20/08/2025
چھپا ہوا دشمن خناس
آپ نے کبھی قرآن مجید کی آخری دو سورتوں پر غور فرمایا؟ سورہ فلق میں چار چیزوں سے اللہ تعالی کی پناہ مانگی گئی ہے اور وہ چاروں بڑی خطرناک خوفناک اور ہلاکت خیز چیزیں ہیں
جبکہ "سورۃ الناس" میں صرف ایک چیز سے پناہ مانگی گئی ہے مگر وہ ایک چیز اپنی تباہی اور ہلاکت میں
سوره فلق والی چار چیزوں سے بھی زیادہ خطرناک ہے
اب غور کریں سورہ فلق " میں چار چیزوں سے پناہ مانگی گئی مگر اس کے آغاز میں اللہ تعالی کی صرف ایک صفت " کا وسیلہ پکڑا گیا
أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ * . میں پناہ مانگتا ہوں صبح کے رب کی "*
ان چار چیزوں سے
تمام مخلوق کے شر سے (۱)
چھا جانے والے اندھیرے کے شر سے (۲)
جادوگر عورتوں کے شر سے (۳)
حسد کرنے والوں کے شر سے جب وہ اپنے حسد پر چل پڑیں (٤)
اب "سورۃ الناس کو دیکھیں اس میں پناہ صرف ایک چیز سے مانگی گئی مگر آغاز میں اللہ تعالی کی تین صفات کا وسیلہ پکڑا گیا
میں انسانوں کے رب، انسانوں کے بادشاہ، بنی نوع انسان کے خدا کی پناہ مانگتا ہوں۔
میں پناہ مانگتا ہوں تمام انسانوں کے رب کی تمام انسانوں کے بادشاہ اور مالک کی تمام انسانوں کے حقیقی معبود کی صرف ایک چیز سے اور وہ چیز ہے خناس کا وسوسہ
اے تمام انسانوں کے رب! اے تمام انسانوں کے شہنشاہ اے تمام انسانوں کے معبود برحق مجھے خناس کے وسوسے کے شر سے بچالے
یہ خناس " یعنی چھپا ہوا دشمن انسان ہو یا کوئی جن یا شیطان
خناس " اسے کہتے ہیں جو سیدھا آپ کے دل پر وار کرے اور آپ کو پتا ہی نہ چلے اور وہ یہ وار کرکے چھپ جائے چھپ جانے کا مطلب یہ ہے کہ یا تو نظر ہی نہ آئے یا بظاہر دوست اور خیر خواہ نظر آئے مگر حقیقت میں وہ آپ کے دل میں کوئی برائی اتار دے
بڑا خطرناک معاملہ ہے بہت ہی خطرناک دل میں وسوسہ اُتر گیا تو پھر تباہی ہی تباہی ہے
یہ جو آج کل ملک شام میں لمبی داڑھیوں اور گھنی مونچھوں والے دروزی نظر آ رہے ہیں جو بے دردی سے مسلمانوں کا قتل عام کرتے ہیں صہیونیوں کے ساتھ ملکر اہل اسلام کے خلاف لڑتے ہیں یہ کون ہیں؟
ایک خنّاس " آیا اس نے انہیں امام برحق سے ملانے کا وعدہ کیا اُن کے دل میں وسوسے کا بیج بویا اور لاکھوں انسان ایمان سے محروم ہوگئے
مرزا قادیانی نام کا ایک خناس " آیا اس نے وسوسہ کی سوئی بعض افراد کے دلوں تک پہنچائی اور دیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں مسلمان کائنات کی سب سے سچی اور حسین ہستی حضرت محمد ﷺ سے کٹ کر ایک بدصورت اور بدسیرت انسان کا کلمہ پڑھنے لگے
خاوند بیوی محبت سے رہ رہے ہوتے ہیں کوئی آتا ہے ہنستے کھیلتے دو لفظ بول کر اُن میں سے کسی کے دل میں وسوسے کا بیج ہوتا ہے اور چلا جاتا ہے بس اس کے دو لفظ کا وسوسہ اتنے حسین اور قریبی رشتے کو برباد کر دیتا ہے اور محبت فنا ہو جاتی ہے دکھ غم اور شکوے جنم لے لیتے ہیں
آپ کسی اچھے انسان سے محبت کرتے ہیں اس کی محبت سے آپ کو دینی فائدہ ہوتا ہے ایک چغل خور آتا ہے باتوں باتوں میں غير محسوس طریقے سے آپ کے کان میں وہ ڈال جاتا ہے کہ آپ کی محبت نفرت اور شک میں تبدیل ہو جاتی ہے اور سالہا سال کی محنت اور محبت کا منٹوں میں جنازہ نکل جاتا ہے
اسی طرح شیاطین جو جنات ہیں نظر نہیں آتے آپ کو کسی ایسی بدگمانی میں ڈال دیتے ہیں کہ پھر آپ خود کو روک نہیں سکتے اور اس بدگمانی کے طوفان میں آپ کے کتنے رشتے نعمتیں اور محبتیں تنکوں کی طرح بہہ جاتی ہیں
بسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ*
قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ *
کہہ دیجئے میں لوگوں کے رب کی پناہ مانگتا ہوں۔
*
* مَلِكِ النَّاسِ
لوگوں کے بادشاہ کی۔
* إِلَهِ النَّاسِ *
لوگوں کے معبود کی۔
* مِن شَرِ الْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِ *
وسوسہ ڈالنے والے خناس چھپ کر وسوسہ ڈالنے والے) کے شر سے۔
الَّذِي يُوَسْوِسُ فِي صُدُورِ النَّاسِ *
جو لوگوں کے سینوں میں وسوسے ڈالتا ہے۔
مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ *
خواہ وہ جنات میں سے ہو یا انسانوں میں سے۔