عوامی) کے مرکزی صدر رکن صوبائی اسمبلی راجی راہشون واجہ میر اسد اللہ بلوچ سے پارٹی کے مرکزی عہدیدار و کارکن مل...
17/09/2026

بی این پی (عوامی) کے مرکزی صدر رکن صوبائی اسمبلی راجی راہشون واجہ میر اسد اللہ بلوچ سے پارٹی کے مرکزی عہدیدار و کارکن ملاقات کررہے ہیں

15/09/2026

اخترمینگل کی سیاسی زندگی تصادات کا شکار نظر آرہی ہےجنرل باجوہ کی توسیع میں ووٹ دینے والے اب انقلابی بن گئے ہیں، انوار الحق کاکڑ

Address

Saryab Road
Quetta

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Fouz-ul-Azeem Digital posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share