Mufti Faheem Official

Mufti  Faheem Official Welcome To My Official Page
Online Quran Academe | Islamic Scholar|

15/08/2026

ماشاءاللہ! ایک خوبصورت دینی و ملی تقریب میں شرکت کا موقع ملا، جہاں جشنِ آزادی کے سلسلے میں مدرسے کے ننھے طلبہ نے نہایت خوبصورت انداز میں تلاوتِ قرآن، نعتِ رسول ﷺ، ملی نغمے اور آزادی کے موضوع پر تقاریر پیش کیں۔ بچوں کی محنت اور خوبصورت اندازِ پیشکش قابلِ تحسین تھا۔

اسی موقع پر مسجد کی بنیاد بھی رکھی گئی، اور میرے لیے یہ انتہائی اعزاز اور سعادت کی بات تھی کہ الحمدللہ اپنے ہاتھ سے مسجد کی بنیاد کے لیے ایک اینٹ رکھنے کی توفیق ملی۔ یقیناً یہ اللہ تعالیٰ کا بہت بڑا فضل اور خوش نصیبی ہے۔

میں منتظمِ مدرسہ حضرت مولانا قاری محمود صاحب کا دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے اس قابل سمجھا اور محبت کے ساتھ دعوت دی۔ اسی طرح اپنے بھائی قاری عطا اللہ صاحب کا بھی تہہ دل سے شکر گزار ہوں جو وہاں دینی خدمت انجام دے رہے ہیں، بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں اور نہایت اچھے اخلاق کے مالک ہیں۔

اللہ تعالیٰ اس مسجد و مدرسے کو اپنی غیبی خزانوں سے وسائل عطا فرمائے، اس کی تعمیر کو جلد از جلد مکمل فرمائے، اور ہمیں اس مسجد میں نماز ادا کرنے کی سعادت نصیب فرمائے۔ اللہ تعالیٰ تمام مخیر حضرات کو مزید سخاوت کی توفیق عطا فرمائے اور اس عظیم دینی کام میں تعاون کرنے والوں کے لیے اسے صدقۂ جاریہ بنائے۔ آمین یا رب العالمین 🤲

پاکستان زندہ باد 🇵🇰
دینی مدارس زندہ باد ❤️

08/08/2026

کوشش کریں کہ روزانہ اپنی طاقت کے مطابق کچھ نہ کچھ صدقہ ضرور کریں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں صدقہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

18/05/2026

کیا قربانی کے گوشت کو بغیر وزن تقسیم کرنا درست ہے؟ 🤔
یہ مسئلہ بہت سے لوگ نہیں جانتے!
ویڈیو مکمل دیکھیں اور دوسروں تک ضرور شیئر کریں۔ 📤 # #

17/05/2026

قربانی کے بڑے جانور کے بارے میں ہم شروع سے سنتے آ رہے ہیں کہ اس میں صرف سات حصے ہی ہوتے ہیں، لیکن کیا واقعی ہر صورت یہی بات درست ہے؟
اس ویڈیو میں قربانی کے اس اہم مسئلے کی وضاحت کی گئی ہے تاکہ غلط فہمیاں دور ہوں اور صحیح معلومات لوگوں تک پہنچ سکیں۔
ویڈیو مکمل دیکھیں، آخر تک ضرور سنیں اور اگر معلومات مفید لگیں تو آگے شیئر کریں تاکہ قربانی کے مسائل کی درست رہنمائی دوسروں تک بھی پہنچ سکے۔
اللہ پاک ہم سب کو صحیح سمجھ عطا فرمائے۔ آمین۔

16/05/2026
16/05/2026

کیا آپ نے کبھی سوچا ہے وقت انسان کو کہاں سے کہاں پہنچا دیتا ہے؟ 😢
ایک وقت تھا وہ کروڑوں کا مالک تھا…
آج دوائی لینے کے لیے بھی پیسے نہیں، اور اپنے راستہ بدل لیتے ہیں #نصیحت #انسان

15/05/2026

حادثات، پریشانیوں اور بلاؤں سے بچنے کا زبردست وظیفہ #نصیحت

14/05/2026

کیا ایک لمحے کی ویڈیو کسی انسان کا فیصلہ کر سکتی ہے؟
مولانا طارق جمیل کے بارے میں یہ جواب ہر کسی کو سننا چاہیے!

13/05/2026

پریشانیوں کا علاج بزرگ نے کیا بتایا؟ #نصیحت

12/05/2026

ایک تاجر کا ایمان افروز واقعہ
جو لوگوں کو کبھی خالی ہاتھ واپس نہیں لوٹاتا تھا،
اللہ تعالیٰ نے اسی رحم کی وجہ سے اس کی مغفرت فرما دی۔
ضرور دیکھیں یہ سبق آموز ویڈیو۔
#رحم #نصیحت

Address

Rahimyar Khan
6400

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mufti Faheem Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share