Shahzad Akram

Shahzad Akram Good

حشرات بھی جھوٹ سے نفرت کرتے ہیں *چونٹیوں کا جھوٹ سے نفرت*ایک دن علامہ ابن قیم ایک درخت کے نیچے بیٹھے ہوئے تھے کہ انہوں ن...
06/08/2025

حشرات بھی جھوٹ سے نفرت کرتے ہیں
*چونٹیوں کا جھوٹ سے نفرت*
ایک دن علامہ ابن قیم ایک درخت کے نیچے بیٹھے ہوئے تھے کہ انہوں نے ایک چیونٹی کو دیکھا جو ایک ٹڈی کے پَر کے پاس آئی اور اس کو اٹھا کر لے جانے کی کوشش کی مگر نہیں لے جا سکی، کئی بار کوشش کرنے کے بعد اپنے کیمپ(بل) کی طرف دوڑی تھوڑی ہی دیر میں وہاں سے چیوٹیوں کی ایک فوج لے کر نمودار ہوی اور ان کو لے کر اس جگہ آگئی جہاں پَر ملا تھا، گویا وہ ان کو لے کر پر لے جانا چاہتی تھی، چیونٹیوں کے اس جگہ پہنچنے سے پہلے ابن قیم نے وہ پر اٹھا لیا تو ان سب نے وہاں اس پر کو تلاش کیا مگر نہ ملنے پر سب واپس چلے گئے۔
مگر ایک چیونٹی وہیں رہی اور ڈھونڈنے لگی جو شاید وہی چیونٹی تھی۔ اس دوران ابن قیم نے وہ پر دوبارہ اسی جگہ رکھ لیا جبکہ اس چیوونٹی کو دوبارہ وہی پر مل گیا تو وہ ایک بار پھر دوڑ کر اپنے کیمپ میں چلی گئی اور پہلے کے مقابلے میں کچھ کم چیونٹوں کو لے کر آئی گویا زیادہ تر نے اس کی بات کا یقین نہیں کیا۔ اس بار بھی جب وہ ان کو لے اس جگہ کے قریب پہنچی تو علامہ نے وہ پرپھر اٹھا لیا اور سب نے اس کو دوبارہ کافی دیر تک تلاش کیا مگر نہ ملنے پر سب واپس چلے گئے اور حسب سابق ایک ہی چیونٹی وہاں اس پر کو ڈھونڈتی رہی، اس دوران علامہ نے ایک بار پھر وہی پر اسی جگہ رکھ لیا تو وہی چیونٹی نے اس کو ڈھونڈ لیا اور اپنے کیمپ کی طرف ایک بار پھردوڑ کر گئ مگر اس بار کافی دیر کے بعد صرف سات چیونٹیوں کو لے کر آئی تب ابن قیم نے اس پر کو پھر اٹھا لیا اور چیونٹیوں نےکافی دیر تک پر کو تلاش کیا اور نہ ملنے پر غصے سے اسی چیونٹی پر حملہ آور ہوئے اس کو ٹکڑے ٹکڑے کر کے رکھ دیا گویا وہ جھوٹ بولنے پر اس سے ناراض ہو گئے تھے تب ابن قیم نے وہ پر ان چیونٹیوں کے درمیان رکھ دیا جونہی ان کو پر ملا سارے پھر اس مردہ چیونٹی کے پاس جمع ہو گئے گویا وہ سب افسرہ اور شرمندہ تھے کہ انہوں اس بے گناہ کو قتل کیا۔۔
ابن قیم کہتا ہے کہ یہ سب دیکھ کر مجھے بہت افسوس ہوا اور میں نے جاکر یہ واقعہ ابن تیمیہ کو بتایا۔ انہوں نے کہا اللہ تجھے معاف کرے ایسا کیوں کیا دوبارہ کبھی ایسا مت کریں۔
سبحان اللہ جھوٹ سے نفرت فطرت کا حصہ ہے کیڑے مکوڑے بھی جھوٹ سے نفرت کرتے ہیں اور قوم سے جھوٹ بولنے پر سزائے موت دیتے ہیں!
کیا یہ کیڑے مکوڑے ان حکمرانوں سے اچھے نہیں جو دن رات قوم سے جھوٹ بولتے ہیں قوم کو دھوکہ دیتے ہیں! کیا قوم میں ان چیونٹیوں کےبرابر غیرت بھی نہیں کہ وہ جھوٹوں کی حکمرانی کو مسترد کر دیں اور ان کو سزا دیں اور ایک سچے مسلمان کو اپنا حکمران بنائیں جو اللہ کی طرف سے نازل کی گئی سچائی کو ان پر نافذ کرے!!
مصدر:- مفتاح دار السعادہ/ علامہ ابن قیم

22/07/2025

Celebrating my 5th year on Facebook. Thank you for your continuing support. I could never have made it without you. 🙏🤗🎉

بازار میں چلتے ہوئے میری توجہ ایک عجیب و غریب اشتہار نے کھینچ لی، جو ایک دوکان کے باہر آویزاں تھا، اور اس پر لکھا ہوا تھ...
22/07/2025

بازار میں چلتے ہوئے میری توجہ ایک عجیب و غریب اشتہار نے کھینچ لی، جو ایک دوکان کے باہر آویزاں تھا، اور اس پر لکھا ہوا تھا " یہاں دِلوں کی مرمت اور علاج کیا جاتا ہے"
میں حیران ہو کر دوکان میں داخل ہوا تو ایک بوڑھے شخص نے مسکراتے ہوئے میرا استقبال کیا، اس نے شاید مجھے کئی بار وہ اشتہار پڑھتے اور حیران ہوتے ہوئے دیکھ لیا تھا.
مسکراتے ہوئے کہنے لگا " ہاں میں دلوں کی اصلاح اور علاج کرتا ہوں" یہاں وہی آتا ہے جس کا دل اس کے قابو میں نہ ہو..
پھر اس نے میرا ہاتھ پکڑ کر کہا، "تم ادھر ذرا میرے قریب تو آؤ"،
اس نے اپنا دایاں کان عین میرے دل کے مقام پر رکھ دیا اور آنکھیں بند کرلیں جیسے غور سے کچھ سن رہا ہو.
چند ثانیوں بعد اس نے آنکھیں کھولیں اور مسکراتے ہوئے کہا " تمھارے دل کی دھڑکن میں معمولی سا خلل ہے " میرے بیٹے، تم گھبراؤ نہیں تمھارا علاج بہت آسان ہے اور تمھارے لیے دوا بہت معمولی مقدار کی تجویز کی ہے.
میں یہاں دلوں کا علاج ان کی نوعیت اور حالت کے حساب سے کرتا ہوں..
مجھے اشتیاق ہوا اور پوچھ بیٹھا کہ کیا دلوں کی بھی اقسام ہوتی ہیں ؟
وہ مسکرایا اور کہنے لگا یہ ہمارا وراثتی علم ہے.
میرے باپ نے جو کچھ میرے دادا سے سیکھا تھا وہ سب مجھے سکھا دیا تھا تو اس تجربے کے مطابق
دنیا کے اندر دلوں کی اقسام کچھ اس طرح سے ہیں؛

ایک وضاحتیں کرنے والا دل
اور ایک دل جو ذبح ہوچکا ہے
اور ایک نرمل کومل دل
اور ایک عمیق دل
اور ایک جلتا ہوا دل
اور ایک غرق ہوتا ہوا دل
ایک ٹوٹا ہوا دل
ایک دلِ غمزدہ
ایک صحتمند دل
ایک اداس دل
اور ایک بیمار دل
ایک بے ہوش دل
اور ایک مضبوط دل
ایک زخمی دل
ایک مغرور دل
ایک دل بسمل
اور ایک مسرور دل

اور ایک لمبی فہرست ہے ،بس تم پاکی بیان کرتے رہو اس مالک کی جو سب دلوں کو پھیرنے پر قادر مطلق پاک پروردگار ہے.. (مقلب القلوب)
.
میں نے اس سے کہا جناب
ایک تالاب آپکے پاس کچھ پوچھنے آیا اور آپ نے اسے" ہزار دریاؤں میں بانٹ دیا"
.
وہ ہنس دیا اور مسلسل مسکراتا رہا .. یہ ہنسی ایک دانا اور عارف شخص کی تھی ..
مجھ سے کہنے لگا

اے میرے بیٹے ، گھبرانے اور پریشان ہونے کی چنداں ضرورت نہیں، میرے پاس آنے والے ایسے ہی متحیر آتے ہیں مگر میرے ایک نسخے سے ہی مطمئن واپس چلے جاتے ہیں..
جس نے بھی تھوڑی سی کوشش کی اور یہ نسخہ استعمال کیا تو اس کا دل اور وجود صحتمند ہوگیا سوائے اس کے جس کے متعلق آسمانوں سے کوئی اور فرمان آچکا ہو.
مجھے وہ ذرا کاغذ اور قلم پکڑانا، میں تمھارے لیے نسخہ تجویز کرتا ہوں؛

سنو میرے بیٹے ، تمھارا رزق تقسیم ہوچکا ہے ، جو کوشش سے تم حاصل کرسکتے ہو لہذا ضرورت سے زیادہ حاصل کرنے میں خود کو ہلکان مت کرو.. تقدیر کا لکھا ناگزیر ہے، جو ہونا ہے وہ ہوکر رہے گا ، لہذا گھبرانے سے کچھ حاصل نہیں .. اور تمھارا رفیق عاجز و بے بس ہے، درحقیقت وہ تمھاری مدد نہیں کرسکتا، اس لیے دوستوں سے توقعات وابستہ کرنا ترک کردو. جو دشمنی کرتا ہے وہ کمزور ہوتا ہے، لہذا دشمنوں کا سامنا بلاخوف خطر کرنا، ان سے ڈرنا مت..

اپنے دل کو تین چیزوں سے پاک کر لو..
نفرت
کینہ و بغض
اور ریاکاری

اور اسے تین چیزوں سے مزین کرلو.
ایمانداری
تقویٰ
اور اخلاص

اور تین باتیں کبھی نہ بھولنا
پروردگار کے حضور ادب سے سر تسلیم خم کرنا ، رحمتؐ العالمین سے محبت کرنا،
خوشحالی اور مشکلات ہر حال میں رب العزت کا مستقل شکریہ ادا کرنا۔

سنو مخلوق کے حال کو اس کے خالق پر چھوڑ دو اور خود کو درست کرنے میں مشغول ہوجاؤ، نہ کہ دوسروں کو..

تین چیزیں اپنے اندر پیدا کرلو
ایک یاد رکھنے والی زبان ،
برداشت کرنے والا صابر جسم،
سمجھنے اور جاننے والا عقلمند دماغ..
.
اور تین چیزوں سے دور بھاگتے رہو
لوگوں میں بیٹھ کر دوسرے لوگوں کی باتیں کرنا،
اور ایسے بیکار لوگوں میں بیٹھنا جو صرف باتیں کرتے ہوں وہ بھی دوسروں کے عیبوں کی، تو ایسے لوگوں سے بچتے رہنا کیونکہ گھروں میں غربت اور افلاس انہی کے ہاں ڈیرہ ڈالتی ہے جو اپنا وقت دوسروں کے معاملات میں دخل دینے، ٹوہ میں رہنے اور انکے معمولات کے متعلق باتیں کرتے ہوئے ضائع کرتے ہیں.

اپنی دوا لے لو ، بروقت کھا لینا ﷲ آپ کو شفا بخشے گا..

اوہ خدایا! .. میں نے یوں محسوس کیا جیسے میں دوبارہ پیدا ہوا ہوں .. میں نے اس نسخے کو کھلے دل سے قبول کیا اور گھر چلا گیا، اس کے بعد میں نے ہر وقت اس نسخے کو اپنی آنکھوں کے سامنے رکھا.. اور ان نصیحتوں پر عمل کرتا رہا.
اور واقعی مجھے آرام ملنا شروع ہوگیا اور میرے دل کی دھڑکن اعتدال میں آگئی.

یہ زندگی گزارنے کا ایک ایسا طریقہ تھا، جس پر آپ جب عمل کرتے ہیں تو دل کو حیات نو ملتی ہے ... روح فخر و انبساط سے بھر جاتی ہے ... اور آپ دل و جان سے خوش و خرم رہنا شروع ہوجاتے ہیں..

(عمل کرنے سے ہوسکتا ہے میرے اور آپ کے دل کو شفا مل جائے..
ﷲ کریم تمام دلوں کے لیے آسمانوں سے شفا نازل فرما. آمین )

قدیم عربی ادب سے نصیحت آموز حکایت کا اردو ترجمہ.
ماخذ قصص و عبر مِن قدیم زمان🌹🌹🌹
منقول

پختونخوہ وطن کے ذخائر1) کرک سے گزشتہ 11 ماہ میں 85 لاکھ 43 ہزار بیرل تیل برآمد کیا گیا ہے۔2) سوات میں بہترین زمرود کے 70...
19/04/2025

پختونخوہ وطن کے ذخائر

1) کرک سے گزشتہ 11 ماہ میں 85 لاکھ 43 ہزار بیرل تیل برآمد کیا گیا ہے۔
2) سوات میں بہترین زمرود کے 70 ملین قیراط ہیں اور مارکیٹ میں 220 قیراط کی قیمت 4000 سے 6000 ڈالر تک ہے۔
3) اس سال خیبر سے 40 ٹن فلورائٹ برآمد کیا گیارہ۔
4) 11 ماہ میں کرک سے 65000 ملین ایم سی ایف گیس برآمد کی گئی ہے۔
5) مہمند میں اس سال 1935 ٹن نیفرائٹ نکالا گیا۔
6) مالاکنڈ میں 200 ملین ٹن، صوابی بلاک میں 100 ملین ٹن ماربل ہے۔
7) مہمند میں 1,360,000 ٹن ماربل برآمد کیا جاتا ہے۔
😎 چترال، جنوبی وزیرستان اور جنوبی پختونخوا میں سالانہ 640,000 کلو چھلغوزہ پیدا ہوتا ہے جس کی قیمت چین میں 18,000 روپے فی کلو ہے۔
9) کوہاٹ ٹنل سے روزانہ 30,000 سے 35,000 گاڑیاں گزرتی ہیں اور ہر گاڑی کا کرایہ 80 سے 450 روپے ہے اور اس کا کنٹرول فوجی کمپنی NLC کے پاس ہے۔
10) جنوبی پختونخوا کے ڈھاکہ ضلع سے روزانہ 5000 ٹن کوئلہ برآمد کیا جاتا ہے۔
11) درہ آدم خیل سے ہر سال 350,000 ٹن کوئلہ نکلتا ہے۔
اس وقت پختونحوہ بیلٹ میں 33,000 بارودی سرنگیں ہیں۔
12) بونیر اور مردان میں 2 ارب ٹن ماربل موجود ہے۔
13) چترال میں ایک ارب ٹن ماربل موجود ہے۔
14) صرف کورما میں 20 لاکھ ٹن کوئلہ موجود ہے، اس کے ساتھ لوہے کی گیس اور اچھا ماربل بھی ہے۔
15) بالائی وزیرستان کے پیر گھر میں تانبے اور سونا کی بڑی مقدار موجود ہے۔
16) گومل کے پہاڑوں میں کوئلے کا بڑا ذخیرہ موجود ہے۔
17) باجوڑ میں ہر سال 85000 ٹن ماربل، اور 1550 ٹن کرومائیٹ برآمد کیا جاتا ہے۔
18) پختونحوہ اور بلوچستان میں 700 کروڑ کے جواہرات ہیں جو ہماری سوچ سے بھی زیادہ قیمتی ہیں۔
19) عرب ممالک میں تیل کا ہر دس میں سے ایک کنواں کامیاب ہوتا ہے اور وزیرستان میں ہر تیسرا کنواں کامیاب ہوتا ہے۔میران شاہ داوڑ تپی اور خدری سیمان میں اتنا تیل ہے جو پاکستان کی 40 سال کی تمام ضروریات پوری کرسکتا ہے ۔
20) شمالی وزیرستان داوڑ محمد خیل تحصیل دتہ خیل میں 36000 ملین ٹن تانبا موجود ہے ایک ٹن تانبے کی قیمت 7000 ڈالر ہے۔
21) تربیلا ڈیم سے 4000 سے 5000 میگاواٹ بجلی پیدا ہوتی ہے، اسے 250 بڑی فیکٹریوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے اور تربیلا ڈیم سے پختونحوہ اربوں ڈالر کما سکتے ہیں۔
22) بٹنی کی ویلی آئل فیلڈ سے 1,000 سے 3,000 بیرل تیل اور 1 سے 5 ملین مکعب فٹ گیس برآمد کی جاتی ہے۔
23) ملاکنڈ کے دریاؤں سے 30 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے جس کی قیمت 1 سے 2 روپے فی یونٹ ہے۔
24) وزیرستان میں شیوی سے ہر سال ڈیڑھ ارب ڈالر مالیت کی گیس نکالی جاتی ہے جس کا کنٹرول فوجی کمپنی کے پاس ہے

10/01/2022
23/12/2021
20/12/2021
20/12/2021

Address

Patti Dola
Raja Jang

Telephone

+923024237776

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shahzad Akram posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Shahzad Akram:

Share

Category