RYK News Update

RYK News Update Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from RYK News Update, Media/News Company, Rahimyar Khan.

� RYK News Update – Your go-to source for the latest news, facts, and updates from Rahim Yar Khan! �

� Local & national news
� Political, social & economic updates
� Weather, sports & entertainment news

Stay informed – Follow us for real-time updates! �

31/05/2025

رحیم یارخان گذشتہ روز نہر میں نہاتے ہوئے ڈوبنے والی دس سالہ بچی کی لاش ایک روز بعد ریسکیو نے ڈھونڈ نکالی ورثاء کے حوالے واضح رہے گذشتہ رات بچی نہر میں نہاتے ہوئے خانپور اڈا کے قریب ڈوب گئی تھی

31/05/2025

فراڈ الرٹ !!!!!
محترم دوستو فیس بک پر یا سوشل میڈیا پر یا مختلف گروپوں کے اندر اکثر اپ نے دیکھا ہوگا کہ نان کسٹم پیڈ این سی پی گاڑیاں برائے فروخت ہوتی ہیں جس گاڑی کی قیمت ایک کروڑ روپے تک ہے اس گاڑی کی قیمت 10 لاکھ روپے لکھی ہوتی ہے ۔اور ساتھ میں لکھا ہوتا ہے ڈلیوری ال اوور پاکستان ۔۔
محترم بھائیو یہ سب فراڈ ہوتا ہے ۔اس لیے برائے مہربانی کسی کے جھانسے میں ا کر پیسے مت بھیجیے گا اور کسی کے جانسے میں ا کر گاڑی بھی مت بک کروائیے گا
جزاک اللہ۔
برائے مہربانی اس پیغام کو شیئر کر دیں

ریسکیوالرٹ۔(مورخہ: 31مئی2025): رحیم یارخان: صادق کینال خان پوراڈہ پر ڈوبنے کا واقعہ پیش آیا۔ریسکیو1122 رحیم یارخان:کالر ...
31/05/2025

ریسکیوالرٹ۔(مورخہ: 31مئی2025):

رحیم یارخان: صادق کینال خان پوراڈہ پر ڈوبنے کا واقعہ پیش آیا۔ریسکیو1122

رحیم یارخان:کالر کے مطابق گزشتہ شام ایک 10 سال کی بچی رسہ پکڑ کر نہر میں نہا رہی تھی رسہ ٹوٹنے کی وجہ سے نہر میں ڈوب گئی۔ریسکیو1122

رحیم یارخان: ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹرعادل الرحمٰن کے زیرنگرانی دوسرے روز بھی ریسکیوٹیمیں موقع پرریسکیوآپریشن کررہی ہیں۔ریسکیو1122

*ستھرا پنجاب تحصیل رحیم یارخان نے یونین کونسلز میں لگائے جانے والے کیمپس کی تفصیلات جاری کر دی
31/05/2025

*ستھرا پنجاب تحصیل رحیم یارخان نے یونین کونسلز میں لگائے جانے والے کیمپس کی تفصیلات جاری کر دی

رحیم یار خانچک نمبر 95 پی ٹبہ پر قتل کی مبینہ اطلاع موصول پولیس تھانہ آباد حیات موقع پر پہنچ گئی ملزم کو موقع پر گرفتار ...
31/05/2025

رحیم یار خان
چک نمبر 95 پی ٹبہ پر قتل کی مبینہ اطلاع موصول پولیس تھانہ آباد حیات موقع پر پہنچ گئی ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا.

پنجاب حکومت کا نومولود بچوں کی ماؤں اور حاملہ خواتین کو 23 ہزار روپے دینے کا اعلاننومولود بچوں کی ماؤں اور حاملہ خواتین ...
19/03/2025

پنجاب حکومت کا نومولود بچوں کی ماؤں اور حاملہ خواتین کو 23 ہزار روپے دینے کا اعلان

نومولود بچوں کی ماؤں اور حاملہ خواتین کو23 ہزار روپے دے گی۔

حکومت کی جانب سے پہلے مرحلے میں ڈیرہ غازی خان، راجن پور، رحیم یار خان اور میانوالی سمیت صوبے کے 13 اضلاع شامل کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق امدادی رقم حاملہ خاتون کو بچے کی پیدائش تک متواتر طبی معائنہ کے وزٹ پر دی جائے گی۔
ومولود بچوں کی ماؤں اور حاملہ خواتین کو23 ہزار روپے دے گی۔

حکومت کی جانب سے پہلے مرحلے میں ڈیرہ غازی خان، راجن پور، رحیم یار خان اور میانوالی سمیت صوبے کے 13 اضلاع شامل کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق امدادی رقم حاملہ خاتون کو بچے کی پیدائش تک متواتر طبی معائنہ کے وزٹ پر دی جائے گی۔

ایران کے مرکزی بینک نے 20 لاکھ ریال کا نیا نوٹ جاری کردیا اس کی مالیت 47 ڈالر کے مساوی ہے جو پاکستانی کرنسی میں 13 ہزار ...
19/03/2025

ایران کے مرکزی بینک نے 20 لاکھ ریال کا نیا نوٹ جاری کردیا

اس کی مالیت 47 ڈالر کے مساوی ہے
جو پاکستانی کرنسی میں 13 ہزار روپے بنتے ہیں۔

*دنیا کے طویل القامت افراد میں شامل پاکستانی نصیر سومرو انتقال کر گئے**نصیر سومرو سات فٹ نو انچ قد کے حامل تھے اور پاکست...
19/03/2025

*دنیا کے طویل القامت افراد میں شامل پاکستانی نصیر سومرو انتقال کر گئے*

*نصیر سومرو سات فٹ نو انچ قد کے حامل تھے اور پاکستان کے دراز قد افراد میں شمار کیے جاتے تھے*

دنیا کے طویل القامت افراد میں شامل نصیر سومرو انتقال کر گئے ہیں۔ وہ کافی عرصے سے علیل تھے اور سانس کی تکلیف اور جوڑوں کے درد میں مبتلا تھے۔

56 سالہ نصیر سومرو نے اپنی طویل القامتی کی بدولت دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا۔ وہ سات فٹ نو انچ قد کے حامل تھے اور پاکستان کے دراز قد افراد میں شمار کیے جاتے تھے۔ اس سے قبل پاکستانی عالم چنا طویل القامت ہونے کا اعزاز رکھتے تھے، جن کے انتقال کے بعد نصیر سومرو منظر عام پر آئے۔ بعد ازاں، یہ اعزاز ملتان کے ضیا رشید کے حصے میں آیا، جو آٹھ فٹ قد کے حامل ہیں۔

نصیر سومرو کا تعلق سندھ کے ضلع شکارپور سے تھا، تاہم وہ کراچی میں مقیم تھے اور قومی ہوا بازی ادارے پی آئی اے میں ملازمت کرتے تھے۔

ماضی میں نصیر سومرو اپنی بیماری کے باعث جعلی خبروں کا شکار بھی ہو چکے تھے۔ مئی 2019 میں سوشل میڈیا پر ان کی موت کی افواہ گردش کرتی رہی، تاہم بعد میں فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے ان خبروں کو جھوٹا قرار دیا تھا۔

اہم نیوز الرٹ!!! *حکومت پاکستان کا میڈیکل و ڈینٹل کالجز کی رجسٹریشن پر پابندی لگانے کا فیصلہ* ۔ *ذرائع کے مطابق پی ایم ڈ...
19/03/2025

اہم نیوز الرٹ!!!

*حکومت پاکستان کا میڈیکل و ڈینٹل کالجز کی رجسٹریشن پر پابندی لگانے کا فیصلہ* ۔

*ذرائع کے مطابق پی ایم ڈی سی نے کالجز رجسٹریشن پر پابندی کے فیصلے کی منظوری دے دی ہے جس کے باعث پی ایم ڈی سی اب نئے میڈیکل و ڈینٹل کالجز کی رجسٹریشن نہیں کرے گی*

*تاہم ذرائع کے مطابق 5 جنوری 2025ء کے بعد کی میڈیکل کالجز رجسٹریشن کی درخواستوں پر غور نہیں ہو گا، جبکہ 5 جنوری سے قبل کی 13 میڈیکل کالجز کی درخواستیں زیر غور آئیں گی* ۔

*میڈیکل کالجز کیلئے فیکلٹی کی کمی پر رجسٹریشن پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے: ذرائع*

*خیال رہے کہ ملک میں نجی میڈیکل و ڈینٹل کالجز 121 اور سرکاری کی تعداد 66 ہے۔*

*رحیم یارخان:  ڈی پی اوکا اردل روم متعدد تھانہ جات کے محرران کو ایک سال سروس ضبطگی کی سزا۔* ڈی پی او رضوان عمر گوندل نے ...
19/03/2025

*رحیم یارخان: ڈی پی اوکا اردل روم متعدد تھانہ جات کے محرران کو ایک سال سروس ضبطگی کی سزا۔*

ڈی پی او رضوان عمر گوندل نے جاری کردہ شو کاز نوٹسز کے جوابات موصول ہونے پر متعدد تھانہ جات کے محرران کو طلب کرتے ہوئے ان کی شنوائی کی تاکہ شوکاز نوٹسز کے فیصلے کیے جا سکیں اس موقع پر پیش ہونے والے محرران اطمینان بخش جوابات نہ دے سکے اور قصور وار قرار پانے پر ان کو ایک سال ملازمت ضبطگی کی سزا دی گئی اور ہدایت کی کہ آئندہ پیشہ وارانہ امور میں لاپرواہی کا مظاہرہ نہ کیا جائے اور اپنے پیشہ ورانہ امور بہترین طور پرادا کیے جائیں۔

*پنجاب حکومت کا خواتین کے لیے شاندار قدم*وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے کسی بھی سبجیکٹ میں کم از کم 16 سالہ تعلیم رکھنے والی...
19/03/2025

*پنجاب حکومت کا خواتین کے لیے شاندار قدم*

وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے کسی بھی سبجیکٹ میں کم از کم 16 سالہ تعلیم رکھنے والی خواتین کے لیے فری آن لائن ارننگ ٹریننگ پروگرام کا آغاز

گھر بیٹھے ہنر سیکھیں، اور گھر سے ہی آمدن کمائیں
06 ماہ کی ٹریننگ کی چند اہم خصوصیات:
* فری گھر بیٹھے ٹریننگ
* 5 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ
* فری کمپیوٹر
* فری انٹرنیٹ ڈیوائس اور پیکج
عمر کی کوئی حد نہیں البتہ 30 سال سے کم عمر خواتین کو ترجیح دی جائے گی۔
نوٹ: ٹریننگ میں سلیکشن کیلئے آنلائن انٹری ٹیسٹ پاس کرنا لازمی ہے۔

17/03/2025

اہم خبر
عملہ صفائی میونسپل کمیٹی رحیم یارخان مشینری سمیت ٹھیکدار کے حوالے آج کے بعد میونسپل کمیٹی کا صفائی ستھرائی سے کوئی تعلق نہیں رہے گا اب ٹھیکدار خود صاف ستھرا پنجاب کے تحت میونسپل کمیٹی عملہ سے کام لے گا،زرائع

Address

Rahimyar Khan
64200

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when RYK News Update posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share