
27/05/2025
نہ جانے اللہ پاک کو اس کے کس انداز نے پسند آ کر یہ کرامت دکھائی کہ جہاز کو تین بار واپس آنا پڑا۔
اور کہتے ہیں نا، معجزے آج بھی ہوتے ہیں۔
لبیک اللہم لبیک
تصویر میں نظر آنے والا شخص "عامر" لیبیا سے تعلق رکھتا ہے۔
اس سال اس نے حج کی نیت کی، لیکن ایئرپورٹ پر اس کے نام میں "القذافی" شامل ہونے کے باعث سیکیورٹی کلیئرنس نہ مل سکی، اور جہاز عامر کو چھوڑ کر روانہ ہو گیا۔
مگر اللہ کی قدرت دیکھیے، تھوڑی ہی دیر بعد جہاز کو فنی خرابی کے باعث واپس ایئرپورٹ آنا پڑا۔
عامر نے دوبارہ سوار ہونے کی کوشش کی لیکن اجازت نہ ملی۔
دوسری بار پھر وہی ہوا — جہاز اُڑا، پھر فنی مسئلہ، اور پھر واپسی۔
تیسری بار جب عامر نے کوشش کی تو پائلٹ نے کہہ دیا کہ جب تک عامر سوار نہیں ہوتا، جہاز نہیں اُڑے گا۔
اس بار عامر کو کلیئرنس مل گئی، وہ سوار ہوا، اور جہاز بحفاظت سعودی عرب پہنچا۔
قبولیت اسی کو کہتے ہیں — کچھ لوگ زمین پر گمنام ہوتے ہیں، لیکن عرش پر ان کا چرچا ہوتا ہے۔
#لبیک
#معجزہ
#قبولیت
تصویر انٹرنیٹ سے لی گئی، صرف پیغام کی ترسیل کے لیے۔"