29/08/2025
جن قبروں پر جا کر بچے مانگے جاتے ہیں، سجدے کیے جاتے ہیں اور حاجتیں طلب کی جاتی ہیں، ان لوگوں کو یہ جان لینا چاہیے کہ اگر ان بزرگوں کے پاس کوئی قدرت یا طاقت ہوتی تو وہ کم از کم اپنی مزاروں کو سیلاب سے ضرور بچا لیتے۔
قرآنِ مجید میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
> "اور وہ لوگ جنہیں تم اللہ کے سوا پکارتے ہو، وہ خود اپنی مدد نہیں کرسکتے اور نہ ہی تمہاری مدد کرسکتے ہیں۔"
(سورۃ الاعراف: 197)
اور ایک اور جگہ فرمایا:
> "جنہیں تم اللہ کے سوا پکارتے ہو وہ تمہاری حاجتیں پوری کرنے پر قدرت نہیں رکھتے۔"
(سورۃ الاحقاف: 5)
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
> "جب مانگو تو اللہ سے مانگو اور جب مدد چاہو تو اللہ ہی سے مدد چاہو۔"
(جامع ترمذی، حدیث 2516)
لہٰذا حاجت روا اور مشکل کشا صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کی ذات ہے۔
#𝗺𝘂𝗵𝗮𝗺𝗺𝗮𝗱𝗯𝗶𝗹𝗮𝗹