We Pakistani

We Pakistani باخبر پاکستان، مضبوط پاکستان
تازہ ترین اور مستند خبروں کے لیے ابھی فالو کریں
(2)

آئندہ مالی سال 2026-27 کے وفاقی بجٹ میں سولر پینلز، اسٹیشنری اشیا اور اسٹاک مارکیٹ پر عائد ٹیکسوں میں کسی قسم کی تبدیلی ...
11/06/2026

آئندہ مالی سال 2026-27 کے وفاقی بجٹ میں سولر پینلز، اسٹیشنری اشیا اور اسٹاک مارکیٹ پر عائد ٹیکسوں میں کسی قسم کی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سولر پینلز پر سیلز ٹیکس کی شرح 10 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کی تجویز واپس لے لی گئی ہے جبکہ اسٹیشنری اشیا پر سیلز ٹیکس میں اضافے کی مجوزہ تجویز بھی بجٹ کا حصہ نہیں بنے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم جولائی 2026 سے اسٹاک مارکیٹ پر نافذ ٹیکسوں میں بھی کوئی ردوبدل نہیں کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق تنخواہ دار طبقے کے لیے سب سے بلند انکم ٹیکس سلیب کی حد میں اضافہ کیے جانے کا امکان ہے جبکہ زیادہ آمدن رکھنے والے افراد پر عائد اضافی سرچارج یا جرمانہ ختم کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔

اسی طرح برآمد کنندگان کے لیے ریلیف پیکیج کے تحت ایک فیصد ایکسپورٹ ٹیکس ختم کیے جانے کا بھی امکان ہے۔

ٹیکس حکام کے مطابق حکومت بجٹ تقریر کے دوران برآمدی شعبے کے لیے خصوصی اقدامات کا اعلان کر سکتی ہے۔ واضح رہے کہ فنانس ایکٹ 2024 کے تحت برآمد کنندگان کو فائنل ٹیکس رجیم (ایف ٹی آر) سے نکال کر نارمل ٹیکس رجیم (این ٹی آر) میں منتقل کیا گیا تھاجس کے نتیجے میں ایک فیصد ٹرن اوور ٹیکس کی جگہ برآمدی آمدن پر کم از کم 2 فیصد ٹیکس نافذ کیا گیا جس میں ایک فیصد کم از کم ٹیکس اور ایک فیصد ایڈوانس ٹیکس شامل ہے.

صنعتی و برآمدی حلقوں نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ فائنل ٹیکس رجیم کو ایک فیصد ٹرن اوور ٹیکس کے ساتھ اختیاری بنیادوں پر بحال کیا جائے، سیلز ٹیکس ریفنڈز کی بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے اور خسارے کا سامنا کرنے والے برآمد کنندگان کو مناسب ٹیکس ریلیف فراہم کیا جائے۔

علاوہ ازیں نارمل ٹیکس رجیم میں رہنے والوں کو ایف بی آر کی غیر ضروری کارروائیوں سے تحفظ دینے کے لیے ایک خصوصی کمیٹی قائم کی جائے۔

11/06/2026

شدید گرمی کے بعد خوشخبری، آج سے 13 جون تک لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے حکام کا کہنا ہے کہ لاہور میں آج شام کے اوقات میں بادل برسنے کی توقع ہے، جس سے گرمی کی شدت میں کسی حد تک کمی آسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26 اور زیادہ سے زیادہ 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، جبکہ موجودہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ہوا کی رفتار 16 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 46 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق نمی میں اضافے کے باعث گرمی کی شدت اور حبس زیادہ محسوس ہو سکتا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو موسمی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

امریکی فوج نے ایران کے خلاف نئی فضائی کارروائیوں کی تصدیق کی ہے اور تہران سمیت مختلف علاقوں میں ایک بار پھر دھماکوں کی آ...
11/06/2026

امریکی فوج نے ایران کے خلاف نئی فضائی کارروائیوں کی تصدیق کی ہے اور تہران سمیت مختلف علاقوں میں ایک بار پھر دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں

ایرانی میڈیا کے مطابق دارالحکومت تہران سمیت جنوبی شہر بندرعباس میں بھی دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جس کے بعد متعلقہ علاقوں میں سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔

ایرانی شہر سیریک اور میناب میں دھماکوں کی آواز یں سنی گئی ہیں جبکہ ایران میڈیا کے مطابق فی الحال نوعیت معلوم نہیں ہوئی، ایرانی خبر ایجنسی کے کہنا ہے کہ مغربی تہران میں فضائی دفاعی نظام فعال ہو گیا ہے۔

دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کر دی گئی ہیں۔

مظفرآباد کے قریب پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ  ہوگیا جس کے نتیجے میں سوار تمام اہلکار ش...
10/06/2026

مظفرآباد کے قریب پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں سوار تمام اہلکار شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک آرمی ایوی ایشن کا ایک ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر آج مظفرآباد کے قریب پرواز بھرنے کے دوران فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہو کر گر کر تباہ ہوگیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ہیلی کاپٹر میں سوار تمام اہلکار شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہوگئے، جبکہ حادثے میں کوئی بھی شخص زندہ نہیں بچ سکا، حادثے کے فوراً بعد ریسکیو اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی و بحالی کے کام کا آغاز کر دیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ حادثے کی وجوہات اور فنی خرابی کی نوعیت کا تعین کرنے کے لیے اعلیٰ سطحی تحقیقاتی بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس اسٹاف سمیت پاک فوج کے تمام افسران اور جوانوں نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پوری قوم اس غم کی گھڑی میں شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پاک فوج کے ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے پر اظہارِ افسوس کیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مظفرآباد کے قریب پاک فوج کے ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر کے المناک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے حادثے میں شہید ہونے والے تمام اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

10/06/2026

کراچی کے قبرستانوں کی ابتر صورتحال — کیا اب مردے بھی محفوظ نہیں؟
​یہ کوئی اے آئی (AI) کی بنائی گئی فرضی ویڈیو نہیں، بلکہ ہمارے معاشرے کی تلخ اور افسوسناک حقیقت ہے۔ کراچی کے ایک قبرستان میں گٹر کا گندا اور غلیظ پانی قبروں کے اندر داخل ہو رہا ہے، جس کی وجہ سے قبروں کی سلیبیں ٹوٹ چکی ہیں۔
​سیاست اور باہمی اختلافات سے بالاتر ہو کر، بحیثیت انسان اور بحیثیت مسلمان ہمیں سوچنا ہوگا کہ ہم کس ڈگر پر چل پڑے ہیں؟ جہاں زندوں کا تو برا حال تھا ہی، اب وہاں ہمارے پیاروں کی آخری آرام گاہیں بھی اس نظام کی غفلت کا شکار ہیں۔ انتظامیہ سے پرزور اپیل ہے کہ اس کا فوری نوٹس لیا جائے!

بجلی صارفین کیلئے خوشخبری، تین ماہ کے لیے فی یونٹ قیمت میں ایک روپے 99 پیسے کمی کردی گئی۔نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیانی...
10/06/2026

بجلی صارفین کیلئے خوشخبری، تین ماہ کے لیے فی یونٹ قیمت میں ایک روپے 99 پیسے کمی کردی گئی۔نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی ایک روپے 99 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی جنوری تا مارچ 2026 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔

یہ ریلیف ملک بھر کے صارفین کو جون سے اگست 2026 تک تین ماہ کے لیے فراہم کیا جائے گا۔ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہوگا۔

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں بجلی صارفین کو مجموعی طور پر 67 ارب 17 کروڑ 30 لاکھ روپے کا ریلیف ملے گا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بجلی نرخوں میں یہ کمی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے، جس سے لاکھوں صارفین کے بجلی کے بلوں میں کمی آئے گی۔

پاکستان کسٹمز نے پاک ایران سرحدی تجارت بند ہونے اور ایل پی جی بحران کی خبروں کی تردید کر دی۔پاکستان کسٹمز نے جاری اپنے ب...
10/06/2026

پاکستان کسٹمز نے پاک ایران سرحدی تجارت بند ہونے اور ایل پی جی بحران کی خبروں کی تردید کر دی۔

پاکستان کسٹمز نے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یکم جون سے 8 جون تک 748 ایل پی جی جی ڈیز کے ذریعے 17,353 میٹرک ٹن ایل پی جی کلیئر کی گئی جبکہ گبد-ریمدان بارڈر پر ایل پی جی درآمدات اور کلیئرنس بلا تعطل جاری رہی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایل پی جی اور بٹومن کی درآمدات گرین چینل کے تحت ترجیحی بنیادوں پر کلیئر کی جا رہی ہے تاہم کسٹمز نے غیر اعلانیہ سامان، چوری اور ریونیو نقصان روکنے کے لیے نئے اقدامات نافذ کر دیے ہیں۔

کسٹمز کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اپریل تا جون 2026 کسٹمز ریونیو 12 ارب 7 کروڑ روپے سے تجاوز کر گیا جبکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں کسٹمز ریونیو اور دستاویزی تجارتی لین دین میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

اعلامیے کے مطابق چند درآمد کنندگان کی جانب سے قانونی کلیئرنس طریقہ کار اختیار نہ کرنے پر 65 ایرانی کنسائنمنٹس واپس بھیجی گئیں۔ پاکستان کسٹمز نے واضح کیا کہ گبد-ریمدان بارڈر پر کسٹمز آپریشنز اور تجارتی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ جائز تجارت میں سہولت اور حکومتی ریونیو کے تحفظ کے لیے اقدامات مؤثر ثابت ہو رہے ہیں۔

چئیرمین  نیب  لیفٹیننٹ جنرل(ر)  نذیر احمد نے کہا کہ علامتی ایم او یوز نہیں بلکہ  عملی اقدامات پر یقین رکھتا ہوں۔ اب عوام...
09/06/2026

چئیرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل(ر) نذیر احمد نے کہا کہ علامتی ایم او یوز نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتا ہوں۔ اب عوام کے ساتھ فراڈ کرنے والوں کی تصویر اب اخبارات میں اشتہار کے ساتھ آئیگی۔

تفصیلات کے مطابق چئیرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل(ر) نذیر احمد نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا بزنس کمیونٹی کو وہ مقام اور حیثیت نہیں دیا گیا جو ان کا حق ہے۔ مجھے 20 کیسز چیمبز یا بزنس فورمز سے ملے تھے اور الحمد اللہ 20 میں سے 19 کیسز ختم کرادیئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لاہور کی آدھی رنگ روڈ سرکاری زمین پرائیوٹ لوگوں کو دے کر پھر ان سے زمین حاصل کی گئی۔ 18 ارب ڈالر کی اکانومی صوبہ پنجاب میں جنریٹ کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو دھوکہ دہی دینے والے فراڈیوں کے اب اخبارات میں تصویر کے ساتھ اشتہار دیں گے وہ کہیں منہ دکھانے کے قابل نہیں ہوں گے۔ رئیل اسٹیٹ میں بھی نیب نے ایک جامع لائحہ عمل بنایا ہے۔ رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں بڑی ریفارمز لانے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ کی ٹرانزیکشن تین لوگوں کے درمیان ہو گی۔ پراپرٹی کی کوئی بھی ڈیل کیش پر نہیں ہو گی۔ چار سے ماہ پانچ کے بعد فائل کی کوئی اوقات نہیں ہو گی۔

چیئرمین نیب نے مزید کہا کہ ہر پلاٹ پر بار کوڈ والا نمبر ہوگا کوئی فائل کی دھوکہ دہی نہیں دے سکے گا۔ رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں تمام منظوریاں ایک ہی چھت تلے ملیں گی۔ نیب کا ڈائریکٹر لیول کا بندہ ریگولیٹری بورڈ میں شامل ہو گا۔

اپنے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ 15 ہزار ارب روپے کی ریکوری ہم نے3 سالوں میں کی۔ 1999 سے 2023 تک 880 ارب روپے کی ریکوری کی گئی۔ ہم نے تین سال میں یہ ریکوری کو15 ہزار ارب روپے پر لے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رئیل سٹیٹ مافیا کیلئے بڑے مہذب الفاظ استعمال کیے جاتے ہیں۔ حالانکہ یہ سخت سے سخت ترین سزا کے مستحق ہیں۔ یہ میرے ذاتی دشمن ہیں۔ یہ قانون کی گرفت میں آئیں گے۔

06/06/2026

لاہور کے میو ہسپتال کے بلڈ بینک میں سرکاری عملے کا شہریوں سے نامناسب اور دھمکی آمیز رویہ
​سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں لاہور کے معروف میو ہسپتال (Mayo Hospital) کے بلڈ بینک کا منظر دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں سفید کوٹ پہنے ہسپتال کا ایک ملازم بلڈ بینک میں آئے ہوئے ایک شہری (تیماردار) سے انتہائی تلخ، غیر پیشہ ورانہ اور ہتک آمیز لہجے میں بات کر رہا ہے۔

​ویڈیو کے اہم نکات اور مکالمے:
-> ​ملازم شہری کو جھڑکتے ہوئے کہتا ہے: "اوئے تو کھاتا نہیں ہے، بلڈ بینک چ آیا ایں!" (یعنی یہ کوئی دکان یا ہوٹل نہیں ہے، بلڈ بینک ہے)۔
-> ​وہ مزید کہتا ہے: "پنڈ نہیں ہے تیرا، لاہور آیا ایں توں، میو ہسپتال!" (یہ تیرا گاؤں نہیں ہے، تو لاہور کے میو ہسپتال میں آیا ہے)۔ اس جملے سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ دور دراز کے علاقوں یا دیہات سے آنے والے غریب مریضوں اور ان کے لواحقین کو کس طرح کم تر سمجھا جاتا ہے۔
-> ​جب شہری اپنی مجبوری کا بتاتا ہے تو ملازم اسے دھمکی دیتے ہوئے کہتا ہے کہ "میں سکیورٹی نوں بلا کے تہانوں ایتھے بٹھائی رکھنا اے، صبح 8 بجے تیکر" اور خبردار کرتا ہے کہ زیادہ بات کی تو "نویں سیاپے چ پے جائیں گے"۔

29/05/2026

ایک لمحہ فکریہ! کیا ہم قربانی کے اصل آداب سے واقف ہیں؟
​اس ویڈیو میں موجود بکرے کی حالت کو غور سے دیکھیں، وہ کس قدر شدید صدمے اور خوف (Trauma) میں مبتلا ہے کیونکہ اس کے سامنے دوسرے جانور کو ذبح کیا جا رہا ہے۔
​دینِ اسلام اور نبی کریم ﷺ نے ہمیں جانوروں کے ساتھ بھی نرمی اور رحم دلی کا حکم دیا ہے۔ احادیثِ مبارکہ کے مطابق، ایک جانور کے سامنے دوسرے جانور کو ذبح کرنا یا اس کے سامنے چھری تیز کرنا سخت ناپسندیدہ ہے، کیونکہ یہ اسے دو بار موت دینے کے مترادف ہے۔

​ہماری سب سے گزارش ہے:
> ​ذبح کرنے کی جگہ کو باقی زندہ جانوروں کی نظروں سے بالکل اوجھل (چھپا کر) رکھیں۔
> ​قربانی ایک مقدس عبادت ہے، اسے محض ایک رسم نہ بنائیں بلکہ جانور کے احساسات کا بھی احترام کریں۔
> ​قصابوں کو بھی اس بات کی سختی سے ہدایت کریں۔

​خدارا! اپنے جانوروں کا خیال رکھیں۔ اس ویڈیو کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ لوگ باخبر ہو سکیں اور اس لاپرواہی کا خاتمہ ہو سکے۔

​ #قربانی #عیدالاضحی

Address

Raiwind

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when We Pakistani posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share