25/09/2026
لاڑکانہ (گڑھی خدا بخش) 20 ستمبر کو میر مرتضیٰ بھٹو کی 30ویں برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش میں مزارِ شہید میر مرتضیٰ بھٹو پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر علی ایوب رند نے اپنے قائد جونیئر ذوالفقار علی بھٹو کے ہمراہ خصوصی شرکت کی۔ مزار پر حاضری دے کر شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور اجتماعی دعا کی گئی، جبکہ پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
برسی کے موقع پر خیرات، لنگر، کھانے اور پانی کے وسیع انتظامات بھی کیے گئے۔ انتظامات قائدِ انقلاب شہید میر مرتضیٰ بھٹو کے ساتھی غازی عنایت علی خان عمرانی کی زیرِ نگرانی کیے گئے، جبکہ ملک بھر سے آنے والے کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔