News of Raiwind City

News of Raiwind City best news person raiwind

24/01/2025

رائیونڈ کوٹ لکھپت روڈ جودو دھیر پھاٹک کے قریب نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص موقع پر جانبحق ایک شدید زخمی ریسکیو ذرائع ۔

23/01/2025

رائیونڈ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ملز مینجر قتل
مقتول کی شناخت محمد عمر اوپل کے نام سے ہوئی
واقعہ مانگا روڈ ہاشمی ملز کے قریب پیش آیا،ذرائع

22/01/2025

رائیونڈ سرکل میں وفاقی محتسب کے افسران کی کھلی کچہری
ڈی جی وفاقی محتسب سید شہزاد رضا کی قیادت میں ایکسین واپڈا رائیونڈ سرکل میں کھلی کچہری لگائی گئی جس میں سائلین نے واپڈا افسران کو شکائت کے حوالے سے آگاہ کیا

*رپورٹ:بلال کھوکھر سٹار ون نیوز ممبر سٹی پریس کلب رائیونڈ*

21/01/2025

رائیونڈ سرکل میں رینجر طلب کرلی گئی
ایکسین واپڈا رائیونڈ سرکل محمد علی رضا نے رائیونڈ سرکل میں بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کردیا
واپڈا آپریشن میں رینجر پولیس اور واپڈا اہلکاروں کی بڑی تعداد بھاری مشینری کے ہمراہ فیلڈ میں متحرک!

21/01/2025

رائیونڈ میں بھکاریوں کی بھرمار
ایک جاتا ہے دوسرا آجاتا ہے،شہری
خیرات نہ دیں تو بددعائیں دینا شروع
شہریوں کا مطالبہ ہے کہ ضلعی انتظامیہ پیشہ وربھکاریوں کے خلاف کاروائی کرے

21/01/2025

سیاسی و سماجی شخصیت افتخار الحسن راجہ اور ساجد لیاقت منا پرنس چیئرمین عوامی خدمت یوتھ گروپ کی دوستوں کے ہمراہ سٹی پریس کلب رائیونڈ آمد

افتخار الحسن راجہ اور ساجد لیاقت منا پرنس نے سال 2025 کے انتخابات کے نتیجے میں سٹی پریس کلب رائیونڈ کی منتخب ہونے والی کابینہ کو مبارکباد پیش کی اور اپنی قائم کردہ روایت پر قائم رہتے ہوئے چھٹی مرتبہ باقاعدہ پریس کلب کے الیکشن کروانے پر خراج تحسین پیش کیا
سٹی پریس کلب رائیونڈ کے عہدے داران نے آنے والے تمام معزز دوستوں کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کی تشریف آوری پر شکریہ ادا کیا

Address

بھٹی گول چکر رائیونڈ
Raiwind
55150

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when News of Raiwind City posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category