
13/08/2025
اس تصویر کو دیکھ کر ہر غیرت مند پاکستانی کے دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے کہ آخر ہم کس قوم کے بیٹے ہیں؟ یہ جوان کسی کان یا معدنیات کے لیے نہیں، بلکہ تمہاری سانسوں کی آزادی، تمہارے گھروں کی سلامتی اور تمہاری آنے والی نسلوں کے مستقبل کے لیے جان دے رہا ہے۔
جو لوگ اس دہشتگردی کی جنگ کو "معدنیات کی جنگ" کہہ کر کمزور کرنے کی کوشش کرتے ہیں، وہ دراصل شہداء کے خون کی توہین کرتے ہیں اور دشمن کے بیانیے کو مضبوط بناتے ہیں۔ یاد رکھو! یہ جنگ اس لیے لڑی جا رہی ہے تاکہ تم اپنے بچوں کے ساتھ سکون سے جی سکو، نہ کہ دشمن کے غلام بنو۔
آؤ! اختلافات اپنی جگہ، لیکن اپنی فوج کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کو پہچانو، اور شہداء کے خون کا حق ادا کرو۔ یہ جنگ پاکستان کے وجود اور تمہارے وقار کی جنگ ہے — اور اس جنگ میں ہمارے ہیرو اپنا کل قربان کر کے ہمارا آج بچا رہے ہیں۔ 🇵🇰