R.Y.K News

R.Y.K News RYK News:Your trusted source for timely and accurate news update.Covering local and global stories…..

نادرا کی جانب سے پیدائش اور وفات کے آن لائن اندراج کا آغازشہری اب پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے متعلقہ یونین کونسل میں ...
11/08/2025

نادرا کی جانب سے پیدائش اور وفات کے آن لائن اندراج کا آغاز
شہری اب پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے متعلقہ یونین کونسل میں اندراج کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے
پہلے مرحلے میں یہ سہولت چکوال، جہلم اور ننکانہ صاحب کی یونین کونسلوں میں فراہم کر دی گئی ہے
مرحلہ وار پروگرام کے تحت بہت جلد یہ سہولت پاکستان بھر میں دستیاب ہو گی

اے ایس پی آغا انعام اللہ کی قیادت میں تھانہ کوٹسبزل پولیس اور مسلح افراد میں فائرنگ کا تبادلہ 2 ڈاکو ہلاک مسلح افراد کی ...
11/08/2025

اے ایس پی آغا انعام اللہ کی قیادت میں تھانہ کوٹسبزل پولیس اور مسلح افراد میں فائرنگ کا تبادلہ 2 ڈاکو ہلاک مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس وین کو بھی جزوی طور پر نقصان پہنچا

ہلاک ڈاکووں سے اسلحہ اور موٹرسائکل برآمد ڈاکووں کی شناخت کی جارہی ہے،
ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس موبائل کو بھی نقصان پہنچا.

ضلع رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے امیدوار (کانسٹیبل اور لیڈی کانسٹیبل وائرلیس آپریٹرز) بھرتی کی درخواستیں مورخہ 2025-0...
11/08/2025

ضلع رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے امیدوار (کانسٹیبل اور لیڈی کانسٹیبل وائرلیس آپریٹرز) بھرتی کی درخواستیں مورخہ 2025-08-11 تا 2025-08-25 تک دفترِ ڈسٹرکٹ وائرلیس کنٹرول،صادق شہید پولیس لائن رحیم یار خان میں جمع کروائیں گے۔

*رحیم یارخان: بانو بازار میں پیرا اتھارٹی کی جانب سے تاجروں کیخلاف کارروائی کی اطلاع ملتے ہی ضلعی صدر مرکزی انجمن تاجران...
09/08/2025

*رحیم یارخان: بانو بازار میں پیرا اتھارٹی کی جانب سے تاجروں کیخلاف کارروائی کی اطلاع ملتے ہی ضلعی صدر مرکزی انجمن تاجران و گروپ لیڈر چیمبر آف کامرس چوہدری عبدالرئوف مختار، سابق صدر چیمبر آف کامرس چوہدری جاوید ارشاد، ڈائریکٹر فضل موٹرز چوہدری وقاص فضل تاجر برادری سے اظہار ہمدردی اور حوصلہ افزائی کے لیے علی فہیم ٹریڈرز پر محمد فہیم ودیگر کاروباری شخصیات کے پاس موقع پر پہنچے اور اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا، چوہدری عبدالرئوف مختار نے کہاکہ تاجر برادری کیخلاف غیر قانونی کارروائیاں قابل مذمت ہیں اور اب انشاء اللہ ہر فورم پر تاجر برادری پر ہونے والے ظلم بارے آواز اٹھائیں گے، کاروباری طبقے کا استحصال کرنے والی قوتوں نے ہماری خاموشی کو کمزوری سمجھا لیکن اب کوئی بھی غیر قانونی کارروائی کی کوشش کی تو بھرپور جواب دیں گے، انتظامیہ ضلع کا امن قائم رکھنے میں اپنا مثبت کردار ادا کرے۔*

ایکنک نے 306 کلومیٹر طویل حیدرآباد تا سکھر موٹروے M-6 کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے، جسے 5 سیکشنز میں مکمل کیا جائے گا۔ پہ...
09/08/2025

ایکنک نے 306 کلومیٹر طویل حیدرآباد تا سکھر موٹروے M-6 کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے، جسے 5 سیکشنز میں مکمل کیا جائے گا۔ پہلے 3 سیکشنز اسلامی ڈویلپمنٹ بینک کے قرض سے 180 کلومیٹر تک تعمیر ہوں گے، جبکہ باقی 2 سیکشنز وفاقی فنڈز یا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مکمل کیے جائیں گے۔ منصوبے کی لاگت 307 ارب روپے سے زائد ہے، جس میں 15 انٹرچینج، دریائے سندھ پر ایک بڑا پل، 19 انڈر پاس، 6 فلائی اوورز اور ہر 50 کلومیٹر پر 10 سروس ایریاز شامل ہوں گے۔ موٹروے سکھر سے خیرپور، نوشہروفیروز، بینظیر آباد، مٹیاری اور جامشورو سے گزرتے ہوئے حیدرآباد پہنچے گی۔ اس منصوبے کو 30 ماہ میں مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

07/08/2025

پھل سبزی ریڑھی بند ، سٹال بند ، چائے خانے بند، چنگچی رکشا لوڈر رکشا بند ، سرکاری نوکری بند ، محکمے بند اور برائے فروخت/ ہرقدم پر چالان جرمانے/یا اللہ! ملک و عوام پر رحم فرما

07/08/2025

حکومت پنجاب کا ٹی ایچ کیو ہسپتال صادق آباد کی نجکاری کا فیصلہ
بہت جلد پرائیویٹ کردیا جائیگا، لسٹ جاری

قوم اپنے سپہ سالار کے ساتھ ہے!چند سیاسی عناصر کی جانب سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے خلاف چلائی گئی جعلی پروپیگنڈا مہم د...
05/08/2025

قوم اپنے سپہ سالار کے ساتھ ہے!

چند سیاسی عناصر کی جانب سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے خلاف چلائی گئی جعلی پروپیگنڈا مہم دراصل ریاستِ پاکستان، اس کے نظریے اور وقار پر حملہ ہے۔ کروڑوں ڈالر کی اس مہم کا مقصد پاک فوج اور قوم کے اتحاد کو نقصان پہنچانا ہے۔

قوم نے واضح کر دیا:
ہم اپنے سپہ سالار کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں!

*رحیم یارخان: انتقامی کارروائی یا تجاوزات آپریشن یا کچھ اور ۔۔؟؟؟**چند روزقبل ساڑھے چار لاکھ کا جرمانہ کرنے کے بعد آج کی...
05/08/2025

*رحیم یارخان: انتقامی کارروائی یا تجاوزات آپریشن یا کچھ اور ۔۔؟؟؟*

*چند روزقبل ساڑھے چار لاکھ کا جرمانہ کرنے کے بعد آج کیفے سجاول سویٹ مارٹ رحیم یارخان پر تجاوزات کے نام پر ایک بار پھر آپریشن شروع*

🎉 I earned the emerging talent badge this week, recognising me for creating engaging content that sparks an interest amo...
05/08/2025

🎉 I earned the emerging talent badge this week, recognising me for creating engaging content that sparks an interest among my fans!

نادرا کی پاک آئی ڈی موبائل کا نیا ورژن، نئی خصوصیات اور سہولیات کے ساتھاب نادرا سنٹر کی اپائنٹمنٹ بک کرائیں، ٹریکنگ آئی ...
05/08/2025

نادرا کی پاک آئی ڈی موبائل کا نیا ورژن، نئی خصوصیات اور سہولیات کے ساتھ

اب نادرا سنٹر کی اپائنٹمنٹ بک کرائیں، ٹریکنگ آئی ڈی چیک کریں، اور بائیومیٹرک تصدیق ہو یا خاندان کے افراد کی تفصیل، سب کچھ پہلے سے زیادہ سہل اور آسان

نیا ورژن ڈاؤن لوڈ کریں اور نئی خصوصیات سے فائدہ اٹھائیں
ڈاؤن لوڈ لنک:
For Andriod: https://play.google.com/store/apps/details?id=pk.gov.nadra.pakid&hl=en&gl=US
For IOS: https://apps.apple.com/us/app/pak-identity/id1563975817

Address

Jail Road
Rahimyar Khan
64200

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when R.Y.K News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share