EMRA 'R' Rahim Yar Khan Official

EMRA 'R' Rahim Yar Khan Official Electronic Media Reporter's Association (R) Rahim Yar khan Is a real organization of journalists

بھارت کا نہ صرف مین سٹریم میڈیا بلکہ سوشل میڈیا بھی غلط معلومات کی مہم چلا رہا ہے جس کا مقصد قوم کے جذبات کو نقصان پہنچا...
08/05/2025

بھارت کا نہ صرف مین سٹریم میڈیا بلکہ سوشل میڈیا بھی غلط معلومات کی مہم چلا رہا ہے جس کا مقصد قوم کے جذبات کو نقصان پہنچانا ہے ہماری تمام صحافیوں سے گزارش ہے کہ ذمہ داری کا ثبوت دیں تصدیق شدہ خبر شیر کریں

07/04/2025

رحیم یارخان عباسیہ ٹاؤن میں قائم پیٹرول پمپ پر آگ لگ گئی نیوز اپ ڈیٹ سنو نیوز

جنم دن کی ڈھیروں مبارکباد حاجی مقبول صاحبڈائریکٹر ہنی ورلڈ کیبل رانا محمد خاں جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ پریس کلب (رجسٹرڈ) ملک ...
04/04/2025

جنم دن کی ڈھیروں مبارکباد حاجی مقبول صاحب
ڈائریکٹر ہنی ورلڈ کیبل رانا محمد خاں جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ پریس کلب (رجسٹرڈ) ملک ظہیر، جنرل سیکرٹری ایمراء (رجسٹرڈ) اویس اسلم، ایاز کوریجہ، ملک رشید، ایگزیکٹو ممبر ایمراء (رجسٹرڈ) حاجی مقبول حسین کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے

03/04/2025

چولستان میں خشک سالی کے بادل منڈلانے لگے بارشیں نہ ہونے سے ٹوبوں کا پانی اور گھاس خشک ہونے لگ گئی رحیم یارخان سے نمائندہ بول نیوز نذر عباس کی رپورٹ

عید مبارک
30/03/2025

عید مبارک

27/03/2025

رحیم یارخان کی تحصیل صادق آباد کے لنڈا بازار میں آتشزدگی سینکڑوں پتھارے جل کر راکھ ہو گئے۔

26/03/2025

بلوچستان میں صادق آباد سے تعلق رکھنے والے چار مزدور کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا تھا ان کی نماز جنازہ گزشتہ شب ادا کر دی گئی مزید کیا تفصیلات ہیں جانتے ہیں مقتول کے اہلخانہ کیساتھ موجود ہیں نمائندہ بول نیوز نذر عباس

26/03/2025

رحیم یار خان میں عید کی آمد سے قبل موٹر وے پرسفر کرنے والے مسافروں سے زائد کرائے کی وصولی اور اورلوڈینگ پرموٹروے پولیس نے ٹرانسپورٹر کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا ۔ اسی پر بات کریں گے سیکٹر کمانڈر موٹروے ایم فائیو کے ساتھ موجود ہمارے نمائندہ راجہ شاہد۔۔۔

روزنامہ عبادت میں ایمراء (رجسٹرڈ) کے سالانہ افطار ڈنر پروگرام پر اشاعت خاص شکریہراؤ نعمان اسلم صاحب
19/03/2025

روزنامہ عبادت میں ایمراء (رجسٹرڈ) کے سالانہ افطار ڈنر پروگرام پر اشاعت خاص
شکریہ
راؤ نعمان اسلم صاحب

الیکٹرانک میڈیارپورٹرزایسوسی ایشن (رجسٹرڈ)رحیم یارخان کے نومنتخب صدرنذرعباس اور جنرل سیکرٹری اویس اسلم کیطرف سے الیکٹران...
17/03/2025

الیکٹرانک میڈیارپورٹرزایسوسی ایشن (رجسٹرڈ)رحیم یارخان کے نومنتخب صدرنذرعباس اور جنرل سیکرٹری اویس اسلم کیطرف سے الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ) ایمراء کے عہدیداران اور ممبران کے اعزاز میں پرتکلف افطارڈنر پارٹی کا اہتمام کیاگیااور ممبران میں عید گفٹس تقسیم کئیے گئے۔الیکٹرانک میڈیارپورٹرزایسوسی ایشن رجسٹرڈ کی افطارڈنرکی تقریب کے مہمانان خصوصی جام امان اللہ ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب، رانا محمد خاں، سیاسی سماجی شخصیت رانا عمران خاں جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ پریس کلب ظہیرانورملک اورڈسٹرکٹ پریس کلب رحیم یارخان کے سابق صدور میاں احسان الحق، محمدعاصم صدیق، قیصر غفور چوہدری، راؤ نعمان اسلم،اور سابق جنرل سیکرٹری جی ایم حیدر محمد ثاقب سندھو تھے۔ ایمراء کے ممبران کے اعزاز میں دی گئی افطارڈنرپارٹی کی تقریب صادق کنال شرٹن مارکی میں منعقد ہوئی ایمراء کی افطارڈنرپارٹی کی پروقارتقریب میں آنے والے معززمہمانوں کوصدرنذرعباس بلوچ جنرل سیکرٹری اویس اسلم اور انفارمیشن سیکرٹری غلام عباس خان نے ویلکم کیا۔ایمراء کی افطارڈنر کی تقریب کاآغازتلاوت کلام پاک سے کیاگیا۔اور ایمراء کے عہدیداران اور ممبران میں معززمہمانوں نے عیدگفٹس تقسیم کئیےالیکٹرانک میڈیارپورٹرزایسوسی ایشن رجسٹرڈ کی افطارڈنرپارٹی کی تقریب میں ایمراء کے نومنتخب عہدیداران صدر نذرعباس بلوچ۔سینئر نائب صدر رئیس واجد حسین ۔نائب صدراشفاق احمد جنرل سیکرٹری اویس اسلم ۔جوائنٹ سیکرٹری غلام حسن مہرفنانس سیکرٹری شوکت علی۔ چوہدری۔انفارمیشن سیکرٹری غلام عباس خان ایگزیکٹیو ممبران میں بلال حبیب ۔محمدطارق گوندل ۔جام محمدنذر۔حاجی مقبول حسین۔محسن ملک ۔شہزادخان ۔اورممبران میں محمدعامر بھٹی محمد ارسلان شوکت مہاندرہ عزیرالحق چوہدری رئیس ماجدحسین۔ وقاص منیرسمیت کیمرہ مینز ملک محمدارشد۔سہیل انور۔غلام مصطفی ۔اورآفس سیکرٹری ڈسٹرکٹ پریس کلب محمدابراہیم سمیت عامر ندیم ایڈووکیٹ ودیگر شریک ہوئے۔افطارڈنرپارٹی کی تقریب سے ممبر صوبائی اسمبلی جام امان اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صحافت ملک کی ترقی اور خوشحالی میں ایک اہم کردارہے صحافت ملک کاچوتھا ستون ہے رحیم یارخان کے صحافی سنجیدہ اور مثبت صحافت کرنیوالے ہیں ۔ڈسٹرکٹ پریس کلب کے تقریب میں موجود سابق صدور اورایمراء کی نومنتخب کابینہ کے ممبران حقیقی معنوں میں عوام کی ترجمانی کرتے ہیں اور شہرکے مسائل کواجاگرکرنے میں اپنا بھرپورکرداراداکرتے ہیں.

11/03/2025

رحیم یار خان میں محکمہ پولیس کانسٹیبلان کی سیٹوں پر بھرتی کے سلسلہ میں امیدواروں کے انٹرویوز کا مرحلہ شروع ہو گیا چیئرمین بھرتی بورڈ ڈی آئی جی کامران عادل، سیکرٹری بھرتی بورڈ ڈی پی او رضوان عمر گوندل اور ممبر بھرتی بورڈ ایس پی محمد طاہر صادق شہید پولیس لائن میں کانسٹیبلان اور لیڈی کانسٹیبلان کے امیدواران کے انٹرویوز لے رہے ہیں آج پہلے مرحلہ میں 213 امیدوار شامل ہیں ممبر ایمراء (رجسٹرڈ) و بیوروچیف سیون نیوز شہزاد خان کی رپورٹ

Address

Abbasia Town Rahim Yar Khan
Rahimyar Khan
64200

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when EMRA 'R' Rahim Yar Khan Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share