Rahim Yar Khan News & Business

Rahim Yar Khan News & Business "Your source for breaking news and business insights."

07/09/2026
رحیم یار خان: باراتیوں کی ٹریکٹر ٹرالی اور ٹریلر میں خوفناک تصادم، 2 افراد جاں بحق، 11 زخمی: کے ایل پی روڈ پر ظاہر پیر س...
05/09/2026

رحیم یار خان: باراتیوں کی ٹریکٹر ٹرالی اور ٹریلر میں خوفناک تصادم، 2 افراد جاں بحق، 11 زخمی
: کے ایل پی روڈ پر ظاہر پیر سے سردار گڑھ کی جانب جاتے ہوئے باراتیوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی اور ٹریلر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں متعدد افراد متاثر ہوئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے میں 2 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ 11 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 خان پور کی 7 ایمبولینسز جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی اسپتال منتقل کرنا شروع کر دیا۔ حادثے کے باعث کے ایل پی روڈ پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔

حادثے کی مزید وجوہات اور جاں بحق و زخمی افراد کی شناخت سے متعلق معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

خان پور: ستھرا پنجاب کی ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل میں تصادم، موٹر سائیکل سوار جاں بحقخان پور: مڈھ بھورہ چک 22 پی کے ق...
05/09/2026

خان پور: ستھرا پنجاب کی ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل میں تصادم، موٹر سائیکل سوار جاں بحق
خان پور: مڈھ بھورہ چک 22 پی کے قریب ستھرا پنجاب کی ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی خان پور سے ریسکیو ٹیم جائے حادثہ کی جانب روانہ ہوگئی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ موڑ کاٹتے ہوئے مبینہ بے احتیاطی کے باعث پیش آیا۔
ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی شروع کر دی۔

شیخ زاید ہسپتال میں آگ لگنے کا واقعہڈاکٹرز کے مطابق آگ آپریشن تھیٹر میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس پر دس منٹ میں قابو پا ل...
05/09/2026

شیخ زاید ہسپتال میں آگ لگنے کا واقعہ
ڈاکٹرز کے مطابق آگ آپریشن تھیٹر میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس پر دس منٹ میں قابو پا لیا گیا تھا کوئی جانی مالی نقصان نہیں ہوا حکام بالا موقع پر موجود ہیں مزید معاملہ کی تحقیقات جاری ہیں

ریسیکو 1122 کی کوشش"ایک ماں محفوظ ''رحیم یارخان (05 ستمبر 2026)جس نے ایک انسان کی جان بچائی، گویا اس نے پوری انسانیت کو ...
05/09/2026

ریسیکو 1122 کی کوشش"ایک ماں محفوظ ''
رحیم یارخان (05 ستمبر 2026)
جس نے ایک انسان کی جان بچائی، گویا اس نے پوری انسانیت کو بچایا"** — اسی جذبۂ انسانیت کو عملی شکل دیتے ہوئے ریسکیو 1122 رحیم یارخان کے مستعد اور پیشہ ور ریسکیورز نے ایک غریب گھرانے کے گھر کی دہلیز پر پہنچ کر نہ صرف ایک ماں کی جان بچائی بلکہ ایک نئی زندگی کو دنیا میں محفوظ آمد کا موقع بھی فراہم کیا۔

یہ انسانیت، احساس اور پیشہ ورانہ مہارت سے بھرپور واقعہ غریب شاہ پل کے قریب ظفرآباد میں پیش آیا، جہاں ایک انتہائی غریب خاندان نے مشکل کی گھڑی میں ریسکیو 1122 سے مدد طلب کی۔ کنٹرول روم کو موصول ہونے والی کال میں بتایا گیا کہ گھرانے کے مالی حالات انتہائی مخدوش ہیں، خاتون کے شوہر **شہاب** محنت مزدوری کے سلسلے میں شہر سے باہر ہیں، جبکہ خاتون کا زچگی کا وقت پورا ہوچکا ہے اور اسے فوری طبی امداد کی ضرورت ہے۔

اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر **ڈاکٹر عادل الرحمٰن** کی زیرنگرانی ریسکیو 1122 کے کنٹرول روم اسٹاف نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایمبولینس جائے وقوعہ کی جانب روانہ کردی۔ ایمبولینس میں موجود **ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن رابعہ بی بی** نے موقع پر پہنچ کر خاتون کی حالت کا پیشہ ورانہ انداز میں جائزہ لیا۔

معائنے کے بعد معلوم ہوا کہ زچگی کا وقت مکمل ہوچکا ہے اور خاتون کو فوری طور پر ڈلیوری کی ضرورت ہے۔ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اور گھر والوں کی رضامندی سے ریسکیو اہلکاروں نے اسی گھر کو عارضی طور پر محفوظ طبی مرکز میں تبدیل کرتے ہوئے اپنی پیشہ ورانہ مہارت، تجربے اور ہمت کا مظاہرہ کیا۔

**ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن رابعہ بی بی نے انتہائی مہارت اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے گھر ہی میں کامیاب ڈلیوری کروائی، جہاں ایک صحت مند بیٹے کی پیدائش ہوئی۔**

اس لمحے نے نہ صرف ایک ماں کو محفوظ کیا بلکہ اس غریب خاندان کے گھر میں خوشیوں کی نئی روشنی بھی بکھیر دی۔ ریسکیو اہلکاروں کی بروقت طبی امداد کے باعث **زچہ اور بچہ دونوں صحت مند اور تندرست رہے۔**

نومولود کی آمد پر خاندان کے چہروں پر خوشی دیدنی تھی۔ اہلخانہ نے ریسکیو 1122 کے افسران اور متعلقہ ریسکیورز کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین ہی نہیں تھا کہ ان کے گھر کی دہلیز پر ایسی معیاری طبی سہولت بھی پہنچ سکتی ہے۔

اہلخانہ کا کہنا تھا کہ **ریسکیو 1122 صرف حادثات کے وقت مدد کرنے والی سروس نہیں بلکہ مشکل ترین حالات میں عوام کے گھر کی دہلیز تک پہنچ کر زندگی بچانے والی ایک بے لوث اور انسان دوست سروس ہے۔** انہوں نے کہا کہ ہمارے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ اتنے مشکل وقت میں ہمیں ایسی فوری اور مفت طبی سہولت گھر پر ہی میسر آسکتی ہے۔

یہ واقعہ اس امر کا عملی ثبوت ہے کہ ریسکیو 1122 کے ریسکیورز صرف جائے حادثہ پر پہنچ کر امداد فراہم نہیں کرتے بلکہ **جہاں زندگی کو خطرہ ہو، وہاں حالات جیسے بھی ہوں، اپنی جانفشانی، پیشہ ورانہ مہارت اور جذبۂ خدمت سے انسانی جانوں کے تحفظ کو یقینی بناتے ہیں۔**

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عادل الرحمٰن کی زیرنگرانی ریسکیو 1122 رحیم یارخان کی جانب سے عوام کو بروقت، مؤثر اور بلاامتیاز ایمرجنسی سروسز کی فراہمی کا یہ واقعہ اس عزم کی ایک خوبصورت مثال ہے کہ **زندگی خواہ کسی بھی گھر میں جنم لے، اس کی حفاظت ریسکیو 1122 کی اولین ترجیح ہے۔

ایک طرف ایک غریب گھرانے کی بے بسی تھی، دوسری طرف ریسکیو 1122 کی بروقت رسپانس اور پیشہ ورانہ مہارت—اور اسی ملاپ سے ایک ماں محفوظ ہوئی، ایک بچہ صحت مند دنیا میں آیا اور ایک گھرانے کے لیے مشکل کی گھڑی زندگی بھر کی خوشی میں بدل گئی۔

ٹرانڈہ محمد پناہ، ٹریلر پر لدی روئی کی گانٹھوں میں آگ لگ گئیٹرانڈہ محمد پناہ: کے ایل پی روڈ پر ٹریلر پر لدی روئی کی گانٹ...
04/09/2026

ٹرانڈہ محمد پناہ، ٹریلر پر لدی روئی کی گانٹھوں میں آگ لگ گئی

ٹرانڈہ محمد پناہ: کے ایل پی روڈ پر ٹریلر پر لدی روئی کی گانٹھوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیو 1122 کو اطلاع ملتے ہی فائر وہیکل اور ایمبولینس جائے حادثہ پر روانہ کر دی گئیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹریلر کے ڈرائیور کیبن کے پچھلے حصے میں بیک لائٹس کی وائرنگ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی، جس نے ٹریلر پر لدی روئی کی گانٹھوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ریسکیو 1122 کی فائر ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جبکہ ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق فائر کنٹرول آپریشن میں 2 گاڑیوں، فائر وہیکل LFP-01 اور ایمبولینس RYA-10 نے حصہ لیا۔

رانا عاشق مسعود ، تھانہ آبادپور میں بطور ایس ایچ او تعینات
04/09/2026

رانا عاشق مسعود ، تھانہ آبادپور میں بطور ایس ایچ او تعینات

جام شکیل احمد ایس ایچ او سٹی لیاقت پور تعیناتچارج سنبھال لیا
04/09/2026

جام شکیل احمد
ایس ایچ او سٹی لیاقت پور تعینات
چارج سنبھال لیا

04/09/2026

🚨 رحیم یار خان 🚔🚓 پولیس مقابلہ

26 مقدمات کا ریکارڈی ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

رحیم یار خان: تھانہ سٹی اے ڈویژن پولیس اور مسلح ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ترجمان پولیس۔

رحیم یار خان: پولیس پارٹی نے ناکہ بندی کے دوران مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی تو مسلح ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کر دی، ترجمان پولیس۔

رحیم یار خان: پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ترجمان پولیس

رحیم یار خان: گرفتار ڈاکو کی شناخت بدنام زمانہ نیک احمد عرف کالا گوپانگ کے نام سے ہوئی، ترجمان پولیس۔

رحیم یار خان: گرفتار ڈاکو کے قبضے سے ناجائز اسلحہ برآمد، ترجمان پولیس۔

رحیم یار خان: گرفتار ڈاکو اقدامِ قتل، ڈکیتی اور چوری سمیت 26 سنگین مقدمات میں ریکارڈی نکلا، ترجمان پولیس۔

رحیم یار خان: فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے پولیس نے علاقے کا گھیراؤ کر لیا، مختلف مقامات پر سرچ آپریشن جاری، ترجمان پولیس۔

رحیم یار خان: ڈی پی او عرفان علی سموں کی پولیس ٹیم کو شاباش، ڈاکوؤں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت۔

ترجمان پولیس رحیم یار خان

Address

Rahimyar Khan
64200

Telephone

+923008677599

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rahim Yar Khan News & Business posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Rahim Yar Khan News & Business:

Shortcuts

Share