Times Of Chenab

Times Of Chenab For News & Opinions, Contact Us:
📞+923366488334 News/Media Website
(1)

📢 چناب نگر میں فری طبی و غذائی مشاورتی کیمپ🏥 نیو الکمسٹ فارمیسی، چناب نگر کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جا رہ...
17/08/2026

📢 چناب نگر میں فری طبی و غذائی مشاورتی کیمپ
🏥 نیو الکمسٹ فارمیسی، چناب نگر کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جہاں مختلف صحت کے مسائل کے حوالے سے ماہرین سے مفت رہنمائی حاصل کی جا سکتی ہے۔
کیمپ میں درج ذیل امور کے حوالے سے رہنمائی اور چیک اپ کی سہولت دستیاب ہوگی:
🔹 بچوں کے قد، وزن اور BMI کا جائزہ
🔹 بلڈ شوگر (BSR)
🔹 بلڈ پریشر
🔹 وزن اور موٹاپے سے متعلق غذائی مشاورت
🔹 بچوں کی نشوونما اور صحت
🔹 خواتین کی صحت اور PCOS سے متعلق رہنمائی
🔹 حمل اور تولیدی صحت سے متعلق مشاورت
🔹 ہارمونز اور دیگر صحت کے مسائل
🔹 بچوں اور بڑوں کے لیے غذائی رہنمائی
🔹 مختلف عمر کے افراد کے لیے خصوصی غذائی مشورے
📅 تاریخ: 18 اگست 2026
⏰ وقت: صبح 11 بجے سے شام 6 بجے تک
📍 مقام: نیو الکمسٹ فارمیسی، چناب نگر
📞 رابطہ:
0337-0699339
0333-2152497
فری کیمپ سے فائدہ اٹھائیں اور اپنی صحت کے حوالے سے ماہرین سے مفت رہنمائی حاصل کریں۔
یہ معلومات اپنے دوستوں اور عزیزوں تک بھی ضرور پہنچائیں۔

تیرہ سالہ عوامی خدمت کے بعد طاہرہ خان بیرونِ ملک پی ایچ ڈی کے لیے روانہ، انجینئر محمد عمران نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر چنی...
17/08/2026

تیرہ سالہ عوامی خدمت کے بعد طاہرہ خان بیرونِ ملک پی ایچ ڈی کے لیے روانہ، انجینئر محمد عمران نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر چنیوٹ کا چارج سنبھال لیا

چنیوٹ (ٹائمز آف چناب): ریسکیو 1122 چنیوٹ میں انتظامی سطح پر تبدیلی کے بعد انجینئر محمد عمران نے نئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کی حیثیت سے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔

اس موقع پر ریسکیو 1122 کے افسران و اہلکاروں کی جانب سے سابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر طاہرہ خان کی 13 سالہ خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور انہیں الوداعی سلامی دی گئی۔

طاہرہ خان ریسکیو 1122 کی پہلی خاتون ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کے طور پر ضلع چنیوٹ میں خدمات انجام دیتی رہی ہیں۔ ان کے دورِ تعیناتی کے دوران ریسکیو 1122 سروسز کا دائرہ کار تمام تحصیلوں تک وسیع کیا گیا، جبکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 60 کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس سینٹرز قائم کیے گئے۔

ان کی کاوشوں سے دیہی علاقوں میں 1400 سے زائد کنوؤں کو محفوظ بنایا گیا، جبکہ فائر سیفٹی مہم کے تحت 934 فائر ایکسٹنگوشرز کی تنصیب بھی عمل میں لائی گئی۔ طاہرہ خان کو 2017 اور 2018 میں مسلسل دو مرتبہ پنجاب کی بہترین ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر قرار دیا گیا، جبکہ انہیں Avoidable Deaths Network Hero Award 2025 سمیت متعدد اعزازات سے بھی نوازا گیا۔

طاہرہ خان نے پاکستان کی پہلی خاتون PEER Instructor کی حیثیت سے بھی تربیتی خدمات انجام دیں۔ اب وہ اسکالرشپ پر بیرونِ ملک ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں پی ایچ ڈی کے لیے منتخب ہوئی ہیں، جس کے باعث انہیں اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے رخصت دی گئی ہے۔

نئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر محمد عمران نے ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد کہا کہ ضلع چنیوٹ کے شہریوں کو بروقت، مؤثر اور پیشہ ورانہ ایمرجنسی سروسز کی فراہمی کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو فوری امداد کی فراہمی اور ریسکیو سروس کے معیار میں بہتری کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

اس موقع پر ریسکیو 1122 کے افسران و اہلکاروں نے انجینئر محمد عمران کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں، جبکہ طاہرہ خان کے لیے بھی ان کے تعلیمی سفر اور مستقبل میں مزید کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اہم اطلاع | چناب نگر کے رہائشی نوجوان کے لواحقین کی تلاشچناب نگر (چنیوٹ) سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان اس وقت تھانہ ڈیرہ...
17/08/2026

اہم اطلاع | چناب نگر کے رہائشی نوجوان کے لواحقین کی تلاش
چناب نگر (چنیوٹ) سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان اس وقت تھانہ ڈیرہ رحیم، ضلع ساہیوال میں موجود ہے۔
اگر کوئی شخص اس نوجوان کو جانتا ہو یا اس کے لواحقین کے بارے میں معلومات رکھتا ہو تو براہِ کرم انہیں فوری طور پر اطلاع کریں تاکہ نوجوان کو اس کے اہلِ خانہ تک پہنچایا جا سکے۔
براہِ کرم اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں۔

چناب نگر میں سوئی گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا، گھریلو صارفین مشکلات کا شکارچناب نگر (ٹائمز آف چناب): ملک کے دیگر علاق...
16/08/2026

چناب نگر میں سوئی گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا، گھریلو صارفین مشکلات کا شکار
چناب نگر (ٹائمز آف چناب): ملک کے دیگر علاقوں کی طرح چناب نگر میں بھی سوئی گیس کی فراہمی کا بحران شدت اختیار کر گیا، جس کے باعث گھریلو صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
شہریوں کے مطابق گیس کی فراہمی میں کمی اور کم پریشر کے باعث کھانا پکانے سمیت گھریلو معمولات متاثر ہو رہے ہیں۔ دوسری جانب متبادل ایندھن کے طور پر استعمال ہونے والی ایل پی جی، لکڑی اور کوئلہ بھی مہنگا ہونے کے باعث عام شہریوں کی پہنچ سے دور ہوتا جا رہا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ سوئی گیس کی عدم دستیابی کے باعث انہیں متبادل ایندھن خریدنے پر مجبور ہونا پڑتا ہے، جس سے گھریلو بجٹ مزید متاثر ہو رہا ہے۔
اہلِ علاقہ نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ چناب نگر میں سوئی گیس کی فراہمی اور کم پریشر کے مسئلے کا نوٹس لے کر اسے فوری طور پر حل کیا جائے تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات میں کمی آ سکے۔

16/08/2026

یومِ آزادی کے موقع پر چناب نگر پولیس کی کارروائی، جوئے کے اڈے پر چھاپہ، 8 جواری گرفتار
چناب نگر (ٹائمز آف چناب): یومِ آزادی 14 اگست کے موقع پر تھانہ چناب نگر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے محلہ نصیر آباد چناب نگر میں مبینہ جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر 8 افراد کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان تاش کے ذریعے جواء کھیلنے میں مصروف تھے۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے ڈیڑھ لاکھ روپے سے زائد داؤ پر لگی رقم اور تاش کے پتے برآمد ہوئے۔
کارروائی ایس ایچ او تھانہ چناب نگر انسپکٹر سیف اللہ اور سب انسپکٹر ثاقب علی کی ٹیم نے کی۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ چناب نگر میں قمار بازی آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع 15 یا متعلقہ پولیس اسٹیشن کو دیں۔

14/08/2026

پاکستان کی اناسی ویں سالگرہ چناب نگر میں کیسے منائی گئی؟

آج 14 اگست کے موقع پر قائداعظم محمد علی جناح کے 11 اگست 1947ء کے تاریخی خطاب کے یہ الفاظ ضرور یاد رکھنے چاہئیں:

“آپ آزاد ہیں، آپ اپنے مندروں میں جانے کے لیے آزاد ہیں، اپنی مساجد میں جانے کے لیے آزاد ہیں یا پاکستان میں کسی بھی عبادت گاہ میں جانے کے لیے آزاد ہیں۔”

اور:

“آپ کا تعلق کسی بھی مذہب، ذات یا عقیدے سے ہو، اس کا ریاست کے معاملات سے کوئی تعلق نہیں۔”

یہ اصول واضح کرتا ہے کہ ہر شہری اپنی شناخت اور عقیدے کے ساتھ برابر کا پاکستانی ہے۔

چناب نگر میں بھی پاکستان کی اناسی ویں سالگرہ کے موقع پر جشنِ آزادی بھرپور جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔ شہریوں نے سرکاری و غیر سرکاری اداروں، عمارتوں، بازاروں اور مختلف مقامات کو خوبصورت سبز و سفید لائٹنگ، قومی پرچموں، قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کی تصاویر سے سجا دیا ہے۔ شہر بھر میں جشنِ آزادی کی رونقیں نمایاں ہیں اور ہر طرف وطن سے محبت کا جذبہ دکھائی دے رہا ہے۔

اس موقع پر شہریوں کا کہنا ہے کہ پاکستان کا یومِ آزادی صرف خوشی منانے کا دن نہیں بلکہ اپنے وطن سے محبت اور اس کی ترقی کے لیے عہد کرنے کا دن بھی ہے۔ اگر ہم ایک بہتر پاکستان چاہتے ہیں اور نظام میں بہتری دیکھنا چاہتے ہیں تو اس کی ابتدا ہمیں خود اپنی ذات اور اپنے کردار سے کرنی ہوگی۔ ایک ذمہ دار، ایماندار اور باشعور قوم ہی مضبوط اور خوشحال پاکستان کی بنیاد رکھ سکتی ہے۔

قائداعظم نے فرمایا تھا:

“ہم سب ایک ریاست کے شہری اور برابر کے شہری ہیں۔”

بس یہی پاکستان ہونا چاہیے — جہاں امن ہو، یکجہتی ہو، ہر شہری محفوظ ہو اور سب کو آگے بڑھنے اور اچھی زندگی گزارنے کا برابر موقع ملے۔

اللہ تعالیٰ ہمارے وطنِ عزیز پاکستان کو امن، ترقی اور باہمی محبت سے بھر دے۔ آمین۔

یہ ملک ہم سب کا ہے۔ پاکستان زندہ باد!

14/08/2026

14 August Mubarak
Tahir Heart Institute Chenab Nagar

اسسٹنٹ کمشنر لالیاں حبیبہ بلال کا چناب پارک چناب نگر کا تفصیلی دورہچناب نگر: (ٹائمز آف چناب) اسسٹنٹ کمشنر لالیاں میڈم حب...
12/08/2026

اسسٹنٹ کمشنر لالیاں حبیبہ بلال کا چناب پارک چناب نگر کا تفصیلی دورہ

چناب نگر: (ٹائمز آف چناب) اسسٹنٹ کمشنر لالیاں میڈم حبیبہ بلال نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی چناب نگر پرویز اختر کے ہمراہ 11 اگست 2026ء کو چناب پارک چناب نگر کا تفصیلی دورہ کیا۔

دورے کے دوران انہوں نے پارک میں جاری ترقیاتی کاموں، آبشار، نئے لگائے گئے پودوں، سرسبز پلاٹس کی بہتری، جھولوں اور کنٹین سمیت مختلف سہولیات کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔

اس موقع پر میڈم حبیبہ بلال نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو بہتر اور خوشگوار تفریحی ماحول فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ چناب نگر کے پارکس کی بہتری اور خوبصورتی کے لیے اقدامات مسلسل جاری رکھے جائیں گے اور شہریوں کو معیاری تفریحی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

چناب نگر میں بجلی کا نظام شدید متاثر، معمولی بارش اور آندھی کے بعد کئی علاقوں میں طویل لوڈشیڈنگچناب نگر (ٹائمز آف چناب):...
12/08/2026

چناب نگر میں بجلی کا نظام شدید متاثر، معمولی بارش اور آندھی کے بعد کئی علاقوں میں طویل لوڈشیڈنگ
چناب نگر (ٹائمز آف چناب): چناب نگر میں بجلی کی فراہمی کا نظام شہریوں کے لیے مسلسل مشکلات کا باعث بننے لگا۔ شہریوں کے مطابق معمولی بارش یا آندھی کے بعد مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی کئی کئی گھنٹوں کے بجائے بعض اوقات دو سے تین روز تک متاثر رہتی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ دن بھر کام کاج کے بعد جب لوگ رات کو اپنے گھروں کو واپس آتے ہیں تو اکثر علاقوں میں بجلی بند ہوتی ہے۔ بعض مقامات پر پوری رات بجلی کی فراہمی بحال نہیں ہو پاتی، جس سے بچوں، بزرگوں اور عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اہلِ علاقہ کے مطابق بارش یا تیز ہوا کے بعد بجلی کی خرابی معمول بن چکی ہے، جبکہ بجلی کی بحالی میں غیر معمولی تاخیر کے باعث شہریوں کی روزمرہ زندگی، کاروبار اور دیگر معمولات بھی متاثر ہوتے ہیں۔
شہریوں نے واپڈا اور متعلقہ بجلی تقسیم کار ادارے فیسکو سے مطالبہ کیا ہے کہ چناب نگر کے بجلی کے نظام کا جامع جائزہ لیا جائے، بار بار پیدا ہونے والی خرابیوں کی مستقل بنیادوں پر اصلاح کی جائے اور بارش و آندھی کے دوران بجلی کی فراہمی جلد بحال کرنے کے لیے مؤثر انتظامات کیے جائیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی بروقت بحالی اور نظام میں بہتری سے انہیں بار بار پیش آنے والی مشکلات سے نجات مل سکتی ہے۔

Address

Darul Nasar Sreet No. 6 Chenab Nagar
Rabwah
35460

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Times Of Chenab posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Times Of Chenab:

Shortcuts

Share