Social Work

Social Work Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Social Work, News & Media Website, Rahimyar Khan.

26/01/2026

گھوٹکی کے سرکاری ملازمین تنخواہیں نہ ملنے پر رحیم یارخان پہنچ گئے، بلاول بھٹو بھی خاموش
رحیم یارخان: سندھ کے ضلع گھوٹکی سے تعلق رکھنے والے میونسپل کمیٹی کے سرکاری ملازمین تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر رحیم یارخان پریس کلب پہنچ گئے جہاں انہوں نے شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ کئی سالوں سے اپنے بنیادی حق سے محروم ہیں اور کسی نے ان کی داد رسی نہیں کی۔احتجاجی ملازمین کا کہنا تھا کہ انہوں نے پیپلز پارٹی کو ووٹ نہیں دیا مگر اب انہیں اسی کی سزا دی جا رہی ہے۔ مظاہرین کے مطابق گزشتہ 6 سال سے 368 ملازمین عملی طور پر بے روزگار ہو چکے ہیں سندھ حکومت کی جانب سے تنخواہیں ادا نہیں کی جا رہیں۔ملازمین نے بتایا کہ معاملہ چیف جسٹس سندھ یحییٰ آفریدی کے سامنے بھی رکھا گیا مگر تاحال کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی اس سنگین مسئلے پر کوئی ایکشن لیتے نظر نہیں آ رہے۔
احتجاج کرنے والے ملازمین نے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں بغیر تنخواہ کے گزارا ممکن نہیں رہا، گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو چکے ہیں اور بچے فیسوں سے محروم ہیں۔
ملازمین نے حکومتِ سندھ اور بلاول بھٹو زرداری سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر تمام واجب الادا تنخواہیں ادا کی جائیں اور 368 متاثرہ ملازمین کو بحال کیا جائے، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ سندھ بھر میں پھیلایا جائے گا۔

02/09/2025

رحیم یار خان/ سیلاب

رحیم یار خان دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند چاچڑاں شریف سے 3 لاکھ 31 ہزار کیوسک کا ریلہ گزر رہا ہے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

رحیم یار خان۔ 5 ستمبر تک 9 لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلا چاچڑاں کے مقام پر پہنچے گا، اے ڈی سی

رحیم یار خان۔ پاک فوج، انتظامیہ پولیس، ریسکیو سمیت تمام ادارے الرٹ ہیں، اے ڈی سی

رحیم یار خان۔ ضلع بھر میں فلڈ ایمرجنسی نافذ کرکے تمام اداروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ہیں، اے ڈی سی جی

رحیم یار خان۔ تمام ہسپتالوں تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے، اے ڈی سی جی

رحیم یار خان۔ سیلابی ریلا آنے سے قبل لوگوں کے انخلاء کیلئے انتظامات مکمل کر لئے گئے، اے ڈی سی

رحیم یار خان۔ 26725 لوگوں کو بحفاظت ریسکیو کرکے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، اے ڈی سی

رحیم یار خان۔ 37970 کے قریب مال مویشیوں کو محفوظ کر لیا گیا، اے ڈی سی

رحیم یار خان۔ روزانہ کی بنیاد پر اعلانات کئے جارہے ہیں تاکہ لوگ محفوظ مقام پر پہنچ جائیں، اے ڈی سی

رحیم یار خان۔ 10 بوٹنگ کیمپس، ریسکیو کی 18 اور پرائویٹ 20 اور پولیس کے پاس 10 کشتیاں، موجود ہیں، اے ڈی سی

رحیم یار خان۔ چاروں تحصیلوں میں 12 ریسکیو اینڈ ریلیف کیمپس قائم کردئیے ہیں، اے ڈی سی جی

رحیم یار خان۔ تمام کیمپس میں صحت، لائیو اسٹاک، سپرے، اور تمام ادویات اور خوراک موجود ہے، اے ڈی سی جی

رحیم یار خان۔ کچھ روز قبل 5 لاکھ کیوسک سے زائد پانی کا سیلابی ریلا گزرا جسکے باعث 29 دیہات زیرآب آئے، اے ڈی سی جی

رحیم یار خان۔ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اینڈ ریلیف اپریشن کے ذریعے لوگوں کو محفوظ کر لیا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، اے ڈی سی جی

رحیم یار خان۔ سیلابی صورتحال کے پیش نظر حفاظتی منچن بند کو مکمل طور مانیٹر کیا جارہا ہے، اے ڈی سی جی

رحیم یار خان۔ بے نظیر شہید پل کو سیلابی صورتحال سے خطرہ نہیں ہے، پل کے نیچلے حصے میں سیلابی پانی کے بہاؤ میں روانی کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، اے ڈی سی جی

Address

Rahimyar Khan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Social Work posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share