26/09/2025
مکئ CORN 🌽🌽🌽 Masco enterprise 03136104959
مکئ مارکیٹ میں آنیوالا موسمی سیزن بڑا ہی طوفانی ہونیوالا ہے مکئ کی کاشت سابقہ موسمی مکئ 25-2024 کے مقابلے 31 فیصد کم ہوئ ہے سابقہ موسمی سیزن میں پنجاب میں 1153000 ایکڑ رقبہ پر مکئ کی کاشت ہوئ تھی جبکہ حالیہ موسمی سیزن میں 784000 ایکڑ رقبہ کیساتھ مکئ کی کاشت میں 31 فیصد کی ریکارڈ کمی سامنے آئی ہے اور مکئ کی مجموعی کاشت میں سے 243000 رقبہ پر جو 30 فیصد بنتی ہے کاشت مکئ سیلاب کے نظر ہوچکی ہے اب باقی ماندہ کاشت مکئ سابقہ سیزن کے مقابلے صرف 40-45 فیصد ہی بچتی ہے اس میں سے بھی بڑے پیمانے پر مکئ سائیلج میں استعمال ہورہی ہے لیٹ کاشت مکئ پر سموگ کے اثرات بھی سامنے آۓ گے
آنیوالا موسمی سیزن میں حالات بڑے ہنگامی بننے والے ہیں پاکستان کی ملکی ڈیمانڈ کے مقابلے 50 فیصد فصل آٹے میں نمک کے برابر ہوگی ملکی ڈیمانڈ کے علاوہ افغانستان، ایران اور کراچی ایکسپورٹرز کی ڈیمانڈ اسکے علاوہ ہے
50 فیصد فصل کیساتھ فیڈ ملز، سٹاکیہ اور افغانستان کے خریداروں درمیان دھینگا مستی عروج پر ہوگی
اگر فیڈ ملز نے سابقہ سیزن کی طرح گٹھ جوڑ کرکے سیزن میں مکئ کا ریٹ کم کرنے کی کوشش کی تو مکئ سٹاکیہ اٹھا لے گا اور فیڈ ملز منہ دیکھتی رہ جاۓ گی موسمی مکئ کے موقع لوڈ ریٹ آج کے موجودہ ریٹ سے کم ہوتے نظر نہیں آرہے ہیں
اس ساری صورتحال میں مکئ کے کاشتکارکی چاندی ہونیوالی ہے کیونکہ مکئ کی کم ترین کاشت کیساتھ کسان کی مکئ کی فصل انشاءاللہ انتہائی اچھے ریٹ پر فروخت ہوگی اور کسان جو سابقہ دو سیزن سے نقصان اٹھاتا آرہا ہے اسکے گھر میں بھی خوشحالی آۓ گی 😍😍😍