
16/06/2025
اگر آپ کے گھر یا کھیت میں سولر سسٹم لگا ہے اور آپ اس سے پانی کی موٹر چلا رہے ہیں، تو ایک اہم بات یاد رکھیں:
بجلی چاہے مفت ہو، مگر پانی نہیں!
زمین کے نیچے پانی کی سطح روز بروز کم ہو رہی ہے، اور اس کی بڑی وجہ ضرورت سے زیادہ پانی کا استعمال ہے۔ اگر ہم نے ابھی سے احتیاط نہ کی، تو آنے والے وقت میں ہماری نسلوں کو پانی جیسی قیمتی نعمت کے لیے ترسنا پڑے گا۔
براہِ کرم!
پانی کو سمجھداری سے استعمال کریں، صرف ضرورت کے وقت موٹر چلائیں۔ پانی بچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
پانی بچائیں، مستقبل بچائیں!