29/06/2025
گوگل ایڈسینس آج دنیا کا سب سے بڑا آن لائن ایڈورٹائزنگ نیٹ ورک ہے۔ اس میں کمپنیاں گوگل کے ذریعے اپنی تشہیر کرواتی ہیں، اور گوگل مختلف ویب سائٹس پر ان کے اشتہارات چلا کر ویب سائٹ مالکان کو حصہ دیتا ہے۔
ایڈسینس کی آمدن کو سمجھنے کے لیے ہم ایک سادہ مثال سے بات کرتے ہیں: جیسے شہروں میں دکانوں کے باہر اشتہاری بورڈ ہوتے ہیں، کمپنیز وہ بورڈ کرائے پر لیتی ہیں اور دکان والے کو کرایہ ملتا ہے۔ بالکل اسی طرح ویب سائٹ کی اسپیس کرائے پر دی جاتی ہے جس پر گوگل اشتہار چلاتا ہے۔
ہم ایسا نیٹ ورک بنانے جا رہے ہیں جس میں کلائنٹ کے لئے 10 ویب سائٹس بنائی جائیں گی۔ ہر ویب سائٹ ایک مخصوص موضوع پر ہوگی تاکہ مختلف قسم کے وزیٹرز آئیں اور آمدن کے مواقع بڑھیں۔
اس منصوبے پر کل سرمایہ کاری تقریباً 10 لاکھ روپے ہوگی، یعنی فی ویب سائٹ ایک لاکھ روپے۔ کلائنٹ کی ذمہ داری صرف سرمایہ فراہم کرنا ہے جبکہ مکمل تکنیکی اور انتظامی کام ہماری ٹیم انجام دے گی۔
ابتدائی طور پر ہر ویب سائٹ پر روزانہ 300 وزیٹرز کا ہدف رکھا گیا ہے۔ اس طرح تمام ویب سائٹس پر کل روزانہ 3000 وزیٹرز ہوں گے۔ ایک مہینے میں کل 90,000 وزیٹرز متوقع ہیں۔
گوگل ایڈسینس کی آمدن دو طریقوں سے ہوتی ہے:
1. اشتہار دیکھنے پر (CPM - Cost per 1000 Impressions)
2. اشتہار پر کلک کرنے پر (CPC - Cost per Click)
ہم اس وقت صرف کم از کم ریٹ کو مدنظر رکھتے ہیں ۔
امریکہ میں CPM کی اوسط کم از کم $5 سے $10 کے درمیان ہوتی ہے (اگر ویب سائٹ اچھے نِچ میں ہے)، جبکہ بعض کیسز میں یہ ریٹ 15-20 ڈالر فی ہزار ویوز تک بھی چلا جاتا ہے۔ لیکن ہم انتہائی محتاط اندازہ لے رہے ہیں
فی ہزار ویوز کا ریٹ: $5
ماہانہ ٹریفک: 90,000 ویوز
90,000 ÷ 1000 = 90
90 x $5 = $450
یعنی تقریباً 1,25,000 روپے ماہانہ
سالانہ آمدن
1,25,000 x 12 = 15,00,000 روپے
چونکہ تمام کام ہماری ٹیم انجام دے رہی ہے اس لیے آمدن کی تقسیم ہوگی:
50% کلائنٹ اور 50% ہماری ٹیم
کلائنٹ کا حصہ سالانہ
7,50,000 روپے
یہ آمدن ایک محدودتخمینہ ہے اگر ویب سائٹ کی ٹریفک بڑھے، SEO بہتر ہو، اور نِچ اچھا ہو تو اصل آمدن اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔
نِچ ریسرچ، ڈومین خریداری، ہوسٹنگ، ویب سائٹ ڈیزائن، معیاری کانٹینٹ، گوگل ایڈسینس اپروول، SEO، ریگولر اپڈیٹس، سیکیورٹی، مینجمنٹ — یہ سب کچھ ہماری ٹیم کرے گی۔
کلائنٹ کی صرف سرمایہ کاری کی ذمہ داری ہوگی۔
یہ مکمل طور پر ڈالر بیسڈ، لانگ ٹرم اور محفوظ آن لائن آمدن کا منصوبہ ہے۔