
18/07/2025
*کیا اونٹ کا ایک آنسو 26 قسم کے سانپوں کے زہر کے لیے مؤثر ہے؟*
ایک حیران کن سائنسی تحقیق میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ اونٹ کے خون اور آنسوؤں میں موجود مخصوص انٹی باڈیز (جنہیں Nanobodies بھی کہا جاتا ہے) سانپ کے زہریلے اثرات کو غیر مؤثر بنانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
یہ تحقیق بھارت کے شہر بیکانیر، راجستھان میں واقع ریسرچ سنٹر نے کی، جہاں اونٹوں کو سانپ کے زہر (خاص طور پر Saw-scaled viper) سے immunize کیا گیا۔
نتائج حیرت انگیز تھے۔ اونٹ کے ایک قطرے آنسو میں اتنی انٹی باڈیز تھیں کہ وہ 26 مختلف سانپوں کے زہر کو بے اثر کر سکتی تھیں۔
اسی طرح کی ایک اور تحقیق متحدہ عرب امارات، دبئی کے میں بھی کی گئی، جس میں اونٹ کے آنسوؤں سے زہر کے باعث ہونے والے اندرونی خون بہنے (hemorrhage) اور جمنے کی خرابی (coagulopathy) کو مؤثر طریقے سے روکا گیا۔