15/06/2025
اب رخ کرتے ہیں رحیم یارخان سے جہاں سے ہمارے نمائندے ڈسٹرکٹ رپورٹر دفاع وطن نیوز فرید بلوچ کی رپورٹ کے مطابق
راجن پور کلاں: ریئس عمیر انڈھر کی معروف صحافی انیس الرحمن سومرو سے ملاقات
راجن پور کلاں (پریس ریلیز) — ریئس عمیر انڈھر کی معروف صحافی انیس الرحمن سومرو سے الرحمن پریس کلب راجن پور کلاں میں خصوصی ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر ریئس عمیر انڈھر نے انیس الرحمن سومرو کو عیدالاضحیٰ کی پرخلوص مبارکباد دی اور ان کی صحافتی خدمات کو سراہا۔
ریئس عمیر انڈھر نے کہا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے، اور صحافی پر لازم ہے کہ وہ صحافتی ضابطۂ اخلاق کی مکمل پاسداری کرتے ہوئے، قانون کے دائرے میں رہ کر اپنی ذمہ داریاں نبھائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سچائی، غیرجانبداری اور عوامی فلاح کے اصولوں پر کاربند رہنا ہر صحافی کا بنیادی فرض ہے، اور وہ اس میدان میں ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی انیس الرحمن سومرو نے کہا کہ مثبت اور تعمیری صحافت کے فروغ کے لیے ادارے نے جو ذمہ داریاں ان کے سپرد کی ہیں، وہ ان کو احسن طریقے سے نبھانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مظلوموں کی آواز بن کر عوام کے مسائل کو ایوانِ بالا تک پہنچانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
-