RYK NEWS DIGITAL

RYK NEWS DIGITAL RYK News Digital
An independent and autonomous news portal practicing public interest journalism, delivering authentic and reliable news.

A trusted source for verified, accurate,and timely updates no fake news,only truth. Every news with responsibility.

حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 22,22روپے لیٹر کمی کا فیصلہ اسلام آباد : حکومت نے عید کے تیسرے دن پیٹرولیم مصنوعات ...
29/05/2026

حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 22,22روپے لیٹر کمی کا فیصلہ

اسلام آباد : حکومت نے عید کے تیسرے دن پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 22 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 381 روپے 78 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

ڈیزل کی قیمت میں بھی 22 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 380 روپے 78 پیسےفی لیٹر ہوگئی ۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے، پچھلے ہفتے بھی عوام کو ریلیف دیا گیا اور پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی۔

وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت نے سخت ترین حالات میں بھی عوام کے لیے ریلیف کا سلسلہ جاری رکھا، پبلک،گڈز ٹرانسپورٹ ، موٹر سائیکل اور رکشہ استعمال کرنے والوں کےلیے فیول پر سبسڈی دی۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں بھی خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔

برطانوی خام تیل کی قیمت میں 1.46 ڈالر فی بیرل کی کمی ہوئی جس کے بعد برطانوی خام تیل کی نئی قیمت 92.25 ڈالر فی بیرل ہوگئی، امریکی خام تیل کی قیمت بھی 0.73 سینٹس کمی کے بعد 88.17 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

Follow RYK NEWS DIGITAL

یہ کس پرندے کے بچے ہیں؟
29/05/2026

یہ کس پرندے کے بچے ہیں؟

عید کے پہلے دو روز، ضلع رحیم یار خان میں 105 ٹریفک حادثات، 23 افراد جاں بحقرحیم یار خان: عید الاضحیٰ کے پہلے دو دنوں کے ...
29/05/2026

عید کے پہلے دو روز، ضلع رحیم یار خان میں 105 ٹریفک حادثات، 23 افراد جاں بحق

رحیم یار خان: عید الاضحیٰ کے پہلے دو دنوں کے دوران ضلع بھر میں مختلف حادثات اور جرائم کے واقعات میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آیا۔ ریسکیو اور متعلقہ اداروں کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں میں ضلع رحیم یار خان میں مجموعی طور پر 105 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق عید کے ابتدائی دو روز میں 5 آگ لگنے کے واقعات جبکہ 8 کرائم کے واقعات بھی پیش آئے۔ مختلف حادثات اور واقعات کے نتیجے میں 23 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق 354 زخمیوں اور مریضوں کو بروقت طبی امداد فراہم کرتے ہوئے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جہاں کئی افراد کو ابتدائی طبی امداد بھی دی گئی۔



.



سنی پل کے قریب ٹریفک حادثہ، نوجوان جاں بحق، ایک شخص زخمیرحیم یار خان کے علاقے سنی پل کے قریب دو موٹر سائیکلوں کے درمیان ...
28/05/2026

سنی پل کے قریب ٹریفک حادثہ، نوجوان جاں بحق، ایک شخص زخمی
رحیم یار خان کے علاقے سنی پل کے قریب دو موٹر سائیکلوں کے درمیان خوفناک ٹریفک حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ حادثے میں 24 سالہ محمد سمر ولد میر خان سکنہ چک نمبر 145 پی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، جبکہ 26 سالہ اللہ وسایا ولد عبد الستار زخمی ہوگیا۔
ریسکیو ایمبولینس نے زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسپتال منتقل کر دیا۔
Follow ryknewsdigital

سورج ☀️ آگ برسانے لگادادو میں گرمی کا نیا ریکارڈ قائم، پارہ 51.5 ڈگری تک پہنچ گیاسندھ کے دیہی شہر دادو میں شدید گرمی نے ...
28/05/2026

سورج ☀️ آگ برسانے لگا

دادو میں گرمی کا نیا ریکارڈ قائم، پارہ 51.5 ڈگری تک پہنچ گیا
سندھ کے دیہی شہر دادو میں شدید گرمی نے گزشتہ دس برس کا ریکارڈ توڑ دیا، جہاں درجہ حرارت 51.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اس سے قبل 18 مئی 2016ء کو دادو میں 51.4 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ ہوا تھا، تاہم آج اس سے بھی زیادہ گرمی پڑی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ریکارڈ ہونے والا درجہ حرارت مئی کے اوسط درجہ حرارت سے تقریباً 4.5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہا۔ اسی طرح لاڑکانہ اور جیکب آباد میں بھی پارہ 50.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔
دوسری جانب جنوبی پنجاب کے شہر رحیم یار خان میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ گرمی کی شدت 50 ڈگری تک محسوس کی گئی۔
واضح رہے کہ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے عید کی تعطیلات کے دوران ہیٹ ویو کے خدشے کے پیشِ نظر پہلے ہی الرٹ جاری کر رکھا ہے۔
ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ شدید گرمی کے دوران غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔ باہر جانے کی صورت میں سر کو ڈھانپ کر رکھیں اور پانی، جوس اور دیگر مشروبات کا زیادہ استعمال کریں تاکہ جسم میں پانی کی کمی سے بچا جا سکے۔
Follow RYKNewsDigital
#گرمی #دادو #سندھ

28/05/2026

کچے کے بچے بنے عیدپرڈپٹی کمشنر کے مہمان

27/05/2026

گلی محلوں میں آلائشیں ڈھونڈنے کے لیے ڈرون اڑنےلگے

گلی محلوں میں آلائشیں ڈھونڈنے کے لیے ڈرون اڑنے لگےلاہور: وزیراعلیٰ پنجاب Maryam Nawaz Sharif کی ہدایت پر عیدالاضحیٰ صفائ...
27/05/2026

گلی محلوں میں آلائشیں ڈھونڈنے کے لیے ڈرون اڑنے لگے
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب Maryam Nawaz Sharif کی ہدایت پر عیدالاضحیٰ صفائی آپریشن کی نگرانی کے لیے جدید ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم متحرک کر دیا گیا۔ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار “آپریشن کلین” کے دوران ڈرون ٹیکنالوجی استعمال کی جا رہی ہے،پنجاب سیف سیریز اتھارٹی کے کیمروں کے ذریعے صوبہ بھر میں صفائی انتظامات کی مسلسل نگرانی جاری ہے۔
لاہور سمیت مختلف شہروں اور مضافاتی علاقوں کی تنگ گلیوں میں قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اور باقیات چیک کرنے کے لیے ڈرون کیمرے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ ڈرون کی نشاندہی پر “ستھرا پنجاب” کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ کر چند لمحوں میں صفائی مکمل کر رہی ہیں۔
بہاولپور، مظفر گڑھ، پاکپتن، ڈی جی خان، چنیوٹ، گجرات، فیصل آباد اور رحیم یار خان سمیت دیگر شہروں میں بھی سیف سٹی کیمروں اور ڈرونز کے ذریعے صفائی آپریشن کی مانیٹرنگ جاری ہے۔ بڑے بازاروں، شاہراہوں، کلیکشن پوائنٹس اور ڈمپنگ سائٹس پر بھی خصوصی نگرانی کی جا رہی ہے۔
حکام کے مطابق ڈرون اور جدید کیمروں کے ذریعے ستھرا پنجاب پروگرام کے ورکرز، گاڑیوں اور صفائی عملے کی لمحہ بہ لمحہ کارکردگی کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ عیدالاضحیٰ کے دوران شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے۔
Follow RYK NEWS DIGITAL


#عیدالاضحی

27/05/2026

صادق آباد میں قربانی کا بیل بپھرگیا

صادق آباد: قربانی کا جانور قصائیوں کے ہاتھ سے چھوٹ گیاصادق آباد میں قربانی کا جانور بپھر گیا، ریسکیو 1122 نے قابو کرلیاص...
27/05/2026

صادق آباد: قربانی کا جانور قصائیوں کے ہاتھ سے چھوٹ گیا
صادق آباد میں قربانی کا جانور بپھر گیا، ریسکیو 1122 نے قابو کرلیا
صادق آباد: قربانی کا ایک جانور اناڑی قصائیوں کے ہاتھ سے چھوٹ کر بپھر گیا اور بھاگتے ہوئے ہسپتال روڈ پہنچ گیا، جہاں اس نے متعدد کھڑی موٹر سائیکلوں کو نقصان پہنچایا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق شہریوں نے جانور کو قابو کرنے کی کوشش کی تاہم ناکامی پر ایمرجنسی کال کی گئی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور صورتحال کی نزاکت کو بھانپتے ہوئے پیشہ ورانہ انداز میں کارروائی کی۔
ریسکیو اہلکاروں نے ڈرامائی آپریشن کے دوران بپھرے ہوئے جانور کو قابو کر کے محفوظ طریقے سے مالکان کے حوالے کردیا۔ بعد ازاں جانور کو ذبح کر لیا گیا۔
واقعے کے دوران علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ شہریوں کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہوگئی۔

صادق آباد مویشی منڈی میں بکروں کی قیمتیں گر گئیدو روز میں 1 لاکھ والا بکرا 60 ہزار تک آگیابیوپاری اور خریدار آمنے سامنے،...
26/05/2026

صادق آباد مویشی منڈی میں بکروں کی قیمتیں گر گئی

دو روز میں 1 لاکھ والا بکرا 60 ہزار تک آگیا

بیوپاری اور خریدار آمنے سامنے، بھاؤ تاؤ کا سلسلہ جاری
بڑے جانوروں کی قیمتیں مستحکم، چھوٹے مویشیوں کے ریٹس میں کمی کا رجحان

کچھ مویشی پال نقصان سے بچنے کے لیے جانور واپس لے جانے لگے

خریداروں کی امیدیں برقرار، رات گئے تک مزید ریٹ کم ہونے کا انتظار

صادق آباد کی مویشی منڈی: جانور زیادہ، خریدار کم،قیمتوں کے اتار چڑھاؤ میں بیوپاری اور خریدار آمنے سامنے
صادق آباد(رپورٹنگ ٹیم ) تاج چوک بائی پاس پر قائم عارضی مویشی منڈی میں اس بار منظر کچھ مختلف ہے۔ ایک طرف بکرے، چھترے اور بڑے جانوروں کی بھرمار ہے تو دوسری طرف خریداروں کی کمی نے بیوپاریوں کے چہروں پر تشویش اور خریداروں میں کم۔بجٹ میں جانور ملنے کی امید پیدا کر دی ہے۔
عیدالاضحیٰ سے پہلے عروج پر پہنچنے والی اس منڈی میں گزشتہ چند دنوں کے دوران قیمتوں میں غیر معمولی تیزی دیکھی گئی تھی، مگر عید کی شام اور رات کے وقت صورت حال بدل گئی۔ جانور تو مسلسل منڈی میں پہنچ رہے ہیں، لیکن گاہکوں کی آمد نسبتاً کم ہونے سے خرید و فروخت کی رفتار سست پڑ گئی ہے۔
“ریٹ اوپر جا کر نیچے آ گئے”

منڈی میں موجود بیوپاریوں کے مطابق دو روز پہلے جو بکرا ایک لاکھ روپے تک فروخت ہو رہا تھا، آج اسی معیار کے جانور کے لیے 50 سے 60 ہزار روپے تک کی پیشکش کی جا رہی ہے۔
ایک بیوپاری کے مطابق، “ہم نے جو ریٹ صبح لگائے تھے، شام تک وہی گاہک آدھی قیمت پر بات کرنے لگے ہیں۔ ایسے میں نقصان روکنا مشکل ہو جاتا ہے۔”

خریداروں کی نظریں وقت پر

دوسری جانب خریدار صورت حال کو اپنے حق میں جاتے دیکھ رہے ہیں۔ کئی افراد منڈی میں یہ سوچ کر موجود ہیں کہ جیسے جیسے رات گزرے گی، بیوپاری مزید نرمی پر مجبور ہوں گے۔
ایک خریدار نے کہا، “ہم انتظار کر رہے ہیں، کیونکہ جب مال زیادہ اور خریدار کم ہوں تو ریٹ خود نیچے آ جاتے ہیں۔”
بڑے جانور نسبتاً مستحکم

اگرچہ بکروں کی قیمتوں میں واضح کمی دیکھی جا رہی ہے، تاہم بڑے جانور اب بھی نسبتاً مستحکم نرخوں پر فروخت ہو رہے ہیں۔ اندازاً بڑے جانور ایک لاکھ 80 ہزار سے دو لاکھ روپے تک میں خریدے جا رہے ہیں۔

کچھ بیوپاری واپس روانہ

منڈی کی اس بدلتی صورت حال میں کچھ مویشی پال اپنے جانور واپس بھی لے جانے لگے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ موجودہ نرخ نقصان کے متحمل نہیں ہو سکتے۔
ایک مویشی پال نے بتایا، “دو دن پہلے جو جانور ایک لاکھ میں بکا تھا، آج اسی کا ریٹ 60 ہزار لگ رہا ہے۔ ایسے میں ہم واپس جانا بہتر سمجھتے ہیں۔”
صبح تک کی امید
منڈی میں موجود افراد کے مطابق خرید و فروخت کا سلسلہ صبح تک جاری رہنے کا امکان ہے، اور جیسے جیسے وقت آگے بڑھے گا، قیمتوں میں مزید تبدیلی بھی ممکن ہے۔
Follow RYK NEWS DIGITAL

Address

RYK News Digital Umar Block, Abbasia Town
Rahimyar Khan
64200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when RYK NEWS DIGITAL posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to RYK NEWS DIGITAL:

Share